*سبق کیسے یاد کیا جائے* ؟؟
October 28, 2020 Abdullah Hashim Madni
📓 *سبق کیسے یاد کیا جائے* ؟؟ 📓
زندگی کا تلخ تجربہ
October 28, 2020 Abdullah Hashim Madni
🗡 *زندگی کا تلخ تجربہ* 🗡
'' دوستی ''
October 28, 2020 Abdullah Hashim Madni
🤝!!!!!!!!! '' دوستی '' !!!!!!!!!🤝
*مالک کُل ، قاسمِ نعمتِ کُل میرے آقا صلی اللّٰہ عَلَیْہ وسلم *
October 28, 2020 Abdullah Hashim Madni
*مالک کُل ، قاسمِ نعمتِ کُل میرے آقا صلی اللّٰہ عَلَیْہ وسلم *
جامعُ المُعجزات صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے معُجزات
October 28, 2020 Abdullah Hashim Madni
- *جامعُ المُعجزات صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے معُجزات*
*✍️ غلام نبی انجـــــــم رضا عطاری*
ہر نَبی کا مُعْجِزَہ چُونکہ اس کی نَبُوَّت کی دلیل ہوا کرتا ہے،لہٰذا خُداوَنْدِ عالَم جَلَّ جَلَالُہ نے ہر نَبی کو اس دَور کے ماحول اور اس کی اُمَّت کے مِزاجِ عَقْل و فَہْم کے مُناسِب مُعْجِزَات سے نوازا۔ مثلاً حَضْرتِ مُوسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دَورِ نَبُوَّت میں چُونکہ جادُو اور سَاحِرانہ کارنامے اپنی ترقّی کی اعلیٰ تَرین مَنْزل پر پہنچے ہوئے تھے،اس لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کو *”یَدِبَیْضا“* اور *”عَصا“* کے مُعْجِزَات عطا فرمائے، جن سے آپ نے جادُوگروں کے سَاحِرانہ کارناموں پر اس طرح غَلَبَہ حاصل فرمایا کہ تمام جادُوگر سَجْدہ میں گر پڑے اور آپ کی پر اِیْمان لائے۔
اسی طرح حَضْرتِ عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے زمانے میں عِلْمِ طِبْ اِنْتہائی تَرقّی پر پہنچا ہوا تھا اور اس دَور کے طَبِـیْبوں یعنی ڈاکٹروں نے بڑے بڑے اَمْراض کا عِلاج کر کے اپنی فنّی مَہارَت سے تمام اِنْسانوں کو مَسْحُور کر رکھا تھا،اس لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حَضْرتِ عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مادَر زاد اَنْدھوں اور کوڑھیوں کو شِفا دینے اور مُردوں کو زِنْدہ کر دینے کا مُعْجِزَہ عطا فرمایا، جس کو دیکھ کر آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے دَور کے اَطِبَّاء (یعنی ڈاکٹروں) کے ہوش اُڑ گئے اور وہ حیَرْان و شَشْدَرْ رہ گئے اور بالآخر اُنہوں نے ان مُعْجِزَات کو اِنْسانی کمالات سے بالاتَر مان کر آپ کی نَبُوَّت کا اِقْرار کرلیا۔
اَلْغرض اسی طرح ہر نَبی کو اس دَور کے ماحول کے مُطابِق اور اس کی قَوم کے مِزاج اور ان کی طبیعت کے مُناسِب کسی کو ایک، کسی کو دو، کسی کو اس سے زِیادہ مُعْجِزَات عطا ہوئے ،مگر نبیِّ آخرُالزّماں، سَرورِ کَوْن و مَکاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ چُونکہ تمام نبیوں کے بھی نَبی ہیں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سِیْرتِ مُقدَّسہ تمام اَنْبِیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام کی مُقدَّس زِنْدگیوں کا خُلاصَہ ہے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تَعْلِیْم تَمام اَنْبیا ء کِرام عَلَیْہِمُ الصّلٰوۃ وَ السَّلَام کی تَعْلیمات کا عِطْر (نِچوڑ ) ہے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دُنْیا میں ایک عالمگیر اور اَبَدی دِیْن لے کر تَشْرِیْف لائے تھے اور عالمِ کائنات میں اَوَّلین و آخرین کی تمام اَقْوام اور مِلّتیں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مُقدَّس دَعْوت کی مُخاطَب تھیں، اس لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مُقدَّسہ کو اَنْبیائے سابِقین کے تمام مُعْجِزَات کا مَجْموعہ بنا دیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو قِسم قِسم کے ایسے بے شُمار مُعْجِزَات سے سرفراز فرمایا جو ہر طَبقہ، ہرگروہ، ہرقوم اور تَمام اَہْلِ مَذاہِب کے مِزاجِ عَقْل و فَہْم کے لئے ضَروری تھے۔
(📗سیرتِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ،ص712تا 741،ملخـصًا و ملتقطاً )
علاوہ اَزِیْں بے شُمار ایسے مُعْجِزَات سے بھی حَضْرتِ حَق جَلَّ جَلَالُہ نے اپنے آخِری پَیغمبر، شَفیعِ مَحْشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مُمتاز فرمایا جو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خَصائص کہلاتے ہیں۔ یعنی یہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وہ کمالات و مُعْجِزَات ہیں جو کسی نَبی و رَسُول کو نہیں عَطا کئے گئے۔
(📗سیرتِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ،ص820ملخـصًا)
مختارِ کُل صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور کثرتِ سخاوتِ
October 28, 2020 Abdullah Hashim Madni
*مختارِ کُل صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور کثرتِ سخاوتِ *
فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ
October 28, 2020 Abdullah Hashim Madni
"فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ"
فرانسیسی مصنوعات کی فھرست اس لنک پے
.https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3357005101087269&id=100003334358641
اقتصادی وغیرہ مختلف قسم کےبائیکاٹ.........؟؟
*#اقتصادی تجارتی بائیکاٹ حسبِ ضرورت،حسبِ نفع:* سمجھانے سلجھانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ اگر شرعی مصلحت ہو، فائدہ ہو یا فائدہ کی امید ہو تو گستاخ کفار ممالک سے معاشی اقتصادی بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے بلکہ بائیکاٹ کرنا چاہیے
.
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مدینہ میں معاہدہ کیا تھا تو اس معاہدے کی ایک شق معاشی اقتصادی بائیکاٹ پر مشتمل تھی:
لَا تُجَارُ قُرَيْشٌ وَلَا مَنْ نَصَرَهَا
ترجمہ:
قریش سے تجارت نہ کی جائے گی اور ان سے بھی تجارت نہ کی جائے گی جو قریش کے مددگار ہوں
(البداية والنهاية ط هجر4/558)
(اللؤلؤ المكنون في سيرة النبي المأمون2/204)
(مجموعة الوثائق السياسية 1/592)
.
سیدنا ثمامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب ایمان لے آئے ، مسلمان ہوئے تو آپ نے کفار و مشرکین مکہ سے اقتصادی و معاشی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا اور فرمایا
لاَ يَأْتِيكُمْ مِنَ اليَمَامَةِ حَبَّةُ حِنْطَةٍ، حَتَّى يَأْذَنَ فِيهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ:
تمہارے پاس یمامہ سے گندم کا ایک دانہ تک نہ آئے گا یہاں تک کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اس معاملے میں اجازت عطا فرمائیں
[صحيح البخاري ,5/170 روایت4372]
.
*#حسبِ طاقت میل جول وغیرہ دیگر قسم کے تعلقات کا بائیکاٹ:*
سمجھانے کے ساتھ ساتھ مجرموں گستاخوں بدمذہبوں سے سلام دعا کلام ، کھانا پانی ، میل جول ، شادی بیاہ نماز وغیرہ میں شرکت نہ کرنے، بائیکاٹ کرنے کے دلائل یہ ہیں
الحدیث:
[ ایاکم و ایاھم لا یضلونکم و لا یفتنونکم ]
’’گمراہوں،گستاخوں، بدمذہبوں سے دور بھاگو ، انہیں اپنے سے دور کرو(سمجھانے کے ساتھ ساتھ قطع تعلق و بائیکاٹ کرو) کہیں وہ تمہیں بہکا نہ دیں، کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں‘‘(صحیح مسلم1/12)
ایک امام نےقبلہ کی طرف تھوکا،رسول کریمﷺنےفرمایا:
لایصلی لکم
ترجمہ:
وہ تمھیں نماز نہیں پڑھا سکتا
(ابوداؤد حدیث481، صحیح ابن حبان حدیث1636,
مسند احمد حدیث16610 شیعہ کتاب احقاق الحق ص381)
صدر الشریعہ خلیفہ اعلی حضرت سیدی مفتی امجد علی اعظمی فرماتے ہیں:
اس وقت جو کچھ ہم کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں سے مُقاطَعہ(بائیکاٹ) کیاجائے اور ان سے میل جول نشست وبرخاست وغیرہ ترک کریں.(بہار شریعت جلد1 حصہ9 ص60)
چند اوراق بعد لکھتے ہیں:
سب سے بہتر ترکیب وہ ہے جو ایسے وقت کے لیے قرآن وحدیث میں ارشاد ہوئی اگر مسلمان اس پر عمل کریں تمام قصوں سے نجات پائیں دنیا وآخرت کی بھلائی ہاتھ آئے۔ وہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں سے بالکل میل جول چھوڑ دیں، سلام کلام ترک کر دیں، ان کے پاس اٹھنا بیٹھنا، ان کے ساتھ کھانا پینا، ان کے یہاں شادی بیاہ کرنا، غرض ہر قسم کے تعلقات ان سے قطع کر دیں..(بہار شریعت جلد1 حصہ9 ص84)
.
الحدیث:
فَلَا تُجَالِسُوهُمْ، وَلَا تُؤَاكِلُوهُمْ، وَلَا تُشَارِبُوهُمْ، وَلَا تُنَاكِحُوهُمْ، وَلَا تُصَلُّوا مَعَهُمْ، وَلَا تُصَلُّوا عَلَيْهِمْ
ترجمہ:
بدمذہبوں گستاخوں کے ساتھ میل جول نہ رکھو، ان کے ساتھ کھانا پینا نہ رکھو، ان سے شادی بیاہ نہ کرو، ان کے معیت میں(انکے ساتھ یا ان کے پیچھے) نماز نہ پڑھو(الگ پرھو)اور نہ ہی انکا جنازہ پڑھو
[السنة لأبي بكر بن الخلال ,2/483حدیث769]
.
الحدیث:
فلا تناكحوهم ولا تؤاكلوهم ولا تشاربوهم ولا تصلوا معهم ولا تصلوا عليهم
ترجمہ:
بدمذہبوں گستاخوں کے ساتھ شادی بیاہ نہ کرو، ان کے ساتھ کھانا پینا نہ رکھو، ان کے معیت میں (انکے ساتھ یا ان کے پیچھے) نماز نہ پڑھو(الگ پرھو)اور نہ ہی انکا جنازہ پڑھو
[جامع الأحاديث ,7/431حدیث6621]
.
سمجھانے کےساتھ ساتھ جب مسلمانی کے دعوےدار بدمذہب و گستاخ سے بائیکاٹ کا حکم ہے تو گستاخی کرنے والے غیرمسلم ممالک سے بھی میل جول ، کھانا پانی ،لین دین ، خرید و فروخت ، انکی مصنوعات وغیرہ کا بائیکاٹ کیا جاسکتا ہےبلکہ بائیکاٹ کرنا چاہیے
.
واللہ تعالیٰ اعلم و رسولہ صلی اللہ علیہ وسلم اعلم
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
00923468392475
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ
October 26, 2020 Abdullah Hashim Madni
ترجمہ کنزالعرفان: اور ہم نے تمہیں تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنے حبیب کا متعدد مقامات پر صفت رحمت سے ذکر فرمایا ہے، رحمة کا لفظ اپنے اندر اہم ترین صفات ومعانی کو شامل ہے،چنانچہ عربی زبان کے اس لفظ کے مفہوم کو بیان کرنے کے لیے ہمیں اردو میں شفقت ،نرمی وغیرہ الفاظ کا سہارا لینا پڑتا ہے،
خالق کائنات مالک ارض و سماء اللہ ربّ العزت کی طرف سے نبی کریم ﷺ کو پوری کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔ اللہ ربّ العزت نے آپ ﷺ کو ایسا بنایا ہے کہ نہ اس سے پہلے ایسا کوئی بنایا ہے نہ بعد میں کوئی بنائے گا۔ سب سے اعلیٰ، سب سے اجمل، سب سے افضل، سب سے اکمل، سب سے ارفع، سب سے انور، سب سے اعلم، سب سے احسب، سب سے انسب، تمام کلمات مل کر بھی آپ ﷺ کی شان کو بیان کرنے سے قاصر ہیں،اگر سارے جہاں کے جن و انس ملکر بھی خاتم النبین نبی کریم ﷺ کی شان اقدس اور سیرت طیبہ کے بارے میں لکھنا شروع کریں تو زندگیاں ختم ہو جائیں مگر رسالت مآب ﷺ کی شان کا کوئی ایک باب بھی مکمل نہیں ہو سکے گا۔ کیونکہ اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے
’’اے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کر دیا ہے۔جس ہستی کا ذکر مولائے کائنات بلند کرے،جس ہستی پر اللہ تعالیٰ کی ذات درودوسلام بھیجے، جس ہستی کا ذکر اللہ ساری آسمانی کتابوں میں کرے، جس ہستی کا، چلنا ،پھرنا ،اٹھنا، بیٹھنا،سونا، جاگنا،کروٹ بدلنا، کھانا، پینا۔ مومنین کیلئے باعث نجات، باعث شفاء، باعث رحمت ،باعث ثواب،باعث حکمت، باعث دانائی ہو، اور اللہ رب العزت کی ذات نے آپ ﷺکی ذاتِ کبریا کو مومنین کیلئے باعث شفاعت بنا دیا ہو، اس ہستی کا مقام اللہ اور اللہ کا نبی ﷺ ہی جانتے ہیں۔ پھر اس ہستی کے متعلق سب کچھ لکھنا انسانوں اور جنوں کے بس کی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺ کو بے شمار خصوصیات عطافرمائی ہیں جن کو لکھنا تو در کنارسارے جہاں کے آدمی اور جن ملکر گن بھی نہیں سکتے۔ آپ ﷺ کی ذات اقدس الفاظ اور ان کی تعبیرات سے بہت بلند وبالا تر ہے۔ آپ کا ئنات کا مجموعہ حسن ہیں، اللہ نے آپ ﷺ کی اس دنیا میں سارے جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔جنانچہ
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنے حبیب کا متعدد مقامات پر صفت رحمت سے ذکر فرمایا ہے، رحمة کا لفظ اپنے اندر اہم ترین صفات ومعانی کو شامل ہے،چنانچہ عربی زبان کے اس لفظ کے مفہوم کو بیان کرنے کے لیے ہمیں اردو میں شفقت ،نرمی وغیرہ الفاظ کا سہارا لینا پڑتا ہے،
*انصاف چاہیے ، پیسہ نہیں*
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
📌 *انصاف چاہیے ، پیسہ نہیں* 📌
👈 عدل و انصاف کو ہمارے دین میں ایک بُنیادی حیثیت حاصل ہے۔
یہ ایک ایسی خصلت ہے جس کو اللہ عزوجل بھی محبوب رکھتا ہے۔
👈 انصاف کا مطلب یہ ہے کہ *حق دار کو اُس کا حق دیاجائے*
اور
*مجرم کو اس کے جرم کے مطابق سزا دی جائے*۔
👈 انصاف کا میدان تو بہت وسیع ہے۔اس کی ابتداء تنہائ سے ہوتی ہے اور انتہاء میدانِ حشر تک ہوتی ہے۔
جو بندہ اپنی تنہائ میں اپنے خیالات میں انصاف قائم نہیں کرسکتا وہ بندہ اپنی زندگی میں انصاف کبھی قائم نہیں کرسکتا۔
اپنے خیالات پر توجہ رکھیں اور ان میں عدل قائم کریں۔
👈 اب قابل توجہ بات یہ ہے کہ
خیال کا عدل کیا ہے ؟؟
خیال کا عدل یہ ہے کہ ہم اچھے خیال حاصل کریں۔اور ان کو عمل کی تقویت دے کر ان کے ساتھ اور اپنے ساتھ عدل کریں۔
👈 عادل کیلئے اپنے خیال کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔وہ اپنے دل کے دروازے پر دربان بن کر بیٹھ جائے تاکہ خیالات کے آنے اور جانے کا علم ہو۔ اور یہی عدل کا تقاضا ہے۔
👈 ہر صورت میں انصاف کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے اور کبھی بھی حق کو باطل کا لباس نہ پہنائو۔
مطالعہ سیرتِ رسول کی ضرورت و اہمیت
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
🌹 *مطالعہ سیرتِ رسول کی ضرورت و اہمیت*🌹
سرکار دوعالم "صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم'' کی ولادت مبارکہ سے پہلے عرب کی حالت بد سے بدتر تھی۔
جہالت کے اندھیروں میں وہ غرق تھے۔ جہالت ہی نے بُت پرستی جنم دی تھی۔ بُت پرستی کی لعنت نے ان کے انسانی دل و دماغ پر قابض ہوکر ان کو تو ہم پرست بنا دیا تھا۔
یہ لوگ پتھر، چاند، ستارے، سورج اور آگ وغیرہ کو اپنا معبود سمجھتے تھے۔ اپنے ہاتھوں سے بنے ہوئے پتھروں کی عبادت کرتے تھے۔ اسی کو اپنا رازق مانتے تھے۔ ہر چیز کا خالق انہی بُتوں کو سمجھتے تھے۔
ان کے عقائد تو دن بدن بگڑتے جارہے تھے لیکن عقائد کے ساتھ ساتھ ان کے افعال و اعمال بھی بے حد خراب ہوتے جارہے تھے۔ قتل و غارت گری ، شراب نوشی ، جوّا ، زناکاری ، لواطت ، عورتوں کو زندہ دفن کرنا ، فُحش گوئی ، گالی گلوچ ، بد اخلاقی، الغرض کون سا ایسا گندہ فعل تھا؟ جو ان میں نہ تھا ۔
ان کو جہالت سے نکالنے کیلئے اللہ عزوجل نے اپنے پیارے بندے "حضرت *محمد* " (صلی اللہ تعالی علیہ وسلم) کو پیدا فرما کر اس امتِ مسلمہ پر احسانِ عظیم فرمایا۔
ایسی ہستی کو اللہ عزوجل نے پیدا فرمایا کہ جنہوں نے ان کو جہالت کے اندھیرے سے نکال کر روشنی کا راستہ دیکھایا۔
بُت پرستی سے نکال کر معبودِ حقیقی کی طرف دعوت دی۔
جنہوں نے اس دعوت کو قبول کیا وہ شخص کامیاب و کامران ہوگیا
اور جنہوں نے اس دعوت کو قبول نہ کیا وہ ناکام ہوگیے۔
اب بھی جو شخص کامیاب ہونا چاہ رہا ہے وہ ایسی ذات کا محتاج ہے جو کامل و اکمل ہو۔ وہ ذات حضور (صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم) کی ذات اقدس ہے۔
یہ ایسی ذات ہے جن کہ بارے میں ایک عاشق لکھتے ہیں کہ
"وہ کمالِ حسن حضور ہے کہ گمانِ نقص جہاں نہیں
جرائم کی وجوہات
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
جرائم کی وجوہات
💓........رشتوں کی اہمیت...........💓
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
💓........رشتوں کی اہمیت...........💓
🌐 طالب علم کی تعریف 🌐
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
🌐 طالب علم کی تعریف 🌐
♣️ فیصلہ کس بنیاد پر ہو۔۔؟ ♣️
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
♣️ فیصلہ کس بنیاد پر ہو۔۔؟ ♣️
🌹 جلد بازی نہیں کرنا🌹
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
🌹 جلد بازی نہیں کرنا🌹
*پیارے آقا کی پیاری پیاری ادائیں*
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
*پیارے آقا کی پیاری پیاری ادائیں*
*بے مثل و بے مثال آقا کی جسمانی طاقت*
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
*بے مثل و بے مثال آقا کی جسمانی طاقت*
*پیارے آقا کا حسن و جمال*
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
*پیارے آقا کا حسن و جمال*
میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ذریعہ نجات
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
ہر سال ایام معین کرکےمیلاد منانےکی ایک دلیل..........!!
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
ہر سال ایام معین کرکےمیلاد منانےکی ایک دلیل..........!!
اذان،سنت ظہر ، فقہ حنفی اور غیرمقلدیت...........!!
October 25, 2020 Abdullah Hashim Madni
اذان،سنت ظہر ، فقہ حنفی اور غیرمقلدیت...........!!
* پیارے آقا کی مبارک جوانی *
October 23, 2020 Abdullah Hashim Madni
* پیارے آقا کی مبارک جوانی *
"کیا سنّت پر عمل کرنا ضروری ہے"
October 23, 2020 Abdullah Hashim Madni
"کیا سنّت پر عمل کرنا ضروری ہے"
حضور کا باکمال بچپن
October 21, 2020 Abdullah Hashim Madni
*حضور کا باکمال بچپن*
* انبیاء کرام اور شانِ مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم *
October 21, 2020 Abdullah Hashim Madni
* انبیاء کرام اور شانِ مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم *
سیدنا حسن، سیدنا معاویہ اور شیعہ..........!!
October 21, 2020 Abdullah Hashim Madni
سیدنا حسن، سیدنا معاویہ اور شیعہ..........!!
حضور_علیہ_السلام_کے_اخلاق_کریمہ
October 21, 2020 Abdullah Hashim Madni