*♦️نماز قضا کرنے والے کا وبال♦️*
*♦️نماز قضا کرنے والے کا وبال♦️*
حضرتِ سیِّدُنا ابو سعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے،ﷲ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ارشاد فرماتے ہیں:
*مَنْ تَرَکَ صَـلَاۃً مُتَعَمِّدًا کُتِبَ اسْمُہٗ عَلٰی بَابِ النَّارِ فِیۡمَنْ یَدْخُلُھَا *
یعنی جو کوئی جان بوجھ کر ایک نماز بھی چھوڑ دیتا ہے، اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جائے گا جس سے وہ جہنم میں داخل ہوگا۔
(📗حلیۃ الاولیاء، رقم ۱۰۵۹۰، ج۷، ص۲۹۹)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے جہنمیوں کے بارے میں ارشاد فرمایا:
مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ (۴۲) قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ (۴۳) وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ (۴۴) وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآىٕضِیْنَۙ (۴۵)
(پ۲۹، المدثر: ۴۲تا۴۵)
ترجمۂ کنز الایمان: تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے اور مسکین کو کھانا نہ دیتے تھے اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھے۔
*🔺کچھ دن کے لئے نماز چھوڑ سکتے ہیں ؟*🔺
حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ارشاد فرماتے ہیں کہ جب میری آنکھوں کی سیاہی باقی رہنے کے باوجود میری بینائی جاتی رہی تو مجھ سے کہا گیا :ہم آپ کا علاج کرتے ہیں کیا آپ کچھ دن نماز چھوڑ سکتے ہیں؟ تو میں نے کہا :نہیں، کیونکہ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے : جس نے نماز چھوڑی تو وہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضب فرمائے گا۔
(📗 مجمع الزوائد، کتاب الصلاۃ، باب فی تارک الصلاۃ، الحدیث: ۱۶۳۲، ج ۲، ص ۲۶)
پیشکش 🎖️
www.abdullahmadni1991.blogspot.com
✍️ مرتّب: *غلام نبی انجم رضا عطاری*
_📲03461934584_