یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

"کتب احادیث کی بعض اقسام و اسماء کی فہرست"




"کتب احادیث کی بعض اقسام و اسماء کی  فہرست"

محرر : عبداللہ ھاشم عطاری مدنی
03313654057

 (۱) …صحیح:

          حدیث کی وہ کتاب جس میں  صرف احادیثِ صحیحہ ذکر کرنے کا التزام کیا گیا ہوجیسے: صحیح بخاری ومسلم۔

 (۲) …سُنَن:

          حدیث کی وہ کتاب جس میں  ابوابِ فقہ کی ترتیب پر فقط احادیث ِاحکام جمع کی گئی ہوں  جیسے سنن ابوداود و نسائی۔

 (۳) …جامِع:

          حدیث کی وہ کتاب جس میں  آٹھ عنوانات کے تحت احادیث لائی جائیں ۔ وہ آٹھ عنوانات یہ ہیں : سیر ، آداب، تفسیر،عقائد، فتن، احکام، اشراط، مناقب۔

 (۴) …مُسْنَد:

          حدیث کہ وہ کتاب جس میں  ہر صحابی کی مرویات الگ الگ جمع کی جائیں  جیسے مسند امام احمد۔

 (۵مُعْجَم:

          حدیث کی وہ کتاب جس میں  اسمائے شیوخ کی ترتیب سے احادیث لائی جائیں ، جیسے معجم طبرانی ومعجم کبیر،صغیرواوسط۔

 (۶) …مُسْتَخْرَج:

          وہ کتاب جس میں  حدیث کی کسی دوسری کتاب کی احادیث کے اثبات کیلئے دیگر اسانید سے وہی احادیث جمع کی جائیں ، جیسے ابو نعیم کی ’’  مستخرج علی الصیحین۔ ‘‘

 (۷) …مُسْتَدْرَک:

          وہ کتاب جس میں  کسی حدیث کی کتاب پر ایسی حدیثوں  کو زائدکیاجائے جو اس کتاب میں  قابل ذکر ہونے کے باوجود مذکور نہ ہوں  جیسے حاکم کی  ’’ مستدرک علی الصیحین۔ ‘‘

 (۸) …جُزء:

          وہ چھوٹی کتاب جس میں  صرف ایک موضوع کے متعلق احادیث جمع کی گئی ہوں ۔

 (۱۰) …اَمَالِی:

          وہ کتاب جس میں  شیخ کے املاء کرائے ہوئے فوائد ونکاتِ حدیث جمع ہوں ۔

 (۱۱) …مُفْرَد:

          وہ کتاب جس میں  ایک شخص کی احادیث جمع ہوں  جیسے ابراہیم بن عسکری کی مسند ابوہریرہ۔

 (۱۲) …مُرْسَل:

          وہ کتاب جس میں  مرسل حدیثیں  جمع کی گئی ہوں  جیسے ابوداود کی مراسیل۔

(نصاب اصولِ حدیث مع افادات رضویّۃ )

" کتب احادیث کے اسماء و فہرست"


مندرجہ ذیل میں حدیث کے مجموعوں کی فہرست ہے، وہ کتابیں جن میں،  پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی احادیث جمع کی گئی ہیں۔

  • صحاح ستہ، حدیث کی 6 بنیادی کتابیں۔
  1. صحیح بخاری - محمد بن اسماعیل بخاری (المتوفی 256ھ)
  2. صحیح مسلم - مسلم بن حجاج (المتوفی 261ھ)
  3. سنن نسائی -  احمد بن شعیب النسائی (المتوفی 303ھ)
  4. سنن ابی داؤد - ابو داؤد السجستانی (المتوفی 275ھ)
  5. سنن ترمذی - ابوعیسی محمد ترمذی (المتوفی 279ھ)
  6. سنن ابن ماجہ - ابن ماجہ ابو عبد اللہ محمد بن یزید قزوینی(المتوفی 273ھ)
  • کتب صحاح کے علاوہ کتابیں
    • دیگر بنیادی کتب /اہم مجموعے
    1. موطأ امام مالک - امام مالک بن انس (المتوفی 179ھ)
    2. مسند احمد بن حنبل - امام احمد بن حنبل (المتوفی 241ھ)
    3. سنن الدارمی -   عبدالرحمن دارمی(المتوفی 255ھ)
    4. صحیح ابن خزیمہ - امام ابن خزیمہ (المتوفی 311ھ)
    5. صحیح ابن حبان - ابن حبان (المتوفی 354ھ)
    6. مستدرک علی الصحیین حاکم - حاکم نیشاپوری(المتوفی 405ھ)
    7. معجم الکبیر طبرانی  - امام طبرانی(المتوفی 360ھ)
    8. معجم الاوسط  طبرانی  - امام طبرانی(المتوفی 360ھ)
    9. معجم الصغیر طبرانی - امام طبرانی(المتوفی 360ھ)
    10. مسند الطیالسی - ابوداؤد طیالسی (المتوفی 204ھ)
    11. مستخرج صحیح ابو عوانہ (مسند ابو عوانہ) - ابو عوانہ الاسفرایینی (المتوفی 316ھ)
    12. مصنف ابن ابی شعبہ - ابن ابی شیبہ (المتوفی 235ھ)
    13. مصنف عبد الرزاق -  عبد الرحمن بن ہمام الصنعانی (المتوفی 211ھ)
    14. الادب المفرد  محمد بن اسماعیل بخاری (المتوفی 256ھ)
    15. سنن کبریٰ بیہقی (المتوفی 458ھ)
    16. شعب الایمان - بیہقی (المتوفی 458ھ)
    17. الشمائل المحمدیہ (شمائل ترمذی)- ابو عيسى الترمذی (المتوفی 279ھ)
    18. مصنف ابن جریج
    19. السنن الكبرى للنسائي -  احمد بن شعیب النسائی (المتوفی 303ھ)
    20. صحیفہ ہمام ابن منبہ - ہمام ابن منبہ (المتوفی 131ھ)
    21. تہذیب الآثار -ابن جریر الطبری (المتوفی 310ھ)
    22. کتاب الآثار - ابن جریر الطبری (المتوفی 310ھ)
    23. مسند - امام اعظم ابو حنیفہ (المتوفی 150ھ)
    24. مسند - امام شافعی (المتوفی 204ھ)
    25. مسند السراج
    26. مسند فردوس الدیلمی (المتوفی 558ھ)
    27. مسند ابو یعلیٰ - ابی یعلی الموصلی (المتوفی 307ھ)
    28. سنن سعید ابن منصور (المتوفی 229ھ)
    29. سنن دارقطنی (المتوفی 385ھ)
    30. مسند - عبد بن حمید (المتوفی 249ھ)
    31. کتاب الزہد – عبداللہ بن مبارک (المتوفی 181ھ)
    32. مسند– عبداللہ بن مبارک (المتوفی 181ھ)
    33. مسند – عبداللہ بن زبیرالحمیدی (المتوفی 219ھ)
    34. مسند - بزار (المتوفی 292ھ)
    35. الادب - ابن ابی شیبہ (المتوفی 235ھ)
    36. مسند اسحاق بن راہویہ (المتوفی 238ھ)

    • ثانوی کتب احادیث /اہم مجموعے
    1. مشکوۃ المصابیح - الخطیب تبریزی(المتوفی 516ھ)
    2. مصابیح السنہ -  ابو محمد حسین بن مسعود بن محمد الفرا البغوی (المتوفی 516ھ)
    3. ریاض الصالحین– امام نووی (المتوفی 631ھ)
    4. بلوغ المرام- ابن حجر العسقلانی  (المتوفی 852ھ)
    5. مجمع الزوائد -   الہیثمی (المتوفی 807ھ)
    6. کنز العمال - المتقی الہندی  (المتوفی 979ھ)
    7. زجاجۃ المصابیح - عبداللہ نقشبندی  (المتوفی 1292ھ)
    8. الاربعین– امام نووی (المتوفی 631ھ)
    9. کتاب المعرفۃ سنن و آثار بیہقی (المتوفی 458ھ)
    10. کتاب الاعتقاد - بیہقی (المتوفی 458ھ)
    11. کتاب الدعا – ابن ابی دنیا (المتوفی 281ھ)
    12. الشکر للہ– ابن ابی دنیا (المتوفی 281ھ)
    13. مكارم الأخلاق- ابن ابی دنیا (المتوفی 281ھ)
    14. مسند - حارث بن ابی اسامہ (المتوفی 282ھ)
    15. کتاب السنۃ - الشیبانی(المتوفی 290ھ)
    16. المنتقیٰ – ابن جارود نیشاپوری (المتوفی 307ھ)
    17. مسند – ابوبکر الرویانی (المتوفی 307ھ)
    18. الترغیب والترہیب -  المنذری (المتوفی 656ھ)
    19. جامع السنن والمسانید- ابن كثير  (المتوفی 774ھ)
    20. حصن حصین –امام ابن جزری (المتوفی 833ھ)
    21. اتحاف-شہاب الدین بوصیری (المتوفی 839ھ)
    22. المطالب العالیہ- ابن حجر العسقلانی  (المتوفی 852ھ)
    23. کتاب الاشراف ابن المنذر (المتوفی 318ھ)
    24. نوارد الاصول – حکیم ترمذی (المتوفی 318ھ)
    25. مسند ابن ابی اوفی- ابن صاعد (المتوفی 318ھ)
    26. شرح مشكل الآثار- الطحاوی   (المتوفی 321ھ)
    27. شرح معانی الآثار- الطحاوی   (المتوفی 321ھ)
    28. معجم ابن الاعرابی -(المتوفی 340ھ)
    29. صحیح ابن السکن (المتوفی 353ھ)
    30. فتح الباری (شرح صحیح بخاری) - ابن حجر العسقلانی  (المتوفی 852ھ)
    31. مستخرج علی مسلم از ابونعیم اصفہانی (المتوفی 430ھ)
    32. حلیۃ الاولیاء از ابونعیم اصفہانی (المتوفی 430ھ)
    33. مسند شہاب - ابو عبد الله القضاعی (المتوفی 454ھ)
    34. کتاب المعرفۃ سنن و آثار بیہقی (المتوفی 458ھ)
    35. کتاب الاعتقاد - بیہقی (المتوفی 458ھ)
    36. جامع بیان العلم وفضلہ- ابن عبدالبر(المتوفی 463ھ)
    37. استیعاب - ابن عبدالبر(المتوفی 463ھ)
    38. کتاب الدعا - طبرانی (المتوفی 360ھ)
    39. مکارم الاخلاق - طبرانی (المتوفی 360ھ)
    40. معجم اسماعیلی (المتوفی 371ھ)
    41. مستخرج علی بخاری از اسماعیلی (المتوفی 371ھ)
    42. معجم ابن المقری (المتوفی 381ھ)
    43. الجامع لاخلاق -خطیب بغدادی (المتوفی 463ھ)
    44. تاریخ بغداد -خطیب بغدادی (المتوفی 463ھ)
    45. مشارق الانوار قاضی عیاض (المتوفی 544ھ)
    46. الکامل – ابن عدی (المتوفی 573ھ)
    47. الطیورات– ابو طاہر سلفی  (المتوفی 576ھ)
    48. الموضوعات الکبریٰ– ابن جوزی (المتوفی 597ھ)
    49. جامع الاصول - الجزری ابن الاثير (المتوفی 606ھ)
    50. الغایہ - امام سخاوی (المتوفی 902ھ)
    51. المقاصد الحسنہ  - امام سخاوی (المتوفی 902ھ)
    52. التوضيح الأبرہ  - امام سخاوی (المتوفی 902ھ)
    53. الجامع الربرہ - امام سیوطی (المتوفی 911ھ)
    54. الدرر المنتثرة- امام سیوطی (المتوفی 911ھ)
    55. کشف الخفاء – العجلونی (المتوفی 1162ھ)
    56. نيل الاوطار  - الشوكانی (المتوفی 1250ھ)
    57. الفوائد - الشوكانی (المتوفی 1250ھ)
    58. اللؤلؤ والمرجان – محمد فواد الباقی (المتوفی 1388ھ)
    59. سلسلۃ الاحاديث الصحيحۃ-  البانی- (المتوفی 1420ھ)



https://abdullahmadni1991.blogspot.com/