یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

🌹 جلد بازی نہیں کرنا🌹




🌹 جلد بازی نہیں کرنا🌹


💐  ایک باپ کے 4 بیٹے تھے۔ باپ نے سوچا کہ ان بیٹوں کو نصیحت کرنی ہے کہ کبھی بھی 
" جلدی میں کوئ فیصلہ مت کرنا "
اب باپ یہ سوچ رہا تھا کہ یہ نصیحت کس طرح کروں کہ ان کو سمجھ میں آجائے۔
اسی جستجو میں اس کو خیال آیا اور بیٹوں کو بُلا کر کہا کہ فلان علاقے میں ایک ' ناشپتی ' کا درخت ہے ۔۔۔۔؛؛
ایک بیٹا سردی میں جائے 
ایک بیٹا خزاں میں جائے
ایک بیٹا بہار میں جائے
ایک بیٹا گرمی میں جائے
اس درخت کو دیکھ کر آئیں۔
کہ درخت کس حالت میں ہے۔؛؛

⚘ مختلف موسموں میں چاروں بچے  باری باری دیکھنے کیلئے گئے اور واپس آگئے۔۔؛؛

🍂 اب باپ نے چاروں کو اپنے پاس بلایا اور درخت کی کیفیت معلوم کی کہ درخت کس حالت میں تھا ۔۔؛؛

🍁 سردی میں جانے والے نے کہا کہ درخت زمین کی طرف مائل تھا
اور بد صورت تھا۔۔؛؛

🍃 خزاں میں جانے والے نے کہا کہ نہیں درخت تو زمین سے اٹھا ہوا تھا اور بد صورت نہیں تھا۔۔؛؛

🥀 بہار میں جانے والے نے کہا کہ نہیں درخت پر پتے وغیرہ تھے۔۔؛؛

🌷 گرمی میں جانے والے نے کہا کہ نہیں درخت پر پتے بھی تھے اور اس درخت سے خوشبو بھی مہک رہی تھی۔۔؛؛

🌿 باپ نے چاروں کی باتیں سن کر کہا تم چاروں اپنی جگہ پہ درست بول رہے ہو ۔۔؛؛
کہ سردی میں ٹھنڈ کی وجہ سے درخت بد صورت لگتا ہے
اور گرمی میں سورج کی کرنیں پڑنے سے اپنی حالت پہ آجاتا ہے۔۔؛؛

🌲 اگر آپ نے سردی میں درخت کو دیکھ کر یہ فیصلہ کردیا کہ درخت بد صورت ہے اور اس کو چھوڑ دیا تو آپ کو گرمی میں اس سے ملنے والے فوائد نہیں ملیں گیے۔۔؛

🏵 لہذا کبھی بھی کوئ فیصلہ کرنا ہو تو ایک حالت میں دیکھ کر فیصلہ مت کرنا ورنہ اس کی دوسری حالت سے ملنے والے فوائد سے آپ محروم ہو جائے گیے۔

🌸 اسی طرح  کسی بندے کو غصے کی حالت میں دیکھ کر قطع تعلقی کا فیصلہ کردیا تو اس کی دوسری حالت میں اس سے ملنے والے فوائد سے محروم رہیں گیے۔۔؛؛

🌼 لہذا جب بھی کوئ فیصلہ 
            "  کرنے "
                 یا
           " نہ کرنے "
کا کریں تو سب سے پہلے اچھی طرح سوچ و سمجھ لیں۔
اور اس کے فوائد و نقصانات کو بھی  پیش نظر رکھ کر فیصلہ کریں۔۔؛؛


🌳 تاکہ آپ کو کسی قسم کا نقصان اٹھانا نہ پڑے۔۔۔؛؛؛؛؛

🍀 کبھی بھی کسی فیصلے میں جلد بازی مت کرنا 🍀

✍ ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری
0312.8065131 

         ==  19.08.2020 ==