یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

'' دوستی ''



🤝!!!!!!!!! '' دوستی '' !!!!!!!!!🤝



🚶‍♂️ایک بچہ اسکول سے فارغ ہونے کے بعد نوکری کرنے کیلئے جا رہا تھا جاتے جاتے ابو سے کہا کہ ابو مجھے کوئ سی نصیحت فرما دیں۔۔۔۔:::
باپ نے کہا کہ بیٹا جہاں پہ آپ نوکری کرنے جا رہے ہو وہاں پہ آپ کا ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوا کرے گا۔۔۔۔۔۔!!!!!!!

👀  دیکھیں انسان کی زندگی میں دوست ایک اہم ترین چیز شمار کی جاتی ہے۔۔:::

🔴 نئے دوست کا مل جانا اچھی بات ہے
کیونکہ زندگی کا سفر دوستوں کے ساتھ ہی اچھا گزرتا ہے 🔴

لیکن آج کل کیا ہوتا ہے چلتے پھرتے دوست بنا دیتے ہیں 
اسطرح کے دوست بسا اوقات نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔۔۔۔::::

✅ جی ہاں بالکل اسی طرح ہے کہ کہی بار دوست نے دوست کو قتل کر ڈالا پتہ نہیں کیا سے کیا دوست ، دوست کے ساتھ کھیل کھیلتا ہے :::

🙏 لہذا جب بھی دوست بنائیں تو پہلے اس بات کو  دیکھیں کہ میں کس سے دوستی کر رہا ہوں ۔۔۔۔:::

جب آپ نے دوستی کر لی تو اس کے بعد ان "2" باتوں پہ عمل کریں 
          "" ان شاء اللہ عزوجل  ""
آپ کی دوستی ہمیشہ رہے گی۔۔
( اس سے پہلے ایک بات یاد رکھو کہ ) 
!! دوستی پیدا کرنے میں جلدی مت کرو 
لیکن جب پیدا ہو جائے تو اس پر استقلال سے قائم رہو !!

1️⃣ اپنے دوست پہ اپنی آنکھیں بند کر لیں ؛؛؛؛؛
( کیونکہ انسان کو اسکی برائیوں سمیت قبول کرنے والا ہی اس کا سچا دوست ہوتا ہے 
کیونکہ خوبیاں تو دشمن کی بھی متأثر کرتی ہیں )

2️⃣ اپنے دل کو قبرستان بنا دو
 اپنے دوست کیلئے
( کیونکہ وہ بھی انسان ہے بتقاضائے بشریت کوئ بری بات اس سے ہوجائے تو اس بات کو قبرستان میں دفن کر دو )

⬜ بے عیب دوست تلاش کرو گے
          تو تنہا رہ جائو گے ⬜

🔻 دوستی کرنے میں رفتار دھیمی رکھو 
مگر جب ایک بار دوستی ہوجائے تو  اسے توازن سے جاری رکھو 🔻

( کیونکہ دوستی کا تحفہ ہر کسی کو نہیں ملتا 
یہ وہ پھول ہے جو ہر باغ میں نہیں کِھلتا )

🔰 اصل دوست وہی ہے جس کو دیکھ کر آپ کو اچھے کاموں کی ترغیب ملے ؛
برے کاموں سے بچنے کا ذہن ملے ؛

🔅 اچھا دوست وہ ہے جو آپ کو آپ کے وقت کا احساس دلائے ؛

✳ سچا دوست وہ ہے جو آپ کا ساتھ اس وقت دے جب ساری دنیا آپ کا ساتھ چھوڑ چکی ہو ؛؛

💥 ایک بات 
کان 👂 کھول کے سُن لیں کہ
( نئے دوست جتنے مرضی بن جائیں
مگر پرانے دوستوں کی قدر اور اہمیت کبھی کم نہیں ہوتی )

❤ جو دوست آپ کا وقت ضائع کرے ؛
جس دوست کی بناء پر آپ سے برائیاں صادر ہو رہی ہوں ؛
وہ آپ کا دوست نہیں 
بلکہ آپ کا دشمن ہے ؛
بلا تاخیراس سے آپ کنارہ کش ہو جائیں تو یہ آپ کیلئے بہتر ہے ::::

✍ ابو المتبسِّم ایازاحمد عطاری 
0312.8065131