یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

♣️ کیا مطالعہ دوست ہے ؟؟ ♣️




♣️ کیا مطالعہ دوست ہے ؟؟ ♣️


جی ہاں ❗
                مطالعہ انسان کا ایک وفادار دوست ہے ۔
ایسا دوست جو مشکل گھاٹیوں میں انسان کا سہارا بنتا ہے ۔
ایسا دوست جو انسان کی زندگی کے امتحانات میں اس کا ساتھ دیتا ہے ۔
اور اس امتحانات میں اپنے دوست کو کامیابی و کامرانی سے ہم کنار کر دیتا ہے :-

🔹️ لہذا انسان کو بھی چاہیے کہ اپنی دوستی کتاب سے کرلے یقین جانیں کہ یہ دوست آپ کو کبھی بھی کسی بھی مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ 
آپ کے کندھے کے ساتھ کندھا دے کر کھڑا رہے گا :-

✴ ایک بات یاد رکھیں جب آپ اپنے مسائل کا حل کسی انسان سے پوچھتے ہیں تو ہوسکتا ہے وہ انسان کسی موڑ پہ آپ کو دھوکا دے دے ۔
لیکن جب آپ کتابوں سے دوستی کرکے ان سے ہم کلام ہوتے ہیں تو کتاب آپ کو مسائل سے لڑنے کا طریقہ بتاتی ہے ، لوگوں کے ساتھ جینے کے راز سکھاتی ہے :-

♻️ اگر آپ بلند فضا میں اڑنا چاہتے ہیں تو آپ مطالعے کو مستقل مزاجی کے ساتھ تھام لو ؛ مطالعہ آپ کو عروج پر پہنچا دے گا :-
کسی نے کیا خوب کہا کہ 
《 پروں کو کھول زمانہ اُڑنا دیکھتا ہے
زمین پر بیٹھ کر کیا آسمان دیکھتا ہے 》

💠 آپ کمر کَس کے مطالعے کو اپنے اوّلین دوستوں میں سے بنالو یہ مطالعہ آپ کو بلند مقام عطا کرے گا :-
ایک قول ملتا ہے کہ
\\ خواہش سے نہیں گرتے پھل جھولی میں
وقت کی شاخ کو میرے دوست ہلانا ہوگا
کچھ نہیں ہوگا اندھیروں کو برا کہنے سے
اپنے حصے کا دِیا جلانا ہوگا //

🔶️ آخری بات کہہ کر تحریر کو سمیٹ لیتا ہوں 
{{ ہمیشہ یاد رکھنا کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے آپ کو اکیلے ہی آگے بڑھنا پڑتا ہے
لوگ آپ کے ساتھ تب آتے ہیں
جب آپ کامیاب ہوجاتے ہیں }}

📝 آپ مطالعہ ان طریقوں سے کریں 📝

🗨 بندہ محنت اگر اپنی سمت پر کرے گا تو اس کا اس کو فائدہ ملے گا  ؛
اگر بے سمت پر محنت کی تو اس کو اس کا کچھ فائدہ نہیں ملے گا ؛

📘 جتنا آپ کا مطالعہ وسیع ہوگا
اسی قدر آپ کا ذہن وسیع سے وسیع تر ہوتا جائے گا :-

📕 ابتداءً مطالعہ ہر کوئ نہیں کرتا ،
جو لوگ مطالعہ کرتے ہیں ؛
ان میں بھی "2" طبقے کے لوگ پائے جاتے ہیں ؛
1:- طبقہ فقط ٹائم پاس کیلئے قصے ، کہانیاں ، پڑھتے ہیں :-
2:- اپنے اندر صلاحیت پیدا کرنے اور امت مسلمہ کی اصلاح کرنے کیلئے مطالعہ کرتے ہیں :-
ان میں سے دوسری قسم کے لوگ صحیح سمت پر محنت کررہے ہیں :-

❓ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کن طریقوں سے ہم بھی مطالعہ کریں تاکہ ہمارے اندر بھی صلاحیت پیدا ہو ؟؟

📗 مطالعہ کرنے کے "5" طریقے عرض کرتا ہوں ان ہی طرق کو اپناتے ہوئے آپ مطالعہ کریں :-

1️⃣ سب سے پہلے جن علوم کا سیکھنا آپ پر فرض ہے ان علوم کا مطالعہ کرنا شروع کریں :-

2️⃣ فی زمانے میں جن موضوعات پہ مطالعہ کرنے کی حاجت ہے انہی کتب کے مطالعہ کو ترجیح دیں :-

3️⃣ ایسی کتاب کا مطالعہ کریں جو کتاب آپ کو دیگر کتب سے بے نیاز کر دے :-

4️⃣ علم سے بھرپور کتاب کا مطالعہ کریں ، ایسی کتاب کے مطالعے سے اجتناب کریں جو قصوں اور جھوٹی کہانیوں پر مشتمل ہو :-

5️⃣ معتبر اور مستند علماء کرام کی کتب کا مطالعہ کریں :-
🕸 ہر شخص مطالعہ کیوں نہیں کر پاتا ؟ 🕸

🧊 ہر چیز پایہ تکمیل تک اپنے اسباب کے ساتھ پہنچتی ہے ۔
جیسے ؛ کسی نے کسی کی دعوت کی تو یہ دعوت مکمل اس وقت کہلائے گی جب میزبان دعوت کے اسباب کو مکمل کرے گا ،
اگر مکمل نہ کرے گا تو مہمان کہے گا کہ یہ کونسی دعوت ہے ؟

🌀 اسی طرح تحریر کے اسباب میں سے ایک سبب مشاہدہ بھی ہے 
اور پھر مشاہدے کو لفظوں میں بیان کرکے آگے پہنچانا بھی ایک ملکہ ہے ۔
لیکن افسوس سے یہ کہنا پڑرہا ہے کہ اس دور میں مشاہدہ کرنا کسی حد تک نظر نہیں آرہا ، اور مشاہدے کو لفظوں میں بیان کرنا تو کُوسُوں دور تک نظر نہیں آرہا :-

⚡ اور تحریرات کے اسباب میں سے ایک سبب مطالعہ بھی ہے ،
تحریر کیلئے مطالعہ بے حد ضروری ہے ،
ہر شخص اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ مطالعے کے بہت فوائد ہیں
لیکن ایک طرف یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر شخص مطالعہ کربھی نہیں پاتا۔
 اور دور حاضر میں مطالعہ نہ کرنے کی شکایت بھی عام ہے :-

🌹 اب میں آپ کو " 22 " ایسے اسباب بتاتا ہوں جن کی وجہ سے مطالعہ نہیں ہو سکتا :-

1️⃣ کتابوں سے دوری :-

2️⃣ علم کی ناقدری :-

3️⃣ بے مقصد زندگی :-

4️⃣ سُستی اور لاپرواہی :-

5️⃣ وقت کو فضولیات میں گزار دینا :-

6️⃣ اچھی ملازمت پر اطیمنان :-

7️⃣ امتحان میں پاس ہونے پر اطیمنان :-

8️⃣ سُوشل میڈیا کا زیادہ استعمال :-

9️⃣ کاموں کی ترتیب کا نہ ہونا :-

🔟 حافظے کی کمزوری :-

1️⃣1️⃣ احساس کمتری :-

2️⃣ 1️⃣خود اعتمادی کا نہ ہونا :-

3️⃣1️⃣ نصابی مطالعہ پر اکتفاء :-

4️⃣1️⃣ خود پسندی :-

5️⃣1️⃣ انانیت :-

6️⃣1️⃣ کسی کو کمتر سمجھنا :-

7️⃣1️⃣ کتاب کی ظاہری صورت پر دل کا مائل نہ ہونا :-

8️⃣1️⃣ عشق مجازی میں گرفتار ہوجانا :-

9️⃣1️⃣ اچھی صحبت کا نہ ملنا :-

0️⃣2️⃣ خودشناسی کا نہ ہونا :-

1️⃣2️⃣ گناہوں کی کثرت :-

2️⃣2️⃣ روحانی آداب کا اہتمام نہ ہونا :-

🔺️ جس طرح باسی روٹی کھانا پسند نہیں کرتا 
اسی طرح باسی لوگوں کے ساتھ رہنا بھی کوئ پسند نہیں کرتا ،
لہذا اپنے آپ کو تر رکھا کرو 
               وہ کیسے ؟؟
وہ ایسے کہ اپنے اندر صلاحیت بڑھائو کتابیں پڑھ کر :-

🔅 سیکھنے والا انسان تروتازہ رہتا ہے ، خوش رہتا ہے :-

♦️ سیکھنے کیلئے کتاب ضروری نہیں ہے 
بلکہ ہوش و حواس ضروری ہیں

✍ ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری 
03128065131
            (( 02.09.2020 ))