یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

سیدنا داتا علی ہجویری کی لاہور آمد




*سیدنا داتا علی ہجویری کی لاہور  آمد*


(میری طرف سے تمام عاشقانِ رسولﷺ کو حضور داتا صاحب کا عرس پاک مبارک ہو)

*✍️غلام نبی انجـــــــم رضا عطاری*
_📲03461934584_

*🌹تبلیغ اسلام ایک اھم فریضہ🌹*

اے عاشقانِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم!
نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے مَنْع کرنا یہ وہ عظیم کام ہے کہ جس کی تکمیل کیلئے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے وقتاً فوقتاً اپنے انْبِیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اِس دُنیا میں مَبْعُوث فَرمایا۔یہاں تک کہ تاجدارِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی اِسی مَقصَد کیلئے اِس دُنیا میں تَشرِیف لاۓ۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بعد اُمَّت کو نیکی کی دَعوَت دینے اور ان کی تربِیَت کا یہی کام بارگاہِ نَبُوَّت کے براہِراست تَربِیَت یافتہ صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے سنبھال لیا۔صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے بعد بھی ہر دور میں بُزرگانِ دین نے اسلامی تعلیمات کے نُور سے لوگوں کے دِلوں کو مُنوَّر کیا۔

*🌷کفر و شرک سے قلعہ اسلام🌷*

 حضرتِ سَیِّدُنا داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بھی اسی مَقْصَد کو اپنا شِعار بَنایا اور نیکی کی دعوت کے اِس اَہَم فَرِیضے کو نِبھانے کیلئے مرکزالاولیاء *( لاہور )* پہنچے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے (مرکزالاولیاء) لاہور میں عِلم و حِکمَت کے ایسے دَریا بَہائے کہ وہ شہر جَو پہلے کُفر اور شِرْک کے اندھیروں میں ڈُوبا ہوا تھا،حُضُور سَیِّدُنا داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی کوشِشوں سے قَلْعۂ اِسلام بن گیا ،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کےحُسْنِ اَخْلاق،حُسْنِ کِردار اور نَرْم گُفْتار سے کئی دلوں میں آپ کی مَحَبَّت راسخ ہوگئی۔مرکزالاولیاء (لاہور) میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے قیام کی مُدَّت تقریباً تیس (30) سال ہے۔

(📘اللہ کے خاص بندے، ص۴۶۸)

*🌸ایک مسجد کا سنگِ بنیاد🌸*

 اس تمام عَرْصے میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ شَب و روز دِین کی تَبلیغ میں مَشغُول رہے، آپ کی بے داغ سیرت، دِلکَش گُفتُگو، پُرنُور شَخْصِیَت اور دِلوں میں اُتر جانے والے ارشاداتِ عالِیہ لوگوں کو کفر و ضَلالَت (گمراہی ) کے دَلدَل سے نِکال کر ہِدایَت کی راہ پر گامزَن کرتے رہے۔ مرکزالاولیاء (لاہور) میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی قِیام گاہ کے پاس ہی ایک جگہ مَسجِد کی تَعمِیر کا سنگِ بنیاد رکھا اور اس مسجد کی تعمیر کے وَقْت آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے خود مزدوروں کی طرح کام کیا اور بڑی مَحَبَّت اور جَذبے سے اس کی تعمیر میں پیش پیش رہے ، مرکزالاولیاء (لاہور) شہر میں یہی پہلی مسجد تھی جو ایک وَلیُّ اللہ کے ہاتھوں تعمیر ہوئی ۔

(📘اللہ کےخاص بندے، ص۴۶۹)

*🌼ساری زندگی دین پہ قربان کر دی🌼*

 حضرتِ سَیِّدُنا داتا گَنْج بَخْش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے پوری زندگی خُوب مَحَبَّت و لگن سے خدمتِ دین کا کام سر انجام دیا، دُکھی اِنْسانِیَّت کو اَمْن و سُکُون کا پَیغام دیا اور اپنے مُرِیدین و مُحِبِّین کی دِینی و دُنیاوی حاجَتوں کو پُورا فرمایا۔ آج بھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے مَزارِ فائض الاَنْوار سے اپنے عقیدت مندوں کی حاجَت رَوائی فرماتے، ان کی پریشانیاں حل فرماتے اور اپنے رُوحانی فیضان سے جسے چاہتے ہیں مالامال کرتے ہیں۔

*میرے شیخِ طریقت سیدی امیر اہلسنت فرماتے ہیں :*

میں ہوں عصیاں کا مریض اور تم طبیبِ عاصِیاں

ہو عطا مجھ کو گناہوں کی دوا داتا پیا