یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

" 40 فرامینِ مصطفیٰ صلیاللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم"




" 40 فرامینِ مصطفیٰ صلیاللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم"


*🌹عربی متن ، اردو ترجمہ اور مکمل حوالاجات کے ساتھ🌹*


*1️⃣ اَوْلَی النَّاسِ بِیۡ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَکْثَرُہُمْ عَلَیَّ صَلَاۃً* یعنی بروزِ قیامت لوگوں میں میرے قریب تَروہ ہوگا، جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہونگے۔


(📗جامع الترمذي، أبواب الوتر، باب ماجاء في فضل الصلاۃ علی النبی صلی ا للہ تعالیٰ علیہ وسلم ، الحدیث۴۸۴، ج۲، ص۲۷)


*2️⃣ صَلُّوْا عَلَیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیۡکُمْ*

 یعنی مجھ پر دُرُود شریف پڑھو، ﷲ تعالٰی تم پر رحمت بھیجے گا۔ 


(📗الکامل في ضعفاء الرجال، رقم الترجمۃ ۱۱۴۱، ج۵، ص۵۰۵) 


*3️⃣ مَنْ صَلَّی عَلَیَّ وَاحِدَۃً صَلَّی اللّٰہُ عَلَیۡہِ عَشْرَ صَلَوٰتٍ وَ حُطَّتْ عَنْہُ عَشْرُ خَطِیَّاتٍ وَ رُفِعَتْ لَہٗ عَشْرُ دَرَجَاتٍ*

 یعنی جس نے مجھ پر ایک بار دُرُود پاک پڑھا،ﷲ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجے گا اور اس کے دس گناہ معاف کئے جائیں گے اور اس کے دس دَرَجے بلند کئے جائیں گے ۔


(📗مشکٰوۃ المصابیح، کتاب الصلاۃ، باب الصلاۃ علی النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، الحدیث۹۲۲، ج۱، ص۱۸۹)


*4️⃣ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّـیَّاتِ*

 یعنی اَعمال کا دار و مدار نیتوں  پر ہے۔


(📗صحیح البخاری، کتاب بدء الوحی، باب کیف کان بدء الوحی، الحدیث۱، ص۱)  


*5️⃣ نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیۡرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ* 

یعنی مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے۔


(📗المعجم الکبیر للطبراني، الحدیث:  ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)


*6️⃣ اُطْلُبُوا الْعِلْمَ وَلَوْ بِالصِّیۡنِ*

 یعنی علم حاصل کرو اگرچہ تمہیں چین جانا پڑے۔


(📗شعب الإیمان، باب في طلب العلم، الحدیث:  ۱۶۶۳، ج۲، ص۲۵۴)


*7️⃣ خَیۡرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَعَلَّمَہُ*

 یعنی تم میں بہترین شخص وہ ہے، جس نے قرآن کو سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔


(📗صحیح البخاري، کتاب فضائل القرآن، باب خیرکم ...الخ، الحدیث۵۰۲۷، ج۳، ص۴۱۰)


*8️⃣ طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیۡضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ* 

یعنی علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد (و عورت)  پر فرض ہے۔ 


(📗شعب الإیمان، باب في طلب العلم، الحدیث:  ۱۶۶۵، ج۲، ص۲۵۴)


*9️⃣ مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ تَکَفَّلَ اللّٰہُ لَہٗ بِرِزْقِہٖ*

 یعنی جو شخص طلبِ علم میں رہتا ہے، ﷲ تعالیٰ اس کے رِزْق کا ضامِن ہے۔


(📗تاریخ بغداد، رقم:  ۱۵۳۵، ج۳، ص۳۹۸)  


*0️⃣1️⃣ مَنْ خَرَجَ فِیۡ طَلَبِ الْعِلْمِ فَھُوَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ حَتّٰی یَرْجِعَ*

 یعنی جو شخص طلب علم کے لیے گھر سے نکلا ، تو جب تک واپس نہ ہو ﷲ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہے۔


(📗جامع الترمذي، ابوابُ العلم، باب فضل طلب العلم، الحدیث ۲۶۵۶، ج۴، ص۲۹۵)


*1️⃣1️⃣ مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ کَانَ کَفَّارَۃً لِّمَا مَضٰی*

 یعنی جو شخص علم طلب کرتا ہے، تو یہ اس کے گزشتہ گناہوں کا کفّارہ ہے۔


(📗جامع الترمذي، ابواب العلم، باب فضل طلب العلم، الحدیث ۲۶۵۷، ج۴، ص۲۹۵)


*2️⃣1️⃣ مَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ بِہٖ خَیۡرًا یُّفَقِّھْہُ فِی الدِّیۡنِ*

 یعنی ﷲ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا اِرادہ فرماتا ہے، اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے۔ 


(📗صحیح البخاري، کتاب العلم باب من یرد اللّٰہ بہ خیرا۔۔۔ إلخ، الحدیث:  ۷۱، ج۱، ص۴۳)


*3️⃣1️⃣ مَنْ صَمَتَ نَجَا* 

یعنی جو خاموش رہا نَجات پاگیا۔


(📗جامع الترمذي، ابواب صفۃ القیامۃ، الحدیث۲۵۰۹، ج۴، ص۲۲۵)


*4️⃣1️⃣ مَنْ دَلَّ عَلٰی خَیۡرٍ فَلَہٗ مِثْلُ اَجْرِ فَاعِلِہٖ*

 یعنی جو شخص کسی کو نیکی کا راستہ بتائے گا، تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا، جتنا کہ اس نیکی پر عمل کرنے والے کو۔  


(📗صحیح مسلم، کتاب الإمارۃ، باب فضل اعانۃ الغازي۔۔۔ الخ، الحدیث۱۸۹۳، ص۱۰۵۰)


*5️⃣1️⃣ بَلِّغُوْا عَنِّیۡ وَلَوْ آیَۃً*

 یعنی میری طرف سے پہنچا دو، اگرچہ ایک ہی آیت ہو۔


(📗صحیح البخاري، کتاب احادیث الانبیاء، باب ما ذکرعن بنی اسرائیل، الحدیث ۳۴۶۱، ، ج۲، ص۴۶۲)


*6️⃣1️⃣ اَلدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ*

 یعنی دُعا عبادت کا مغز ہے۔ 


(📗جامع الترمذي، کتاب الدعوات، الحدیث:  ۳۳۸۲، ج۵، ص۲۴۳)


*7️⃣1️⃣ اَلدُّعَاءُ یَرُدُّ الْبَلَاءَ*

 یعنی دعا بلا کو ٹال دیتی ہے۔ 


(📗الجامع الصغیر، للسیوطي، الحدیث:  ۴۲۶۵، ص۲۵۹) 


*8️⃣1️⃣ مَنْ غَشَّ فَلَیۡسَ مِنَّا*

 یعنی جو دھوکہ دہی کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔


(📗جامع الترمذي، ابواب البیوع، باب ماجاء فيکراھیۃ الغش ، الحدیث۱۳۱۹، ج۳، ص۵۷)


*9️⃣1️⃣ اَلنَّدَمُ تَوْبَۃٌ*

 یعنی شَرْمِنْدَگی توبہ ہے۔


(📗سنن ابن ماجہ، ابواب الزھد، باب ذکر التوبۃ، الحدیث:  ۴۲۵۲، ج۴، ص۴۹۲)


*0️⃣2️⃣ اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَہٗ*

 یعنی گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔


(📗سنن ابن ماجہ، ابواب الزھد، باب ذکر التوبۃ، الحدیث ۴۲۵۰، ج۴، ص۴۹۱)



*1️⃣2️⃣  اَلصَّلَاۃُ عِمَادُ الدِّیۡنِ*

 یعنی نماز دین کا سُتُون ہے۔  


(📗شعب الإیمان، باب فی الصلوات، الحدیث ۲۸۰۷، ج۳، ص۳۹)


*2️⃣2️⃣  مَنْ زَارَ قَبْرِیۡ وَجَبَتْ لَہٗ شَفَاعَتِیۡ*

 یعنی جس نے میری قبر کی زِیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت لازِم ہوگئی۔


(📗شعب الإیمان، باب في المناسک، فضل الحج والعمرۃ، الحدیث۴۱۵۹، ج۳، ص۴۹۰)


*3️⃣2️⃣  عَذَابُ الْقَبْرِ حَقٌّ*

 یعنی قَبْر کا عذاب حق ہے۔ 


(📗صحیح البخاري، کتاب الجنائز، باب ماجاء في عذاب القبر، الحدیث۱۳۷۲، ج۱، ص۴۶۳)


*4️⃣2️⃣  اَلدُّنْیَا سِجْنُ الْمُؤۡمِنِ وَجَنَّۃُ الْکَافِرِ* 

یعنی دنیا مومِن کے لئے قید خانہ ہے اور کافر کے لئے جنت۔ 


(📗صحیح مسلم، کتاب الزہد والرقائق، باب الدنیا سجن المؤمن، الحدیث۲۹۵۶، ص۱۵۸۲) 


*5️⃣2️⃣  اَلْجُمُعَۃُ حَجُّ الْمَسَاکِیۡن*

 یعنی جمعہ کی نماز مساکین کا حج ہے۔


(📗الفردوس بمأ ثور الخطاب، الحدیث۲۴۳۶، ج۱، ص۳۳۳)


*6️⃣2️⃣  بَشِّرُوْا وَلَا تُنَفِّرُوْا*

 یعنی خوشخبری سناء اور ( لوگوں کو ) نفرت نہ دلاء۔


(📗صحیح البخاري، کتاب العلم، باب ما کان النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ یتخولہم الخ، الحدیث۶۹، ج۱، ص۴۲)


*7️⃣2️⃣  اَلسَّلَامُ قَبْلَ الْـکَلَامِ*

 یعنی سلام گفتگو سے پہلے ہے۔ 


(📗جامع الترمذي، ابواب الاستئذان، باب ماجاء في السلام قبل الکلام، الحدیث۲۷۰۸، ج۴، ص۳۲۱)


*8️⃣2️⃣  اَلْبَادِیء بِالسَّلَامِ بَرِیٌٔ مِّنَ الْکِبْر*

 یعنی سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے دور ہو جاتا ہے۔


(📗شعب الإیمان، باب في مقاربۃ اھل الدین۔۔۔ الخ، الحدیث:  ۸۷۸۶، ج۶، ص۴۳۳)


*9️⃣2️⃣  اَلضَّحِکُ فِی الْمَسْجِدِ ظُلْمَۃٌ فِی الْقَبْرِ*

 یعنی مسجد میں ہنسنا قبر میں  اندھیرا (لاتا) ہے۔


(📗الفردوس بمأ ثور الخطاب، الحدیث ۳۷۰۶، ج۲، ص۴۱)


*0️⃣3️⃣  اَلْقَھْقَھَۃُ مِنَ الشَّیۡطَانِ، وَالتَّبَسُّمُ مِنَ اللّٰہِ*

یعنی قَہْقَہَہ (قَہْ۔قَ۔ہَہ) شیطان کی طرف سے ہے اور مسکرانا ﷲعَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ہے۔


(📗المعجم الصغیر، للطبراني، الحدیث ۱۰۵۷، ج۲، ص۲۱۸)


*1️⃣3️⃣ اَلسِّوَاکُ مَطْہَرَۃٌ لِلْفَمِ مَرْضَاۃٌ لِّلرَّب*

 یعنی مِسواک میں منہ کی پاکیزگی اور ﷲ عَزَّوَجَلَّ  کی خوشنودی کا سبب ہے۔ 


(📗سنن النسائي، أبواب الطہارۃ وسننھا، باب السواک، ج۱، ص۱۰)  


*2️⃣3️⃣ صَـلَاۃُ الْجَمَاعَۃِ تَفْضُلُ صَـلَاۃَ الْفَذِّ بِسَـبْعٍ وَعِشْـرِیۡنَ دَرَجَۃً*

 یعنی باجماعت نماز ادا کرنا، تنہا نماز پڑھنے سے ستائیس درجے زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ 


(📗صحیح البخاري، کتاب الأذان، باب فضل صلاۃ الجماعۃ، الحدیث ۶۴۵، ج۱، ص۲۳۲)


*3️⃣3️⃣ لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ قَـتَّاتٌ*

 یعنی چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔


(📗صحیح البخاري، کتاب الآداب، باب مایکرہ من النمیمۃ، الحدیث ۶۰۵۶، ج۴، ص۱۱۵)


*4️⃣3️⃣ اِنَّ الرِّزْقَ لَیَطْلُبُ الْعَبْدَ کَمَا یَطْلُبُہٗ اَجَلُہ*

 یعنی روزی بندے کو ایسے تلاش کرتی ہے جیسے اسے اس کی موت تلاش کرتی ہے۔ 


(📗حلیۃ الاولیاء، رقم ۷۹۰۸، ج۶، ص۸۹)  


*5️⃣3️⃣ اَلْحَیَاءُ مِنَ الْاِیۡمَانِ*

 یعنی حیا ایمان سے ہے۔


 (📗صحیح مسلم، کتاب الإیمان، باب بیان عدد شعب الإیمان۔۔۔ الخ، الحدیث۳۶، ص۴۰)


*6️⃣3️⃣  اِنَّ سَاقِیَ الْقَوْمِ آخِرُھُمْ شُرْبًا*

 یعنی قوم کو پانی پلانے والا ، سب سے آخر میں  پیتا ہے۔


(📗صحیح مسلم، کتاب المساجد، باب قضاء الصلاۃ الفائتۃ۔۔۔ الخ، الحدیث۶۸۱، ص۳۴۴)


*7️⃣3️⃣ شَعْبَانُ شَھْرِیۡ وَ رَمَضَانُ شَھْرُ اللّٰہ*

 یعنی شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کا مہینہ ہے۔


 (الجامع الصغیر، للسیوطی، الحدیث ۴۸۸۹، ص۳۰۱)


*8️⃣3️⃣ اَلْفِتْنَۃُ نَائِمَۃٌ لَّعَنَ اللّٰہُ مَنْ اَیۡقَظَھَا*

 یعنی فتنہ سو رہا ہے ، اس کے جگانے والے پر ﷲ عَزَّوَجَلَّ  کی لعنت۔ 


(📗الجامع الصغیر، الحدیث ۵۹۷۵، ص۳۷۰)  


*9️⃣3️⃣ اَفْضَلُ الْاَعْمَالِ الْحُبُّ فِی اللّٰہِ وَالْـبُغْضُ فِی اللّٰہِ*

 یعنی سب سے بہتر عمل ﷲ عَزَّوَجَلَّ کے لیے محبت کرنا اور ﷲ عَزَّوَجَلَّ کے لیے دُشمنی کرنا ہے۔


(📗سنن أبي داود، کتاب السنۃ، باب مجانبۃ اھل الأھواء ، الحدیث۴۵۹۹، ج۴، ص۲۶۴)


*0️⃣4️⃣ مَنْ تَرَکَ صَـلَاۃً  مُتَعَمِّدًا کُتِبَ اسْمُہٗ عَلٰی بَابِ النَّارِ فِیۡمَنْ یَدْخُلُھَا*

 یعنی جو کوئی جان بوجھ کر ایک نماز بھی چھوڑ دیتا ہے، اس کا نا م جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جائے گا جس سے وہ جہنم میں داخل ہوگا۔


(📗حلیۃ الاولیاء، رقم ۱۰۵۹۰، ج۷، ص۲۹۹)


✍️ مرتّب: غلام نبی انجم رضا عطاری

_📲03461934584_