یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

دعوت اسلامی کا یوم تاسیس





دعوت اسلامی کا یوم تاسیس
:::::::::::::::::::::::::::::؛؛      
**  2ستمبر 1981ء**
**  قائد اہل سنت قائد ملت اسلامیہ امام انقلاب علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی علیہ الرحمہ  کی دعوت پر تاسیسی اجلاس ہوا
**  تاسیسی اجلاس علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی علیہ الرحمہ  کی رہائش گاہ پر  صدر کراچی میں  غزالی زماں امام اہلسنت علامہ سید احمد سعید کاظمی علیہ الرحمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا 
**  شرکاء اجلاس میں رئیس التحریر علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ، مجاہد ملت علامہ محمد عبدالستار خان نیازی علیہ الرحمہ  ،پیر صوفی فاروق رحمانی ،علامہ عبدالمصطفی الازہری علیہ الرحمہ ، مفتی وقارالدین علیہ الرحمہ ، مفتی ظفر علی نعمانی علیہ الرحمہ  ،مفتی محمد حسین قادری علیہ الرحمہ ، مولانا محمد حسن حقانی علیہ الرحمہ ، پروفیسر سید شاہ فریدالحق  علیہ الرحمہ ، علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی، علامہ  ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری، مفتی احمد میاں برکاتی، مولانا رجب علی نعیمی علیہ الرحمہ ، مولانا شاہ حسین گردیزی،،  مولانا محمد شفیع اوکاڑوی علیہ الرحمہ ، مفتی غلام قادر کشمیری علیہ الرحمہ ، مفتی سید شجاعت علی قادری علیہ الرحمہ ، مولانا قاری نثارالحق،مولانا شبیر احمد اظہری، علامہ عبدالتواب اچھروی علیہ الرحمہ ،اور مولانا محمد یوسف شکیل سمیت ملک بھر سے کثیر تعداد میں علماء اہل سنت شامل تھے،،،،،،،
** اجلاس میں اہلسنت کی ایک تبلیغی تنظیم قائم کرنے کا فیصلہ ہوا 
**  باہمی مشاورت کے بعد ورلڈ اسلامک مشن/الدعوہ الاسلامیہ العالمیہ ،،،،،،کے اردو ترجمہ سے اخذ کر کے،،،،،دعوت اسلامی،،،،،نام تجویز ہوا 

** ورلڈ اسلامک مشن کے ترجمان،،،،،،،The Message,,,,,کے شمارہ اکتوبر 1981ء/ذوالحجہ 1401ھ میں اجلاس کی خبر مع تصویر شائع ہوئی تھی،،
** اجلاس میں تنظیم کا کوئی بھی امیر مقرر نہیں کیا گیا تھا ،،،،،،،،،،،،،،البتہ حضرت علامہ  مفتی وقارالدین علیہ الرحمہ کو ذمہ دار ی سونپی گئی تھی کہ وہ اپنے  شاگردوں میں سے جسے مناسب سمجھیں امیر مقرر کر دیں  
**بعد ازاں مولانا  محمد الیاس قادری کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی،،،حضرت مولانا  محمد الیاس قادری ان دنوں  وقار ملت حضرت علامہ مفتی وقارالدین علیہ الرحمہ کے پاس زیر تعلیم تھے ،،،،،،،،،،،،،؛؛