یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

🔹️ *صرفی و نحوی اجراء کرنے کا طریقہ اور بہت کچھ* 🔹️




🔹️ *صرفی اجراء کرنے کا طریقہ* 🔹️
کسی کلمے پر صرف کا اجراء کیسے کیا جائے ؟
اور صرفی اجراء میں کیا کیا سوالات پوچھے جائیں گیے ؟
اس مقالے میں اس سوال کا جواب عرض کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
《 عرض :- اگر غلطی پر مطلع ہوں تو ضرور آگاہ فرمائیے گا 》
1 صیغہ واحد ہے یا تثنیہ یا جمع ؟
مذکر ہے یا مئونث ؟
2سہہ اقسام میں کیا ہے: اسم ، فعل ، حرف ؟
3 اگر اسم ہے تو اسماء کی کونسی قسم سے ہے ؟
4 اگر فعل ہے تو کونسا فعل ہے ؟
5 اور یہ فعل کس حالت میں ہے: مرفوع یا منصوب یا مجرور ؟
6 شش اقسام میں کیا ہے: ثلاثی یا رباعی یا خماسی ؟
7 یہ صیغہ ہفت اقسام میں کیا ہے ؟
8 اس صیغے کا باب کونسا ہے ؟
اور اس کی علامت کیا ہے ؟
9 اس صیغے میں "تعلیل یا تخفیف یا ادغام" ہوا ہے یا نہیں ؟
🔟 اگر ہوا ہے تو پورا صیغہ مع قاعدے کے بیان کریں۔
*اہم نوٹ*:- مذکورہ بالاطریقہ اختیار کرتے ہوئے اگر آپ عربی کتابوں کا مطالعہ کریں گیے۔
تو عربی کلمات کے تلفظ میں خطأ نہیں ہوگی۔
شروع شروع میں اتنے سارے سوالات حل کرنے میں آپ کا کافی وقت صرف ہوگا۔
لیکن چند دنوں میں اس طرح مشق کرنے سے آپ کا ذہن کُھل جائے گا .

🖤 *نحوی اجراء کرنے کا طریقہ* 

نحوی اجراء عرض کرنے کی کوشش کرتا ہوں:-
اگر آپ مفید رائے دینا چاہیں تو ضرور اپنی قیمتی رائے سے نوازیں:-
1:- کلمہ اسم ہے یا فعل یا حرف ؟
2:- اگر اسم ہے تو واحد ہے یا تثنیہ یا جمع ؟
3:- اگر جمع ہے تو جمع کی کونسی قسم ہے ؟
4:- مذکر ہے یا مئونث ؟
5:- اگر مئونث ہے تو مئونث کی کونسی قسم ہے ؟
6:- معرفہ ہے یا نکرہ ؟
7:- اگر معرفہ ہے تو معرفہ کی اقسام میں سے یہ کلمہ کونسی قسم سے ہے ؟
8:- معرب ہے یا مبنی ؟
9:- اگر مبنی ہے تو مبنی کی کونسی قسم سے ہے ؟
10:- اگر معرب ہے تو منصرف ہے یا غیر منصرف ؟
11:- اگر غیر منصرف ہے تو دو اسباب کونسے ہیں ؟
12:- اگر معرب ہے تو وجوہ اعراب میں سے کونسی قسم ہے ؟

13:- مرفوعات ، منصوبات ، مجرورات میں سے کیا ہے ؟
14:- یہ کلمہ عامل ہے یا معمول ؟
اگر عامل ہے تو عامل کی کونسی قسم ہے ؟
15:- اگر یہ کلمہ حرف ہے تو حروف عاملہ و غیر عاملہ میں سے کیا ہے ؟
16:- اگر عاملہ میں سے ہے تو عمل کیا کررہا ہے ؟
اور کونسی قسم سے اس کا تعلق ہے ؟
17:- اگر غیر عاملہ میں سے ہے تو حروف معانی کی کونسی قسم سے ہے ؟
*تنبیہ*:- ابتداءً اس طریقے پر عمل کرنا کافی مشکل ہوگا۔
لیکن کچھ عرصے کے بعد آپ کیلئے آسان ہوجائے گا۔
اور " *ان شاء اللہ عزوجل*" کچھ ہی عرصے میں آپ کیلئے نحوی اجراء کرنا بالکل آسان ہوجائے گا:-

🔶  عربی عبارت کیسے درست ہو  ؟ 🔶
استاذ العلماء ماہر علم المیراث حضرت علامہ مولانا جمیل احمد المدنی دامت فیوضھم کا فرمان ہے کہ جو طالب علم عبارت تیار کرتے وقت ان " 5 " باتوں کا خیال رکھے گا۔
                   ان شاء الله عزوجل وہ ایک اچھا مدرس بنے گا۔۔۔۔؛؛؛؛؛؛؛
1⃣ درست عبارت۔۔۔❗
2⃣ عبارت کا اعراب کے مطاق ترجمہ۔۔۔۔❗
3⃣ عبارت میں استعمال ہونے والے صیغوں کی صرفی تحقیق۔۔۔۔۔❗
4⃣ وجوہ اعراب۔۔۔۔۔❗
5⃣ اسی عبارت اور ترجمہ کو پیشِ  نظر رکھتے ہوئے آسان خلاصہ اپنے الفاظوں میں بیان کرنا۔۔۔۔۔❗
🛑 *صیغوں کی پہچان کیسے ہو* ؟؟ 🛑
دین اسلام کے عقائد اور احکامات اور ان کی معرفت کے بنیادی مأخذ قرآن پاک اور احادیث رسول علیہ الصلاة و السلام ہیں۔
اور ان کو سمجھ کر ان پر عمل کرنے کیلئے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم کی تصانیف کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔اور ایسی تصانیف اکثر عربی زبان میں ہیں۔
⚡ عربی زبان کو سمجھنا اسی طرح ضروری ہے جس طرح جسم کیلئے روح ضروری ہے۔
اسی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مدارس دینیہ میں عربی گرائمر کو شامل نصاب کیا گیا .
اور عربی زبان کا سمجھنا 2 علوم پر مشتمل ہے۔
1۔ صرف      2۔  نحو 
صرف و نحو کے حوالے سے یہ مقولہ مشھور ہے کہ 
" الصرف ام العلوم النحو ابوھا "
کہ علم صرف تمام علوم کی ماں اور علم نحو ان کا باپ ہے۔
جسطرح اولاد کے صحت مند ہونے کیلئے والدین کا تندرست اور قوی ہونا ضروری ہے۔
اسی طرح ایک طالب علم کیلئے قرآن و سنت اور علوم عربیہ میں باکمال ہونے کیلئے ضروری ہے کہ وہ صرف و نحو میں مہارت تامہ رکھتا ہو۔
ان میں سے سب سے پہلے رتبہ صرف کا آتا ہے۔
علم صرف کو صحیح محنت و لگن سے پڑھ لینے کے بعد صیغوں اور ان کے مفاہیم کو سمجھنے میں کسی قسم کی کوئ مشکل نہیں آتی۔
💧 اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ علم صرف کو پڑھنے کے بعد بھی کچھ طلباء کرام کو صیغوں کی پہچان نہیں آتی۔۔؟؟

❄ صیغوں کی پہچان اور اس میں مہارت کیسے ملے  ؟؟؟
اسی کے متعلق چند باتیں عرض کرتا ہوں۔
🌀 جو صیغہ آپ کے پاس ہے 
اس کی تعیین کریں کہ یہ صیغہ واحد کا ہے یا تثنیہ کا ہے یا جمع کا ہے ؟
🧊 پھر اس کے بعد یہ دیکھیں کہ یہ صیغہ فعل ہے یا اسم ؟
اگر فعل ہے تو کون سا فعل ہے ؟
اگر اسم ہے تو اسماء میں سے کون سا اسم ہے ؟
🔹️ اس کے بعد یہ دیکھیں کہ یہ صیغہ کس باب سے ہے۔؟
( اس کیلئے آپ کو تمام ابواب کی  علامات کا یاد ہونا بے حد ضروری ہے۔ )
آیا کہ یہ صیغہ ثلاثی مجرد کا ہے یا ثلاثی مزید فیہ کا ؟
          :: و علی ھذا القیاس ::
◾ اب آپ کیلئے اصلی حروف نکالنا اور تعلیل کرنا بے حد آسان ہو جائے گا۔
◻ مذکورہ بالا طریقہ اختیار کرتے ہوئے آپ صیغوں کی تکرار کریں۔
        "" ان شاء اللہ عزوجل ""
چند دنوں میں آپ کا ذہن کھل جائے گا۔اور صیغوں کی پہچان کرنا آپ کیلئے مشکل نہ رہے گا ۔
🌷 عربی عبارت پر مہارت کیسے حاصل ہو ؟🌷
🍂 مفتی قاسم صاحب دامت فیوضھم فرماتے ہیں کہ جس کی یہ خواہش ہو کہ
 !! مجھے عربی عبارت پر مہارت حاصل ہو !! 
تو وہ ان ( 10 ) باتوں پر عمل کرے
         ان شاء اللہ عزوجل 
اُس کو عربی زبان پر مہارت حاصل ہوجائے گی :-
1️⃣ کتب کی شروحات عربی میں پڑھیں :-
2️⃣ کتب کے حاشیے پڑھیں :-
( ایک ماہ تک حاشیے پڑھیں          ان شاء اللہ عزوجل 80 فیصد آپ کی عربی زبان اچھی ہوجائے گی )
3️⃣ لغت عربی والی استعمال کریں :-
4️⃣ ذاتی مطالعہ بھی کوشش کرکے عربی کتب و رسائل سے کریں :-
5️⃣ عربی شاعری پڑھیں :-
6️⃣ قصے ، کہانیوں کی جو کتب عربی میں تحریر ہیں وہ پڑھیں :-
7️⃣ عربی کلمات کی تحقیق کریں :-
8️⃣ عربی زبان کی فصاحت و بلاغت پر جو کتب مرتّب ہیں اُن کا مطالعہ کریں :-
( جیسے سید سلیمان اشرف علیہ الرحمہ کی کتاب " المبین ")
9️⃣ اُردو سے عربی بنانے کی کوشش کریں :-
🔟 عربی زبان میں بیانات سُنیں :-
🌹 کوشش کامیابی کی کُنجی ہے
کامیاب لوگ کوشش کبھی ترک نہیں کرتے :-
🍃 کئ منزلوں کو آپ تلاش کرتے ہیں 
                       اور
کئ منزلیں آپ کو تلاش کرتی ہیں 
لہذا ہمت کریں ، آگے بڑھیں :'

🔻 *ترکیبوں کی کمزوری کیسے دُور ہو* ؟؟ 🔻

👈 *علم النحو* کی ایک شاخ *ترکیب* بھی ہے۔
نحو کے طالب علم کو عبارت کی ترکیب بھی کرائ جاتی ہے۔
اور یہ ایک نہایت *پیچیدہ* عمل ہے۔

👈 اگر کوئ ترکیبوں میں کمزور ہے تو عبارت کا سمجھنا اُس کیلئے مشکل ہوجاتا ہے۔
اور یہ طالب علم تعیین نہیں کرپاتا کہ یہ *کلمہ* اِس مقام پر کیا بن رہا ہے۔

👈 پھر ایسا طالب علم کچھ عرصہ کے بعد احساسِ کمتری ، مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے۔

👈 حالانکہ اگر یہ طالب علم فقط کچھ عرصے کیلئے صحیح انداز سے *ترکیبوں* پر محنت کرتا تو اس کیلئے ترکیبیں کرنا آسان ہوجاتیں۔

👈 اگر کوئ طالب علم *ترکیبوں* میں عُبور حاصل کرنا چاہ رہا ہے۔
تو ان " *6* " باتوں پر عمل کر لیں۔
*ان شاء اللہ عزوجل* آپ کی ترکیبوں کی کمزوری دُور ہوجائے گی۔

1️⃣ *صرف* و *نحو* کے قواعد کا سمجھ لینا اور یاد ہونا بے حد ضروری ہے :- 

2️⃣ صیغوں کی *صرفی تحقیق مع تعلیل* کے آنا ضروری ہے :-

3️⃣ اس کے بعد کسی کتاب کے ابتدائ *3* یا *4* لفظوں پر آپ خود اعراب لگائیں۔جو اعراب دیا اس کی وجہ بھی آنی چاہیے :-

4️⃣ پھر کسی کے ساتھ اُسی تیار شُدہ عبارت کی تکرار کر لیں :-

5️⃣ مستقل مزاجی کے ساتھ عمل کریں۔
ابتداءً *3* لفظوں پر ، پھر *5* پر *و علی ھذا القیاس* کرتے کرتے ایک دن ایسا آئے گا کہ آپ ترکیبوں میں مضبوط ہوجائیں گیں :- 

6️⃣ عند اللہ دُعا اور سرکار (صلی اللہ علیہ وسلم) پر *درودِ پاک* پڑھتے رہنا 

✍  ابو المتبسّم ایازاحمد عطار ی
0312.8065131