یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

اعلی حضرت اور علم حروف و ریاضی




اعلی حضرت اور علم حروف و ریاضی


تحریر:    دانیال رضا مدنی 

جس طرح اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ دیگر علوم و فنون پر کامل  دسترس رکھتے تھے اسی طرح آپ علم حروف و علم ریاضی پر بھی مہارت تامہ  رکھتے تھے
اس متعلق کئی واقعات کتب میں موجود ہے مگر ایک مسئلہ زیر نظر ہوا جس میں اعلی حضرت نے رافضیوں کو علم حروف کے ذریعے جواب دیا 
سائل سوال کرتا ہے کہ ایک رافضی نے کہا آیۃ کریمہ-اِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِیْنَ مُنْتَقِمُوْنَ۠(بیشک ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں) کے عدد ۱۲۰۲(بارہ سو دو) ہیں اور یہی عدد ابو بکر عمر و عثمان کے ہیں 

اس پر اعلی حضرت نے علم حروف کے ذریعے ہی ان پر ضرب شدید لگاتے ہوئے فرمایا 

۱  اِنَّ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَهُمْ وَ كَانُوْا شِیَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِیْ شَیْءٍؕ-اِنَّمَاۤ اَمْرُهُمْ اِلَى اللّٰهِ ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ(۱۵۹)

بیشک جنہوں نے اپنا دین ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور شیعہ ہو گئے اے نبی تمیں ان سے کچھ علاقہ نہیں 

اس آیت مبارکہ کو ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں اس آیۃ کریمہ کے حروف ۲۸۲۸ (دو ہزار آٹھ سے اٹھائیس) ہیں اور یہ ہی عدد روافض اثنا عشریہ شیطنیہ اسماعلیہ کے ہیں 

مزید فرماتے ہیں 

۲  لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ(۲۵)

ان کے لیے لعنت ہے اور ان کے لیے ہے برا گھر
 
اس آیت کو ذکر کر کے فرماتے ہیں اس کے عدد ۶۰۴۴(چھ ہزار چوالیس) ہیں اور یہی عدد شیطان الطاق طوسی کے ہیں 
آگے اعلی حضرت اپنے علم حروف و علم ریاضی کا جوہر دکھاتے ہوئے علم حروف سے ہی خلفاء راشدین و عشرہ مبشرہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں 

۱  اُولٰٓىٕكَ هُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ وَ الشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْؕ-


وہی اپنے رب کے یہاں صدیق و شہید ہیں ان کے لیے ان کا ثواب ہیں 

اس کے عدد ۱۴۴۵ (ایک ہزار چار سو پینتالیس) ہیں اور یہی عدد ابو بکر عمر عثمان علی اور سعد کے ہیں

۲ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖۤ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ ﳓ وَ الشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْؕ-لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَ نُوْرُهُمْؕ-وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ۠(۱۹)

جو لوگ ایمان لائے اللہ اور اسکے رسولوں پر وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق و شہید ہیں ان کے لیے ہے ان کا ثواب اور انکا نور 

اس آیت کریمہ کے اعداد ۳۰۱۶(تین ہزار سولہ) ہیں اور یہی عدد صدیق فاروق ذوالنورین علی طلحہ زبیر سعد سعید ابو عبیدہ عبد الرحمن بن عوف کے ہیں 
یہ ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں کچھ روز سے آنکھ دکھتی ہے یہ تمام آیات عذاب و اسمائے اشرار وآیت مدح و اسمائے اخیار کے عدد محض خیال میں مطابق کیے جن میں صرف چند منٹ صرف ہوئے اگر لکھ کر اعداد جوڑے جاتے تو مطابقتوں کی بہار نظر آتی

اس جواب کو پڑھنے کے بعد ہر کوئی یہ کہنے پر مجبور ہے کہ
  ملک سخن کی شاہی تم کو رضا مسلم 
جس سمت آگئے ہو سکے بٹھا دیے ہیں

اللہ رب العزت ہمیں مسلک اعلی حضرت پر استقامت عطا فرمائے