فقہ حنفی کے معتبر متون
سلسلہ: *فقہ کی پہچان*
قسط نمبر: ( *7* )
موضوع:
📒 *فقہ حنفی کے معتبر متون📒*
از قلم: ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی
14/4/2021
03163627911
https://www.facebook.com/abuamjad1163/
فقہ میں متون، شروح، اور فتاویٰ، کا حال ویسا ہی ہے جیسا کہ حدیث میں صحاح، سنن، اور مسانید کا ہے
فقہ حنفی کی اصطلاح میں وہ کتابیں جنہیں بہت اعتماد والے مصنفین نے تصنیف کیا انہیں متون معتبرہ کہا جاتا ہے
یہ وہ کتابیں ہیں جن میں مختصر الفاظ کے اندر وسیع معانی کو سمونے کی کوشش کی گئی ہے۔
ان میں البدایہ، مختصر القدوری، المختار، النقایہ، الوقایہ، الكنز اورالملتقى ہیں
جبکہ ان میں سے مزید اعتماد والی کتب *متون اربعہ* کہلاتی ہیں اس سے مراد وہ متن جس پر مدار فتوی ہے جن میں
1. *القدوری*
(مختصرالقدوری)
علامہ ابوالحسین احمد بن محمدبن احمدالقدوری،متوفی 448ھ
2. *المختار*
(الاختيار لتعليل المختار )
مجد الدین عبد اللہ بن محمود بن مودود الموصلی متوفی 673ھ
3. *الكنز*
(كنز الدقائق)
ابو البركات حافظ الدين عبد الله بن حمد بن محمود النسفی، صاحب التفسير المشهور "مدارك التنزيل"
4. *الوقایہ*
تاج الشریعہ محمود بن صدر الشریعہ احمد بن عبید اللہ المحبوبی البخاری
متاخرین نے متون اربعہ میں قدوری کی جگہ مجمع البحرین کو شامل کیا *متاخرین کے مطابق متون اربعہ* یہ ہیں
1 *الوقایہ*
2 *الكنز*
3 *المختار*
4 *مجمع البحرین*
ان میں کچھ بہت ہی مختصر، کچھ متوسط اور کچھ میں تھوڑی تفصیل بھی ہے۔ان کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
👈 *متقدمین کی متون*
🔸 کتاب الکافی،للحاکم
🔸مختصر الکرخی
🔸 مختصر الطحاوی
🔸 مختصر القدوری
👈 *متاخرین کی متون*
🔸 کنز الدقائق،نسفی
🔸 وقایۃ الروایہ فی مسائل الہدایہ،محبوبی
🔸المختار للفتوی،موصلی،
🔸مجمع البحرین وملتقی النیرین ابن ساعاتی
🔸 النقایۃ
(مختصر الوقایہ)محبوبی
👈 *جامع متون*
🔸بدایۃ المبتدی،للمرغینانی
🔸 تحفۃ الفقہاء،علاء الدین سمرقندی
🔸 الفقہ النافع،ابو القاسم سمرقندی
🔸ملتقی الابحر،حلبی
🔸عیون المذاہب،کاکی
👈 *متون جدیدہ*
🔸غرر الحکام،ملاخسرو
🔸 تنویر الابصار،تمرتاشی
🔸 الاصلاح،کمال پاشا
🔸مواہب الرحمن فی مذہب ابی حنیفہ النعمان،طرابلسی
🔸 مخزن الفقہ،اماسی
🔸 مجلۃ الاحکام العدلیہ
🔸 الفقہ الحنفی وادلتہ
🔸 الفقہ الحنفی المیسر، زحیلی
🔸الفقہ المیسر،ندوی
👈 *متون صغیرہ*
🔸 زاد الفقیر،ابن الہمام
🔸 منیۃ المصلی،کاشغری
🔸 نور الایضاح،شرنبلالی
👈 *منظومات*
یہ وہ کتابیں ہیں جن میں فقہا حنفیہ نے منظوم کلام میں فقہی مسائل بیان کیے ہیں:
🔸منظومۃ کنز الدقائق،مقدسی
🔸 منظومۃ الخلافیات،نجم الدین نسفی
🔸 لمعۃ البدر،فراہی
🔸 مستحسن الطرائق،ابن فصیح
🔸 قید الشرائد ونظم الفرائد،ابن وہبان
🔸 در المہتدی وذخر المقتدی،ہاملی
🔸 الفرائد السنیۃ،کواکبی
🔸 خلاصۃ التنویر وذخیرۃ المحتاج والفقیر،محاسنی
🔸 تحفۃ الطلاب،ابوبکر الملا
🔸الفتاوی النظم،ابن حمزہ
🔸 حمید الآثار فی نظم تنویر الابصار،جعفری