یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

شان حضرت اویس قرنی علیہ الرحمہ




 شان حضرت اویس قرنی علیہ الرحمہ 



حضور نبی مکرم رسول محتشم صلی اللہ علیہ وسلم  نے اویس قرنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا ذکر کرکے صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کو حکم دیا:

فمن لقیه منکم فلیامرہ فلیستغفرله

تم میں جو اسے پائے اپنے لیے اس سے دعائے بخشش کرائے 

ایك  اور روایت میں ہے حضرت فاروق اعظم  رضی اللہ تعالی عنہ کو بالخصوص  حکم ہوا ان سے دعا کرانا کہ وہ اﷲ کے حضور عزت والے ہیں،
حسب الحکم امیر المومنین عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ان سے دعا چاہی 

 ایك روایت میں ہے امیر المومنین فاروق وامیر المومنین مرتضٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہما دونوں کو حضرت اویس سے طلب دعا کا حکم تھا۔
 دونوں صاحبوں نے اپنے لیے دعاکرائی 

 صحیح مسلم فضائل اویس قرنی قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٣١١

مختصر تاریخ ابن عساکر فی ترجمہ اویس قرنی دارالفکر بیروت ٥/٨٢

 المستدرك للحاکم ذکر لقاء اویس قرنی دارالفکر بیروت ٣/٤٠٣

 مختصر تاریخ ابن عساکر فی ترجمہ اویس قرنی دارالفکر بیروت ٥/٨٣ و ٨٤

*✍محمد ساجد مدنی*