یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

علم النحو کی اہمیت



       🌸 *علم النحو کی اہمیت* 🌸 


👈 اللہ عزوجل نے انسان کو زبان دی۔جس کے ذریعے سے انسان اپنی بات کو دوسروں تک پہنچا سکتا ہے۔اللہ جل جلاله کی بہت ساری نعمتوں میں سے ایک زبان بھی بہت بڑی نعمت ہے۔اگر کسی کو اس کی قدر معلوم کرنی ہوتو وہ اُن سے معلوم کرے جن کے پاس زبان نہیں ہے۔جو لوگ بولنا تو چاہتے ہیں لیکن بول نہیں پاتے۔

👈 علوم آلیہ جو قرآن و حدیث کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ان علوم میں سے ایک علم ، علم النحو بھی ہے۔علم نحو کی اہمیت اہلِ علم سے تعارفِ محتاج نہیں۔

👈 ہر زبان میں اُن کے قواعد کو ایک بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے۔اور اُنہی قواعد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے سیکھنا اور سکھانا بہت آسان ہوجاتا ہے۔اگر اس زبان کے قواعد کو صرفِ نظر کیا جائے تو افہام و تفھیم کماحقہ حاصل نہیں ہوسکتی۔بلکہ بسا اوقات بہت بڑی غلطی واقع ہوجاتی ہے۔

👈 خاص طور پر عربی زبان میں اگر چھوٹی بھی غلطی ہوجائے تو بہت بڑا مسئلہ ہوجاتا ہے۔کیونکہ قرآن و حدیث عربی زبان میں ہیں۔اور یہ مسلمانوں کیلئے مشعلِ راہ بھی ہیں۔اگر عربی زبان کے قواعد میں پختگی حاصل نہیں ہے تو بندہ غلطی کرسکتا ہے اور یہ غلطی بندے کو پتہ نہیں کہاں سے کہاں تک پہنچا دیتی ہے۔ اس بات کو ایک مثال کے ذریعے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

👈 جیساکہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے *انّ اللهَ بَرَيٌ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ وَ رَسُوْله* اب اگر کوئ لفظِ رسول پر زیر دے کر پڑھتا ہے تو ترجمہ ہوگا "بیشک اللہ مشرکین اور اپنے رسول سے بری ہے" (معاز اللہ ثم معاذ اللہ)۔ اور اگر لفظِ رسول پر زبر دے کر پڑھتا ہے تو ترجمہ ہوگا "بیشک اللہ اور اس کے رسول مشرکین سے بری ہیں"۔

👈 اب ذرا تھوڑی دیر کیلئے آپ غور تو کریں کہ زبر ، زیر کے فرق نے ترجمے میں کتنا فرق لایا۔ یہ تو ایک موٹی سی مثال دے کر آپ کو علم نحو کی اہمیت بیان کرنے کی سعی کی ہے۔اس کیلئے علاوہ نہ جانے کتنی بڑی غلطیاں واقع ہوتی ہے۔

👈 اس غلطی کی نشاندہی علم نحو کے ذریعے ہوئ۔ علم نحو کے قواعد آپ کو بتائیں گیں کہ یہاں پر یہ اعراب آئے گا اور یہ اعراب نہیں آئے گا ، علم نحو کے ذریعے معلوم ہوگا کہ اس عبارت میں اِس لفظ کا ترجمہ پہلے کرو اور اُس لفظ کا ترجمہ بعد میں کرو ، علم نحو کے قواعد آپ کو سکھائیں گیں کہ عربی کے ان دو لفظوں کے درمیان اردو ترجمہ کرتے وقت اِن اِن کلمات کا اضافہ کرو پھر جاکر آپ کا اس عبارت کا اردو ترجمہ درست بنے گا۔

👈 اسلئے میرے بھائیو!! علم نحو کو سمجھ کر ، سمجھ کر ، سمجھ کر ، سمجھ کر ، سمجھ کر اور صرف سمجھ کر یاد کرو۔سمجھنے اور یاد کرنے کے بعد اِن قواعد کا اجراء لازمی ، لازمی ، لازمی کرنا۔ اگر آپ نے قواعد کو یاد کرلیا اور اجراء نہ کیا تو یہ قواعد آپ کے ذہن سے نکل جائیں گیں۔پھر عبارت پڑھنا آپ کیلئے بہت مشکل ہوجائے گی۔لہذا میری آپ سے گزارش یہی ہے کہ جتنا ہو سکے اجراء کریں۔

✍ *ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری*:-
         📲 *03128065131*:-