یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

ہمیشہ پُر عزم رہیں


.           🌹 *ہمیشہ پُر عزم رہیں*🌹✍️ *ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری* 👈 زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے عزم کی ضرورت ہے۔ بعض اوقات دولت کے چھاؤں میں یہ عزم کم ہوتا ہے۔ اور بعض اوقات غربت کی دھوپ میں یہ عزم بہت پُرجوش ہوتا ہے۔ مشکلات انسان کو تباہ کرنے کیلئے نہیں بلکہ بنانے کیلئے آتی ہیں۔مشکلات اور ناکامیوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ یہ عارضی ہوتی ہیں۔ ہمیشہ نہیں...

تعارف سیدی امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری زیدہ مجدہ


 تعارف سیدی امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری زیدہ مجدہ  *نام و نسب:*امیر اہل سنت مولانا الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی ولادت 26 رمضان المبارک 1369ھ بمطابق 12 جولائی 1950 بروز بدھ   کراچی کے علاقے کھارادر میں ہوئی آپ کا اسم گرامی *"محمد"*...

راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل


 راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل1: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : تو میری راہ میں مال خرچ کر میں تجھے مال دوں گا۔ اور فرمایا کہ اللہ کے ہاتھ(دست قدرت) بھرے ہوئے ہیں، رات دن خرچ کرنے سے...

علامہ خادم حسین رضوی اور ادب حدیث


علامہ خادم حسین رضوی اور ادب حدیثامیر المجاہدین حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد بیان کرتے ہیں کہ آپ دوران تدریس حدیث شریف کا سبق پڑھانے سے پہلے قصیدہ بردہ شریف خود بھی پڑھتے اور طلباء کرام سے بھی پڑھاتے اور نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کا شجرہ مبارکہ مطہرہ ...

مختصر سیرت علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ


 مختصر سیرت علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ *ابتدائی حالات:*علامہ خادم حسین رضوی صاحب  ضلع اٹک کے ایک گاوں نگا کلاں میں ایک زمیندار گھرانے میں 22نومبر 1966 کو پیدا ہوئے آپ کے والد کا نام لعل خان ہے آپ کا ایک بھائی جسکا نام امیر حسین ہے اور چار...

*دستار صحابہ بدست رسول صلی اللہ علیہ وسلم*


 *دستار صحابہ بدست رسول صلی اللہ علیہ وسلم*جس چیز کو بھی رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلّم سے نسبت ہوئی وہ عروج کے اعلیٰ درجہ پر پہنچی اسی نسبت نے اسے دوسروں سے ممتاز کردیا اور رہتی دُنیا تک وہ معزز و مکرم رہی نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے جہاں صحابہ کرام کو خیر...

*محدثین کے تروتازہ چہرے بھی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خصوصیات میں سے*


 *محدثین کے تروتازہ چہرے بھی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خصوصیات میں سے*  نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کے خصائص میں سے یہ بھی ہے کہ آپ کی حدیث کے حاملین کے چہرے تروتازہ رہتے ہیں اور بعض آئمہ کرام نے فرمایا کہ ہر محدث کا چہرہ تروتازہ ہوتا ہے اس لئے کہ سید عالم صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:الله اس شخص کے چہرے کو تروتازہ رکھے جس نے میرے کلام کو سن کر یاد کیا اور پھر اسے ان لوگوں تک پہنچایا جنھوں...

محدث اعظم پاکستان کی علماء و طلباء کو نصائح


 *محدث اعظم پاکستان کی علماء و طلباء کو نصائح*علماء کرام ہمیشہ لباس اجلا،عمدہ اور اعلیٰ پہنیں اور اس کی شرعی حیثیت کا خیال بھی ضروری ہےعمدہ جوتا استعمال کریں تاکہ دنیا داروں کی نگاہ عالم کے جوتوں پر رہے۔پیارے آقا صلی ﷲ علیہ وسلم کا ذکر اتنا کریں کہ لوگ تمہیں دیوانہ سمجھیں۔قرآن و حدیث اور کتب دینیہ کے بارے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہاں پڑی ہیں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ وہاں رکھی ہیں۔بیان ٹھوس کریں اور...

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہم شکل چند شخصیات


 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہم شکل چند شخصیات1: حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہحضرت عبداللہ بن اوفی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے فرزند رسول حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کو دیکھا تھا تو آپ نے جواب دیا جی ہاں ،آپ بچپن ہی میں وصال فرما گئے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ تھے اور  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی ہوتا تو سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ زندہ رہتے۔(معجم اوسط،حدیث:٦٦٣٨)2:...

علماء کرام کا زمانہ طالب علمی


 علماء کرام کا زمانہ طالب علمیعلامہ ابن جوزی علیہ الرحمہ فرماتے ہیںمیں اساتذہ اور شیوخ کے حلقوں میں درس لینے کے لیے اس قدر جلدی کرتا تھا کہ دوڑنے کی وجہ سے میری سانس پھول جاتی تھی، علم دین کی طلب میں اس قدر مشغول ہوتا تھا کہ صبح وشام کے کھانے کا کوئی بندوبست نہیں ہوتا تھا۔(علم و علماء کی اہمیت،ص28)امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:میں نے سترہ سال تک برابر نمازِ فجر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ...

*بخاری شریف کی برکات*


 *بخاری شریف کی برکات* بخاری شریف جسے کتاب اللہ کے بعد اصح الکتب کا درجہ حاصل ہے اس کی شان یہ ہے کہ ہر حدیث لکھنے سے پہلے امام بخاری غسل کرتے اور  دو رکعت نفل ادا کرتے ،اس کے ابواب کو روضہ رسول صلی ﷲ علیہ وسلم اور منبر شریف کے درمیان بیٹھ کر مرتب فرمایا  اورمقبولیت...

پیشہ ور واعظین


 پیشہ ور واعظینعلامہ ابنِ جوزی علیہ الرحمہ پیشہ ور خطیبوں و واعظین کے بارے میں فرماتے ہیں:ان میں اکثر بڑی آراستہ اور پر تکلف عبارات بولتے ہیں جو اکثر بے معنی ہوتی ہیں فرائض کا ذکر بہت کم کرتے ہیں اور گناہوں سے بچنے کا تذکرہ تو کبھی نہیں ہوتا تو ایسے واعظ سے ایک زانی...

قائدِ اعظم اور نفاذ شریعت کا عزم


قائدِ اعظم اور نفاذ شریعت کا عزمڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی کہتے ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح ہمیشہ اسلام کا نام لیتے تھے اور کہتے تھے  ہم پاکستان کو اس لئے حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ  اسلام کی تجربہ گاہ بنائیں گے  اور ثابت کرسکیں گے کہ اسلام کے اصول اس بیسویں...

کتابوں کی وجہ سے بخشش


 *کتابوں کی وجہ سے بخشش*اسماعیل بن فضل کہتے ہیںرأيت سليمان الشاذكوني في النوم،فقلت: ما فعل الله بك يا ابا ايوب؟ فقال: غفرالله لي،فقلت بماذا؟قال: كنت في طريق اصبهان أمر إليها فاخذتني مطرة، و كانت معي كتب، ولم أكن تحت سقف ولاشىء،فانكببت على كتبي حتى أصبحت و هدأ المطر،...

مصلح اہلسنت مفتی منیب الرحمٰن صاحب


 مصلح اہلسنت مفتی منیب الرحمٰن صاحبہم نے کتب میں پڑھا کہ علماء کی موجودگی اس امت کی بقاء کے لئے نہایت اہم و ضروری ہے اور بخاری شریف میں بھی موجود ہے کہ قرب قیامت علماء اٹھالئے جائیں گے تو اس کائنات کی بقاء کے لئے علماء کرام کی موجودگی نہایت ضروری ہے اور یہ امت کبھی...

بارگاہِ رسالت میں نعلین کا تحفہ دینے والے


*بارگاہِ رسالت میں نعلین کا تحفہ دینے والے*نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کی بارگاہِ عالی میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اپنی ہر نئی اور پسندیدہ چیز پیش کرتے تھے چاہے وہ ملبوسات میں سے ہو یا اشیاء خوردنی سے،اور اسے سعادت سمجھتے تھے چند بادشاہ اور صحابہ کرام نے بارگاہِ...

خادمین نعلین شریفین


 *خادمین نعلین شریفین*الله تعالی نے اپنے حبیب صلی ﷲ علیہ وسلم کو ایسے رفقاء عطا فرمائے جو نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کی ہر ادا پر مر مٹنے والے اور آپ کی خوشنودی میں سر دھڑ کی بازی لگا دینے والے تھے ان میں کچھ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایسے بھی ہیں جنھیں نعلین...

ملفوظات مفتی محمد حسان عطاری صاحب


 ملفوظات مفتی محمد حسان عطاری صاحب📝 میرے استاد مکرم مولانا مفتی محمد حسان عطاری صاحب فرماتے ہیں: 📝کوئی یہ خواہش کرے دنیا میں میرے گھر کا ماحول جنت جیسا ہو یہ جنت میں ہی ہوسکتا ہے یہاں دنیا میں  نہیں.📝 ہمارے استاد صاحب فرماتے تھے  کہ اگر خوشحال زندگی...

*علم حدیث کے ساتھ بزرگانِ دین کی محبت لازم*


 *علم حدیث کے ساتھ بزرگانِ دین کی محبت لازم*آجکل کے علمی کتابی جو چند کتب پڑھ کر اپنے آپ کو محقق سمجھتے ہیں پھر بزرگان دین کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے لگ جاتے ہیں  جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جادہ اہلسنت سے منحرف ہو جاتے ہیںشیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی...

تصنیف و تالیف اس امت کی خصوصیت


 *تصنیف و تالیف اس امت کی خصوصیت*الله جل شانہ نے جہاں اس امت کو بہت ساری خصوصیات سے نوازا کہ انبیاء کرام علیہم السلام اس میں شمولیت کی تمنا کرتے رہے حتی کہ حضرت موسیٰ کلیم اللہ علیہ السلام اس امت کو اپنی امت بنانے کے متمنی رہے اور روز قیامت تمام امتیں رشک کرتی ہوئی...

*پشاور کے قریب صحابی رسول کا مزار*


 *پشاور کے قریب صحابی رسول کا مزار*حضرت سیّدنا امیر معاویہ رضی ﷲ عنہ کے زمانے میں چار صحابہ کرام نے سفر ہند فرمایاحضرت مہلب بن صفرہحضرت عبداللہ بن سوارحضرت یاسر بن سوارحضرت سنان بن سلمہ محبق الھذلیرضوان اللہ علیہم اجمعینحضرت سنان بن سلمہ محبق الھذلی رضی ﷲ عنہ ان صحابہ کرام رضی ﷲ عنہم میں سے ہیں جنھوں نے اشاعت دین و سر بلندی اسلام کے لئے اپنے وطن کو خیر باد کہا اور اسلام کا جھنڈا لیے سرزمین ہند...