*شکریہ امیر اہلسنت شکریہ محسن اہلسنت*
*شکریہ امیر اہلسنت شکریہ محسن اہلسنت*
عرس رضا کے موقع پر دعوت اسلامی کی طرف سے امت کو عظیم تحفہ
پچھلے دونوں تنظیم المدارس اہلسنت کے تحت امتحانات کا سلسلہ ہوا تو اس وقت بھی یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ واہ کینٹ ،ٹیکسلا ،حسن ابدال کے بڑے بڑے جامعات ایک طرف اور دعوت اسلامی کا جامعۃ المدینہ ایک طرف سب سے زیادہ امتحانات دینے والے طلباء کی تعداد جامعۃ المدینہ کی تھی ۔ اور اب عرس امام اہلسنت کے موقع پر جامعات المدینہ سے عالم کورس کر کے فراغت حاصل کرنے والے طلباء کرام کی دستار فضیلت کی جا رہی ہے جس کی تعداد دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ 1000سے زائد علماء اس سال تیار ہو کر خدمت دین کے لیے میدان میں اتر رہے ہیں ،یہ دعوت اسلامی ہے کہ جس سے تعداد پوچھنی نہیں پڑھتی بلکہ خود نظر آ جاتی ہے اور اگر کوئی پوچھ بھی لے تو بتانے میں شرم محسوس نہیں ہوتی بلکہ سر فخر سے بلند کر کے تعداد بتائی جاتی ہے اس وقت دعوت اسلامی کے تحت 814 سے زائد جامعات قائم ہیں جہان 64 ہزار سے زائد طلباء علم دین حاصل کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فتدبر
اور جو تعداد اس وقت جامعات المدینہ میں زیر تعلیم ہے اور جو میں نے ٹیکسلا ،حسن ابدال اور واہ کینٹ میں تنظیم المدارس کے تحت امتحانات دینے والے طلبا کی تعداد دیکھی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئندہ سالوں میں عنقریب دعوت اسلامی سے عالم کورس کر کے فراغت حاصل کرنے والوں کی تعداد تین چار ہزار سے زائد ہوگی ۔ اس پر فتن دور میں اتنے علماء و مبلغین تیار کرنا اور پھر ان علماء کو مختلف شعبہ جات میں دین متین کی خدمت کے لیے لگا دینا یقینا امیر اہلسنت کی کرامت ہے. اور یہ آپ کے جزبہ خدمت دین اور مسلک اہلسنت کے لیے دن رات کی محنت و کوشش اور اپنی ذاتی ترجیحات کو پس پشت ڈال کر خدمت دین کا نتیجہ ہے کہ آج ہر سمت سے نظرین دعوت اسلامی کو ہی تلاش کرتی ہیں اور لوگ اپنے دین و عقائد کے معاملے میں امیر اہلسنت کی آواز اور آپ کی تحریک کو اپنے عقائد و اعمال کا محافظ اور مضبوط قلعہ شمار کرتے ہیں
ہمارے وطن عزیز میں موجوہ حالات جو چل رہے ہیں کہ ہر طرف سے مسلک اہلسنت پر حملے کیے جا رہے ہیں اپنے بھی دنیاوی مراعات کے پیش نظر بکتے چلے جا رہے ہیں اور کہیں صحابہ کرام پر طعن و تشنیع اور کہیں اہلبیت اطہار پر تبرے بازیاں کی جا رہی ہیں ان موجودہ حالت کو ایک ولی کامل نے تقریبا تین سال قبل ملاحظہ کیا اور امت کو ایک نعرہ دیا ،میری معلومات کے مطابق اس نعرہ کو بلند کرنے سے قبل امیر اہلسنت نے علمائے کرام و مفتیان عظام سے فرمایا کہ ایک نعرہ بتائیے جو کہ ہر بچہ کی زبان پر آسانی سے جاری ہو تو مختلف مفتیان کرام نے مختلف نعرے بتائے لیکن قبلہ امیر اہلسنت نے فرمایا آسان سے آسان نعرہ ہو ،تو پھر امیر اہلسنت نے خود ایک نعرہ بلند کیا جو کہ زبان پر انتہائی آسانی سے جاری ہونے والا اور مخالفین اور روفض پر انتہائی ثقیل اور تیر کی طرح لگنے والا نعرہ تھا اور وہ نعرہ تھا ہر *صحابی نبی جنتی جنتی* جب تین سال قبل ولی کامل نے یہ نعرہ لگایا تو کئی علماء کو ہم نے یہ کہتے سنا کہ اس نعرے کی کیا حاجت تھی الیاس قادری نے یہ کیا معاملہ کھڑا کر دیا لیکن تین سال بعد آج کے حالات میں ہم نے دیکھا پورے ملک میں اسی مرد قلندر کا دیا ہوا نعرہ جگہ جگہ بچہ بچہ کی زبان پر ہے کہ ہر *صحابی نبی جنتی جنتی* کراچی کی عظمت صحابہ ریلی ہو یا سکھر کی یا پنجاب کے کسی شہر کا عظمت صحابہ کے متعلق جلسہ ہو ہر جگہ یہی نعرہ بلند ہوتا سنا گیا اور وہ علماء جو کہتے تھے کیا ضرورت ہے اس نعرے کی وہی علماء امیر اہلسنت ک س نعرے پر شکریہ ادا کرتے اور داد تحسین دیتے نظر آتے ہیں ،اور یہ بات حقیقت ہے کہ تین سال قبل امیر اہلسنت یہ نعرہ لگا کر صحابہ کرام کی عظمت و شان اور ان پاک نفوس قدسیہ کی محبت کے جام نہ پلاتے تو آج یہ روافض و تفضیلیہ اہلسنت کو کچل کر رکھ دیتے اور حالات انتہائی دشوار ہو جاتے لیکن یہ نگاہ ولایت تھی جس نے تین سال قبل حالات کا ملاحظہ کیا اور تحفظ عقیدہ کی غرض سے ایک مضبوط بند باندھا ، اور یہ جو ایک ہزار سے زائد علماء جن کی دستار ہو نے جا رہی ہے ان میں سے ایک ایک فرد روافض و نواصب اور تفضیلی گروپ کے لیے تیار ہے انشاء الله ان میں سے ایک بھی جس علاقے میں بسیرا کرے گا وہاں روافض و تفضیلیہ کیا ہر طرح کا بد عقیدہ اپنا زہر پھیلا نہیں سکے گا ۔
یہ فیض ہے غوث پاک کا
یہ فیض ہےاحمد رضا کا
شکریہ دعوت اسلامی
شکریہ امیر اہلسنت جن نے امت کو اتنے علماء کا تحفہ دیا
اللہ پاک محسن اہلسنت کا سایہ تا دیر سلامت رکھے ۔
✒️ *راقم الحروف*
محمد ضیاء السلام قادری
دارالعلوم منظر اسلام واہ کینٹ