یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

فتنہ باز کی مذمت




                *🔸فتنہ باز کی مذمت🔸*


حضرتِ سیِّدُنا  انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ارشاد فرماتے ہیں:


 *🥀اَلْفِتْنَۃُ نَائِمَۃٌ لَّعَنَ اللّٰہُ مَنْ اَیۡقَظَھَا🥀* 

یعنی فتنہ سو رہا ہے ، اس کے جگانے والے پر اﷲ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت۔


 (📗الجامع الصغیر، الحدیث ۵۹۷۵، ص۳۷۰)  


میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کسی دینی فائدے کے بغیر لوگوں کو اضطراب، اختلاف، مصیبت اور آزمائش میں   مبتلا کر کے نظام زندگی کو بگاڑ دینا فتنہ کہلاتا ہے۔  


(📗الحدیقہ الندیۃ ج ۲، ص۱۴۶)


 لہٰذا! ہر وہ چیز جو مسلمانوں کے درمیان فتنے ، شر، عداوت اور بُغْض کا باعث بنے ، ہمیں   اس سے بچنا چاہئے۔فتنہ کو قرآن پاک میں قتل سے زیادہ سخت کہا گیا ہے، اگر اسی بات پر غور کر لیا جائے تو فتنے سے بچنے کے لئے کافی ہے۔ چنانچہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّارشادفرماتاہے:


وَ الْفِتْنَةُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِۚ-  

ترجمہ کنزالایمان : اور ان کا فساد تو قتل سے بھی سخت ہے۔ (پ ۲، البقرۃ: ۱۹۱ )


امام بیضاوی علیہ رَحْمَۃُ اللہِ الوَالی فتنے کے قتل سے زیادہ سخت و برا ہونے کی وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ چونکہ قتل کے مقابلے میں  فتنے کی تکلیف زیادہ سخت اور اس کا رنج و اَلَم زیادہ دیر تک قائم رہتا ہے اسی لئے اس کوقتل سے زیادہ سخت فرمایا گیا۔ 


(📗الحدیقۃ الندیۃ ، ج۲، ص۱۵۴)


پیشکش 🎖️

www.abdullahmadni1991.blogspot.com


✍️ مرتّب: *غلام نبی انجم رضا عطاری*

_📲03461934584_