یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع




میلاد_شریف_کے_قصوں_کو_پڑھنے_کےفضائل 


امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہر وہ گھر مسجد یا محلہ جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کو پڑھا جائے فرشتے اس مکان کو اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں اور اللہ رب العزت ان لوگوں پر اپنی رحمت کو عام فرما دیتا ہے
 
ملائکہ ان کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں 
ہر وہ مسلمان جس کے گھر میں میلاد شریف پڑھا جائے اللہ رب العزت اس کے سبب اس گھر کو قحط وباء بغض حسد بری نظر اور چوری سے محفوظ فرما دیتا ہے 
اور جب وہ وفات پا جاتا ہے اللہ کریم اس پر منکر نکیر کے جوابات آسان فرما دیتا ہے اور وہ اپنے رب کے یہاں اچھے مقام پر ہوگا 

اسی وجہ یہ ہے کہ وہ آقا صلی الله عليه وسلم سے محبت و فرحت کا اظہار کرتا ہے
 
ہمیں بھی چاہیے کہ ہم میلاد مصطفی صلی الله عليه وسلم کے ذریعے فرحت و سرور کا اظہار کریں اپنی اولاد اور تمام مسلمانوں کو اس بات کی تعلیم دیں کہ ہمارا دین خوبیوں کا جامع ہے 

آقا علیہ السلام سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے درود پاک و میلاد شریف پڑھتے رہیں 

#بحوالہ_کتاب_الوسائل_فی_شرح_الشمائل 

اعلی حضرت فرماتے ہیں 

وہ جو نہ بھولا ہم غریبوں کو رضا 
ذکر اسکا اپنی عادت کیجیے

#از_قلم_دانیال_رضا_مدنی