یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع






🌹عشق رسول بڑھانے کا ایک طریقہ🌹


 فرماتے ہیں کہ اگر  بندہ  حرمین طیبین کی حاضری سے باریاب  نہیں ہوا تو وہ  خانہ کعبہ اور روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کی سینری گھر میں  لگا لے اور ہر روز اسے دیکھ کر  یہی تصور کرکے کہ ان شاء اللہ ایک جسمانی طور پر بھی  حاضری نصیب ہوگی 
 اور ساتھ میں  مکہ و مدینہ کے فضائل پڑھے اور سنے 
 آقا علیہ السلام کی سیرت پڑھے،  
صحابہ و بزرگان دین کے ادب مدینہ کے واقعات پڑھے، 

ہر روز رات کو درود پاک پڑھتے پڑھتے سوئیں 

ہوسکے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر کچھ نہ کچھ پڑھ کر یا سن کر سوئیں  

جو  زیارت سے مشرف ہوچکے ہیں  ان سے وہاں کی  باتیں سنے اور  ان سے سوال کرے 
 
اس طرح آپ کے عشق میں اضافہ ہوگا  تڑپ کی شدت بڑھے گی  اور ایک دن  ضرور کرم ہوگا اور ہم  جسمانی طور پر  حاضر خدمت ہونگے 

آٹھ  ماہ کی مدت میں  حرم شریف کا نقشہ ساگوان کی لکڑی میں کند کرکے  حرم شریف سے محبت کی ایک مثال  پیش کی گئی۔

اس طرح کے ماڈل  بنانے سے عشق میں بھی ترقی ملتی ہے اور ان مقامات مقدسہ کی طرف کھنچاو بھی پیدا ہوتا ہے 

کہاں کی دولت  کہاں کا منصب قسم خدا کی  یہ ہے حقیقت، 
جنھیں بلایا ہے  مصطفے نے وہی مدینے کو جارہے ہیں 

دس مرتبہ درود پاک پڑھ کرمیرے لئے حرمین طیبین کی   بار بار حاضری کی خصوصی دعا فرمائیے گا 

✍محمد ساجد مدنی