یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

مرشد کو مرید پر فخر





سیدی اعلی حضرت…!
عام طور پر مرید کو مرشد پے فخر ہوتا ہے مگر ایسےکم ہی مرید ہوتےہیں جن پےمرشد کو فخر ہوتا ہے…جیسے سیدی الیاس قادری کے مرید بعض علماء جن پے مرشد الیاس قادری کو فخر
جیسے اعلی احضرت امام احمد رضا عظیم مرید تھے جن پر مرشد کو فخر تھا آپ کے مرشد کا فرمان مشھور ہے کہ
اگر پوچھے گا خدا، لائے ہو کیا، تو میں کہوں گا احمد رضا
.
ذہانت و ذوقِ مطالعہ،تحقیق ترقی محنت ادب تطبیق ترجیح جرات بہادری سچائی وسعت ظرفی صبر وغیرہ کی تعلیم و تربیت و نگرانی…علمی روحانی اور پیسےوالا خاندان…سوالات کی بھرمار اور قدرت کی دیگر عطائیں…یہ سب محنت و قدرتی عطاءیں امام احمد رضا کو مجدد و اعلی حضرت بناتی ہیں…ایسی ہستیاں بہت کم ہی پیدا ہوتی ہیں، ایسی ہستیاں بہت کم ہی بنتی ہیں…آج پچیس صفر المظفر انکی وفات کا دن ہے ایصال ثواب کیجیے،انکے مشن و کتب کا مطالعہ کیجیے،حسب طاقت انکےمشن کو جاری رکھیے
.
سیدی اعلی حضرت نےبعض اکابرین سےبعض باادب مدلل اختلاف کرکےسمجھایا کہ سیدی رضا سےبھی باسلیقہ پردلیل اختلاف کیاجاسکتاہے…باادب پردلیل اختلاف علماء حقہ کا حق ہےامت کے لیے رحمت ہے اس سے دل چھوٹا نہ کیجیے…
.
سیدی اعلی حضرت پر بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ آپ بہت سخت تھے سختی کرتے سخت حکم لکھتے...یہ اعتراض بالکل غلط ہے...ضدی فسادی اناپرست مفاد پرست منافق ایجنٹ پر سختی و مذمت بھی برحق ہے…اسی میں معاشرتی بھلائی ہے
القرآن:
يا أيها النبي جاهد الكفار والمنافقين واغلظ عليهم
ترجمہ:اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم)کافروں اور منافقوں سے جہاد کریں اور ان پر سختی کریں
(سورہ توبہ آیت73)
عقل.و.حکمت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ سمجھایا جائے، نرمی برتی جائے، اور اسی حکمت کا تقاضا ہے کہ منافق ضدی فسادی پر سختی برتی جائے، اسی حکمت کا تقاضا ہے کہ کچھ جرائم پر سزا مقرر کی جائے، سزا دی جائے.... اسی میں معاشرے کی بھلائی بھی ہے تو ضدی فسادی مفادی کم عقل کا علاج بھی..

اکثر فرقوں کے معتبر صوفی علامہ مجدد الف ثانی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:
اللہ تعالی نے اپنے پیغمبر صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو جو خلق ِ عظیم کے ساتھ موصوف ہے، کافروں اور منافقوں پر جہاد کرنے اور سختی فرمانے کا ھکم دیا
يا أيها النبي جاهد الكفار والمنافقين واغلظ عليهم
تو ثابت ہوا کہ کفار اور منافقین پر سختی کرنا بھی خلقِ عظیم ہے..(مکتوب نمبر163 جلد اول ص165)
.
امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تمنا:
"ہر شخص کی دلی کوئی نہ کوئی تمنا ہوتی ہے اور مجھ فقیر کی تمنا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں پر سختی کی جائے اور ان بدنصیبوں کو "ذلت"پہنچائی جائے اور ان کو اور اُن کے جھوٹے معبودوں کو ذلیل کیا جائے اور یقین کریں اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے والا اس سے بہتر عمل کوئی نہیں .
(مکتوبات جلد اول مکتوب 229ص239)
.
مزید فرماتے ہیں:
مسلمان کہلانے والے بدمذہب کی صحبت کھلے ہوئے کافر کی صحبت سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے(مکتوب نمبر54 جلد اول ص71)
.
سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب خلافت سنبھالی تو آپ نے سرعام اعلان فرمایا کہ:
واعلموا أن شدتي التي كنتم ترونها ازدادت أضعفا إذ كان الأمر إلي على الظالم والمعتدي، وإن بعد شدتي تلك واضع خدي إلى الأرض لأهل العفاف وأهل الكفاف
ترجمہ:
لوگو سنو....!! تم جو میری سختی دیکھتے رہے ہو وہ اب کہ خلافت مجھے ملی ہے تو وہ سختی کئ گنا بڑھ گئ ہے مگر وہ سختی صرف ان پر ہوگی جو ظالم ہو، جو اسلامی حدود کی خلاف ورزی کرے اس پر،(یعنی چور ڈاکو منافق گستاخ مکار ظالم فسادی وغیرہ پر شدید سختی ہوگی)
اور
اس کے علاوہ جو اہل عفاف ہیں، جو اہل کفاف ہیں(جو پاکیزہ پاکدامن ہوں، امن سلامتی والے ہوں، ڈاکہ ظلم چوری ناانصافی وغیرہ سے خود کو روکتے ہوں)ان کے لیے تو میں اپنی رخسار،چہرہ زمین کی طرف رکھ دونگا( یعنی ان کے ساتھ بہت نرمی ہوگی)
(تاریخ ابن عساکر جلد44 صفحہ265)
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
+923468392475