میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ذریعہ نجات
*میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ذریعہ نجات*
مشہور محدث علامہ ابن جوزی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
ہر وہ شخص جو میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر خوش ہوا تو اللہ تعالی نے اس (خوشی) کو آگ سے محفوظ رہنے کیلئے حجاب اور ڈھال بنادی اور جس نے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک درھم خرچ کیا بروز قیامت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کیلئے شفاعت کرنے والے ہونگے ، اللہ تعالی اسے ہر درھم کے بدلے دس درھم عطا فرمائے گا۔
اے امت محمدیہ تمھیں خوشخبری ہو کہ تم خیر کثیر کو پایا
سعادت مند ہے وہ جو احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کیلئے کوئی کام کرتا ہے تو اسے خوشی ،عزت، بھلائی دی جاتی ہے
اور جنت عدن میں ہوگا جس کے نیچے مرصع موتی ہونگے
(المولد العروس ص 11)
*✍محمد ساجد مدنی*
24-10-2020