99 اَسْمَآءُالْحُسْنٰى اور ان کے فضائل
*🌹99 اَسْمَآءُالْحُسْنٰى اور ان کے فضائل🌹*
(ہر وِرْد کے اول و آخر ایک ایک بار درود شریف پڑھ لیجیے۔)
*1- یَارَحْمٰنُ:*
جو کوئی صبح کی نماز کے بعد 298 بار پڑھے گا تو اللہ عزوجل اس پر بہت رحم فرمائے گا۔
*2- یَارَحِيْمُ:*
جو کوئی ہر روز 500 بار پڑھے گا تو دولت پائے گا اور مخلوق اس پر مہربان اور شفیق ہوگی۔
*3- یَاْمَلِكُ:*
90 بار جو غریب روزانہ پڑھے تو غربت سے نجات پائے گا۔
*4- یَاقُدُّوسُ:*
جو سفر کے دوران ورد کرتا رہے گا تو تھکن سے محفوظ رہے گا۔
*5- یَاسَلَامُ:*
111 بار پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے شفا حاصل ہوگی۔
*6- یَامُؤْمِنُ:*
جو بیمار 115 بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے تو تندرستی پائے گا۔
*7- یَامُهَيْمِنُ:*
29 بار روزانہ پڑھنے والا ہر آفت و بلا سے محفوظ رہے گا۔
*8- یَاعَزِيزُ :*
حاکم یا افسر کے پاس جانے سے قبل 41 بار پڑھ لیجیے تو وہ مہربان ہو جائیں گے۔
*9- یَاجَبَّارُ:*
اس کا مسلسل ورد رکھنے والا غیبت سے بچا رہے گاـ
ْ*10- یَامُتَكَبِّرُ :*
1- سونے سے پہلے 21 بار پڑھنے سے ڈراؤنےخواب نہیں آئیں گے۔
2- زوجہ سے ملاپ سے پہلے 10 بار پڑھ لینے سے نیک بیٹے کا باپ بنے گا۔
*11- یَاخَالِقُ :*
جو 300 بار پڑھے گا تو اس کا دشمن مغلوب ہوگا۔
*12ْـ یَابَارِئُ :*
ہر جمعہ کو 10 بار پڑھنے والے کو بیٹا عطا ہوگاـ
*13ـ یَامُصَوِّرُ :*
جو بانجھ عورت 7 روزے رکھے اور افطار کے وقت 21 بار اَلْمُصَوِّرُ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کرے اس کو نیک بیٹا عطا ہو گاـ
*14- یَاغَفَّار :*
اس کو ہمیشہ پڑھنے والا نفس کی بری خواہشات سے چھٹکارا پائے گا۔
*15- یَاقَهَّارُ :*
100 بار مصیبت آ پڑنے پر پڑھنے سے مشکل آسان ہو گی۔
*16- یَاوَهَّابُ :*
7 بار روزانہ پڑھنے سے ہر دعا مقبول ہوا کرے گی۔:
*17- یَارَزَّاقُ:*
جو فجر کے فرض و سنت کے درمیان 41 دن تک 550 بار پڑھے گا تو دولت مند ہو گا۔
*18- یَافَتَّاحُ :*
کسی بھی وقت دن میں روزانہ 7 بار پڑھنے سے دل روشن ہو گا۔
*19- یَاعَلِيمُ:*
اس کو بکثرت پڑھنے سے دین و دنیا کی معرفت عطا ہو گی۔
*20- یَاقَابِضُ:*
30 بار جو روزانہ پڑھے گا دشمن پر فتح پائے گا۔
*21- یَابَاسِطُ :*
40 بار پڑھنے والا مخلوق سے بے پرواہ ہو گا۔
*22ْ- یَاخَافِضُ :*
جو اس کو 500 بار پڑھ لے گا دشمن سے اَمان میں رہے گا۔
*23- یَارَافِعُ:*
روزانہ 20 بار پڑھنے والے کی مراد پوری ہو گی۔
*24- یَامُعِزُّ :*
جو شبِ جمعہ (جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) نمازِعشاء کے بعد 140 بار پڑھے گا، مخلوق کی نظر میں اس کی عزت و حرمت اور ہیبت بڑھے گی ـ
*25- یَامُذِلُّ :*
جو کوئی 75 بار پڑھ کر سجدہ کرے اور کہے :
"یاالہٰی عزوجل فلاں ظالم کے شر سے مجھے محفوظ رکھ۔"
تو اللہ عزوجل اسے امان دے گا اور اپنی حفاظت میں رکھے گا۔
(فلاں کی جگہ ظالم کا نام لیا جائے گا۔)
*26- یَاسَمِيْعُ :*
جو 100 بار روزانہ پڑھ کر دعا مانگے گا تو دعا قبول ہو گی لیکن پڑھنے کے دوران گفتگوننہ کرے۔
*27- یَابَصِيرُ :*
عصر کے ابتدائی وقت سے لے کر غروبِ آفتاب تک جو روزانہ 7 بار پڑھے گا تو اچانک موت سے محفوظ رہے گا۔
*28- یَاحَكَمُ :*
ہر نماز کے بعد 80 بار پڑھنے والا کسی کا محتاج نہ ہوگا۔
*29- یَاعَدْلُ:*
جو نمازِمغرب کے بعد ہزار بار پڑھے گا آسمانی بلاؤں سے نجات پائے گا۔
*30- یَالطِيفُ:*
جو روزانہ تَحِیَّةُ الْوُضُو کے بعد 100 بار پڑھے گا تو بیماریوں سے صحت ملے گی، مشکلات سے نَجات ملے گی، اور بیٹیوں کے نصیب کھلیں گے۔
*نوٹ :*
وضو کے فوراً بعد اعضاء خشک ہونے سے پہلے جو دو نوافل ادا کیئےجائیں ان کو تحیةالوضو کہتے ہیں۔
*31- یَاخَبِيرُ :*
نفسِ امارہ (برائی کا حکم دینے والے نفس) کے ہاتھوں گرفتار شخص اس کا
ورد کرے تو نجات پائے گا۔
*32- یَاحَلِيمُ :*
اس کو کاغذ پر لکھ کر دھو کر کھیتی پر چھڑکنے سے زراعت ہر آفت سے محفوظ رہے گی۔
*33- یَاعَظِيمُ :*
7 بار پانی پر پڑھ کر دم کر کے پینے سے پیٹ درد سےحفاظت ہوگی۔
*34- یَاغَفُورُ :*
جسے سر درد ہو یا بیماری ہو یا غم پیش ہو 3 بار یاغفور کی مقطعات لکھ کر کھانے سے شفاء ہو گی۔
*نوٹ :*
اسمِ پاک کو کاغذ پر لکھ کر اس کی گیلی سیاہی پر روٹی کا ٹکڑا لگائیں یہاں تک وہ نقش روٹی میں جذب کر لے، اس کو مقطعات کہتے ہیں۔
*35- یَاشَکُوْرُ :*
5 ہزار بار وزانہ پڑھنے والا قیامت میں بلند مرتبہ پائے گا۔
*36- یَاعَلِيُّ :*
3 بار پڑھ کرنسوجن پر دم کرنے سے شفا ہو گی۔
*37- یَاكَبِيرُ :*
9 بار پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے شفا ہوگی۔
*38- یَاحَفِيْظُ :*
جو روزانہ 16 بار پڑھے گا تو ہر طرح سے بہادر رہے گاـ
*39- یَامُقِيْتُ :*
جس کی آنکھ سرخ ہو اور درد کرے تو 10 بار پڑھ کر دم کرنے سے شفا ہو گی۔
*40- یَاحَسِيْبُ :*
روزانہ 70 بار پڑھنے والا ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔
*ُ41- یَاجَلِيلُ :*
10بار پڑھ کر مال و اسباب اور رقم وغیرہ پر دم کرنے سے چوری سے حفاظت ہوگی۔
*42- یَاكَرِيمُ :*
بستر پر پڑھتے پڑھتے سو جانے سے فرشتے دعا کرتے ہیں۔
*43- یَارَقِيْبُ :*
پھوڑے پھنسی پر 3 بار پڑھ کر پھونک مارنے سے شفا ہو گی۔
*44- یَامُجِيْبُ :*
3 بار پڑھ کر دم کرنے سر درد دور ہوگا۔
*45- یَاوَاسِعُ :*
بچھو کاٹ لے تو 70 بار پڑھ کر دم کرنے سے زہر اثر نہ کرے گا۔
*46- یَاحَكِيْمُ :*
ہر نماز کے بعد 80 بار پڑھنے والا کسی کا محتاج نہ ہوگا۔
*47- یَاوَدُوْدُ:*
ایک ہزار پڑھ کر کسی کھانے پر دم کر کے کھلانے سے دشمنی ختم ہوگی۔
*48- یَامَجِيْدُ :*
گرمیوں میں پڑھنے سےبپیاس سے حفاظت ہوگی ـ
*49- یَابَاعِثُ :*
جو سات بار پڑھ کر اپنے اوپر پھونک کر حاکم و افسر کے پاس جائے تو حاکم و افسر مہربان ہوگا۔
*50- یَاشَهِيْدُ :*
صبح سورج نکلنے سے پہلے نافرمان بچے یا بچی کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے 21 بار پڑھنے سے بچہ و بچی نیک بنیں گے۔
*51- یَاحَقُّ :*
قیدی آدھی رات ننگے سر 108 بار پڑھے تو رہائی پائے گا۔
*52- یَاوَكِيْلُ :*
عصر کے وقت سے لے کر غروب آفتاب تک 7 بار پڑھنے والا آفت سے پناہ پائے گا۔
*53- یَاقَوِيُّ :*
جمعہ کی دوسری گھڑی میں پڑھنے سے بھولنے کا مرض دور ہوگا۔
*54- یَامَتِيْنُ :*
1- جس بچےکا دودھ چھڑا دیا ہو اس کو کاغذ پر لکھ کر پلانے سے اسے سکون ملے گا۔
2- جس عورت کا دودھ کم ہو اسے لکھ کر پلانےسے دودھ زیادہ ہوگا۔
*55- یَاوَلِيُّ :*
اسے زیادہ پڑھنے والے کی بیوی فرمانبردار ہوگی۔
*56- یَاحَمِيْدُ :*
گندی باتوں کی عادت نہ جاتی ہو وہ 90 بار پڑھ کر کسی خالی پیالے یا گلاس پر دم کر کے اسی میں پانی پیا کریں، ایک بار کا دم کیا ہوا پیالہ یا گلاس سالوں تک چلا سکتے ہیں ۔
*57- یَامُحْیِيْ :*
گیس ہو یا پیٹ یا کسی اور جگہ درد ہو یا کسی عضو کےضائع ہونے کا خوف ہو تو 7 بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنے سے فائدہ ہوگا۔
*58- یَامُمِيْتُ :*
روزانہ 7 بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنے سے جادو اثر نہیں کرے گا۔
*59- یَاحَيُّ :*
جو بیمار ہزار بار پڑھے شفا پائے گا۔
*60- یَاقَيُّومُ :*
صبح کو طلوعِ آفتاب سے پہلے زیادہ پڑھنے سے لوگ دوست رکھیں گے۔
*61- یَاوَاجِدُ :*
ہر نوالے پر پڑھنے سے وہ نوالہ پیٹ میں نور ہوگا اور بیماری دور ہوگی۔
*ُ62- یامَاجِدُ :*
جو کوئی 10 بار پڑھ کر شربت وغیرہ پر دم کر کے پی لے گا بیمار نہ ہوگا۔
*63- یَاوَاحِدُ :*
جسے ڈر لگتا ہو وہ تنہائی میں 1001 (ایک ہزار ایک) بار پڑھ لے تو اس کا خوف جاتا رہے گا۔
*64- یَاأَحَدُ :*
1- تنہائی میں 1000 (ہزار) بار پڑھنے والا نیک بن جائے گا۔
2- 9 بار پڑھ کر حاکم اور افسر کے پاس جانے والا عزت اور سرفرازی پائے گا۔
*65- یَا صَمَدُ :*
1000 (ہزار) بار پڑھنے والا دشمن پر فتح پائے گا۔
*66- یَانُوْرُ :*
جو 7 بار سورة النور پڑھے پھر 1001 (ایک ہزار ایک) بار اس کو پڑھےتو اس کا دل روشن ہوگا۔
*67- یَامُؤَخِّرُ :*
کسی بھی نماز کے بعد 100 بار پڑھنے سے دل اللہ عزوجل کی محبت اور یاد میں رہے گا۔
*68- یَااَللّٰہُ :*
ہر نماز کے بعد 100 بار پڑھنے سے باطن کشادہ ہوگا۔
*69- یَاقَادِرُ :*
1- مشکل آ پڑے تو 41 بار پڑھنے سے مشکل آسان ہوگی۔
2- دورانِ وضو ہر عضو دھوتے وقت پڑھنے سے دشمن (انسان ہو یا جن) اغوا نہیں کر سکے گا۔
*70- یَامُقْتَدِرُ :*
1- 20 بار روزانہ پڑھنے سے اللہ عزوجل کی رحمتوں کے سائے میں رہےگا۔
2- نیند سے بیدار ہو کر 20 بار پڑھنے سے ہر کام میں اللہ عزوجل کی مدد شامل رہے گی۔
*71- یَامُقَدِّمُ :*
جنگ یا خوف کی جگہ بےچینی کی حالت میں پڑھیں۔
*72- یَامُؤَخِّرُ :*
100 بار روزانہ پڑھنے سے سب کام پورے ہوں گے۔
*73- یَاأَوَّلُ :*
100 بار روزانہ پڑھنے سے بیوی محبت کرے گی۔
*74- یَاآخِرُ :*
جو کسی جگہ جائے اس کو پڑھ لے تو وہاں عزت پائے گا۔
*75- یَاظَاهِرُ :*
گھر کی دیوار پر لکھ لینے سے دیوار سلامت رہے گی۔
*76- یَابَاطِنُ :*
جو کسی کو امانت سونپے یا زمین میں دفن کرے تو اس میں اَلْبَاطِنُ لکھ کر رکھ دے تو اس میں خیانت نہ ہوگی۔
*77- یَاوَالِيْ :*
کورے پیالے پر لکھ کر اس میں پانی ڈال کر گھر کے در و دیوار پر ڈالنے سے گھر آفتوں سے امن میں رہے گا۔
*78- یَامُتَعَالِی :*
مشکل ترین کاموں میں اس کی کثرت مفید ہے۔
*79- یَابَرُّ :*
7 بار پڑھ کر بچے پر دم کر کے اللہ عزوجل کے سپرد کرنے سے بالغ ہونے تک وہاں بچہ بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔
*80- یَاتَوَّابُ :*
چاشت کی نماز کے بعد 360 بار پڑھنے والے کو خالص توبہ نصیب ہوگی۔
*81- یَامُنْتَقِمُ :*
تین جمعہ تک اس کو کثرت سے پڑھنے سے دشمن دوست بن جائے گاـ
https://chat.whatsapp.com/IhJqJBew64p0NkJ3cZyle2
*82- یَاعَفُوُّ :*
گناہگار اس کی کثرت کرے تو اس کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔
*83- یَارَءُوْفُ :*
ظالم سے مظلوم کا پیچھا چھڑانے والا 10 بار پڑھ کر ظالم سے بات کرے تو وہ اس کی سفارش قبول کرے گا۔
*84- یَامَالِكَ الْمُلْكِ :*
اس کی کثرت سے خوشحالی نصیب ہوگی۔
*85- یَاذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ :*
1- اس کی کثرت سے خوشحالی نصیب ہوگی۔
2- اس کی کثرت کر کے دعا کرنے سے دعا قبول ہوگی۔
*86- یَامُقْسِطُ :*
شیطانی وسوں کے لئے 100 بار پڑھنا مفید ہے۔
*87- یَاجَامِعُ :*
چاشت کے وقت غسل کر کے آسمان کی طرف منہ کر کے 10 بار پڑھیں اور ہر بار میں ایک انگلی بند کرتےجائیں پھر اپنے منہ پر ہاتھ پھیر لیں تو تھوڑے عرصہ میں جدا ہونے والے عزیز و اقارب جمع ہو جائیں گے۔
*88- یَاغَنِيُّ :*
چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے پڑھنے سے ریڑھ کی ہڈی، گھٹنوں، جوڑوں کا درد یا جسم کے کسی حصے کا بھی درد جاتا رہے گا۔
*89- یَامُغْنِيُ :*
ایک بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے درد کی جگہ ملنے سے سکون ملے گا۔
*90- یَامَانِعُ :*
شوہر ناراض ہو تو بیوی اور بیوی ناراض ہو تو شوہر سونے سے پہلے بچھونے پر بیٹھ کر 20 بار پڑھے تو صلح ہو جائے گی۔
(مدت تا حصولِ مراد)
*91- یَاضَآرُّ :*
جسے کوئی منصب و عہدہ ملے اور وہ اس پر قائم رہنا چاہے تو وہ ہر شبِ جمعہ (جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اور ایامِ بیض میں 100 بار پڑھے۔
*نوٹ :*
ہر اسلامی ماہ کی 13، 14 اور 15 تاریخ کو ایامِ بیض کہتے ہیں ۔
*92- یَانَافِعُ :*
کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے 20 بار پڑھنے سے وہ کام مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔
*93- ھُوَ اللّٰہُ الرَّحِیْمُ :*
ہر نماز کے بعد 7 بار پڑھنے سے شیطان کے شر سے حفاظت ہوگی اور خاتمہ ایمان پر ہوگا۔
*94- یَاهَادِيُ :*
جو آسمان کی طرف منہ کر کے ہاتھ اٹھا کر اس کو کثرت سے پڑھے اور وہ ہاتھ اپنی آنکھوں اور منہ پر مل لے تو اہلِ معرفت کا مرتبہ پائے گا۔
*95- یَابَدِيْعُ :*
جسے سخت مہم درپیش ہو وہ 70000 (ستر ہزار) بار پڑھے تو کامیابی ہوگا۔
*96- یَابَاقِيُ :*
جو سورج نکلنے سے پہلے 100 بار پڑھے گا تو دکھ سے محفوظ رہے گا۔
*97- یَاوَارِثُ :*
اس کا ورد کرنے والے کی عمر لمبی ہوگی۔
*98- یارَشِيدُ :*
جو شخص کسی کام کی تدبیر نہ جانتا ہو وہ مغرب و عشاء کے درمیان 1000 (ہزار) بار پڑھے تو اس سے دل میں صحیح تدبیر آ جائے گی۔
*99- یاصَبُوْر ُ:*
درد، رنج اور مصیبت کے وقت 33 بار پڑھنے سے سکون ملے گا۔
*(مدنی پنج سورہ صفحہ 246 تا 259 مُلَخَّصًا وُ مُرَمَّمًا مکتبۃ المدینہ کراچی)*
واللہ اعلم و رسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
27/03/2019
03068209672