ملفوظات سیدی امیر اہل سنت
ملفوظات سیدی امیر اہل سنت
🌹 دعوت اسلامی نے چندہ جمع کرکے جامعات المدینہ بنائے اور آج آپ یہیں سے پڑھ کر عالم ہوئے اور آج آپ سب کی دستار فضیلت ہے
🌹 دعوت اسلامی آپ کی تحریک ہے کبھی اسکے ساتھ بے وفائی نہیں کرنا
🌹 جامعتہ المدینہ میری دکان ہے میری دکان سے آپ سب نے سودا لیا اور سیل مین کی ٹریننگ لی اور اب میری دکان کے سامنے اپنی دکان مت کھولنا
🌹 آپ کسی کے ہوجاو یا کسی کو اپنا کرلو کہ آپ دعوت اسلامی کو اپنا کرلو یا دعوت اسلامی کے ہوجاو اور کوئی راستہ مت اپناو
مہربانی کرکے میری دعوت اسلامی سے ہٹ کر کوئی راستہ نہیں اپنانا مجھے چھوڑ کر کہیں نہیں جانا یہ میری نصیحت بھی ہے اور وصیت بھی ۔
🌹 میرے بعد میری دعوت اسلامی کو چلاتے رہنا اور گروہ بندی نہیں کرنا اور نہ کبھی شوری کے خلاف بولنا جب تک شریعت کی پابند رہے اگر شریعت کے خلاف بھی کچھ کرے تو حکمت عملی سے سمجھانا ہے کہ فتنہ برپا کرنے سے معاملہ سلجھتا نہیں الجھتا ہے
🌹 دعوت اسلامی اتنی بڑی واحد تحریک ہے جس میں گروپ بازی نہیں یہ آپس میں لڑتے نہیں گروپس ہونے سے دین کے کام کو بہت بڑا حرج ہوتا ہے
🌹 میرا رب اسے نظر بد سے بچائے دعوت اسلامی واحد تحریک ہے جس پر امت کی امید بندھی ہوئی ہے کہ جو اس طرح دینی کام کررہی ہے کہ بچے، نوجوان سب نمازی بن رہے ہیں اور لاکھوں کروڑوں لوگ اس تحریک سے مطمئین ہیں
🌹 میری دعوت اسلامی کے ساتھ مرتے دم تک وفادار رہنا اور ہم نے جس کا کھایا اسی کے گن گاتے رہیں گے
ہم نہ چھوڑیں گے تیرا در مرشد
ہم پہ رکھنا سدا نظر مرشد
*✍محمد ساجد مدنی*
25صفر المظفر 1442ھ
12-10-2020