یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

رمضان المبارک اور مدنی چینل


📺 *رمضان المبارک اور مدنی چینل* 📺


از قلم: ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی
13/4/2021
03163627911
https://www.facebook.com/abuamjad1163/
دنیا کا دستور ہے کہ جو بھی کام انسان سیکھنا سمجھنا چاہتا ہے وہ ان لوگوں کی طرف رجوع کرتا ہے جو اس فیلڈ اور شعبے کے ایکسپرٹ اور ماہر ہوں
کبھی آپ نے یہ نہیں دیکھا ہوگا کہ کوئی اپنے بیٹے کو ڈاکٹر بنانا چاہتا ہو اور وہ کسی انجنئیر سے اپنے بیٹے کو تربیت حاصل کرنے کے لیے نہیں بھیجتا
اور آپ نے یہ بھی دیکھا ہوگا کہ دنیا میں ہم اپنے لیے اچھے سے اچھی چیز کو سلیکٹ کرتے ہیں کبھی بھی گھٹیا چیز کو اپنے لیے پسند نہیں کرتے
ایک المیہ یہ ہے کہ دنیا کی ہر چیز ہم اس کے ماہرین سے ہی حاصل کرتے ہیں 
مگر جب معاملہ دین حاصل کرنے کا آتا ہے تو ہر ایرے غیرے نتھو خیرے سے حاصل کرنا شروع کر دیتے ہیں
ایسا ہی کچھ رمضان المبارک کے مبارک ایام میں ہوتا ہے
ہم دین کی تعلیمات ان لوگوں سے حاصل کرنا شروع کر دیتے ہیں جو دین اسلام کی تعلیمات کے الف کو بھی نہیں جانتے
اور جو پورا سال دین سے بیزاری کی باتیں کرتے ہیں دین پر عجیب و غریب باتیں کرتے رہتے ہیں پھر وہی لوگ رمضان
المبارک میں حاجی ثناء اللہ بن کر دین کی باتیں ہاپنا شروع کر دیتے کرعجب بات تو یہ ہے باتیں دین کی کرتے ہیں مگر ہاتھ کہ ہاتھ اسی کی مخالفت بھی ہو رہی ہوتی ہے 
جیسے اسلام عورت کے لیے پردے کا حکم دیتا ہے جبکہ وہیں پے پردگی کا طوفان بد تمیزی عروج پر ہوتا ہے
اسلام کی تعلیمات تو مرد وعورت کے اختلاط سے منع کرتی ہیں مگر جہاں دین کی تعلیمات کے نام سے لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہوتا ہیں وہیں مرد و عورت کا بے پردہ جمع ہونا پایا جاتا ہے
👏  *اہم گزارش* 👏
جب دنیا کا قاعدہ یہی ہے کہ ہر بات اسکی ایکسپرٹ سے حاصل کرتے ہیں تو دین کی تعلیمات بھی دین جاننے سمجھنے والے اور اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے والے علماء و فقہاء کرام سے حاصل کرنی چاہیے
دنیا اب میڈیا کو ہی سب کچھ سمجھنے لگی ہے
حتیٰ کہ دین کو بھی میڈیا پر ہی تلاش کیا جانے لگا ہے
وہ الیکٹرانک میڈیا ہو یا سوشل میڈیا ہو یا پرنٹ میڈیا ہو
اسلئے دعوت اسلامی جو کہ ایک عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے جہاں یہ زندگی کے دیگر شعبوں میں مصروف عمل ہے چاہے وہ دینی ہو یا سماجی و فلاحی 
اسی طرح آپکی دعوت اسلامی الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا پر اسلامی تعلیمات کو پھیلانے میں مصروف ہے
اسی کی ایک کڑی مدنی چینل بھی ہے رمضان المبارک میں مدنی چینل دین کی تعلیمات کو سو فیصد احکام شرع کی پاسداری کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں دنیا میں پہنچا رہی ہے
اللہ پاک کا یہ خصوصی کرم ہے
کہ رمضان المبارک میں مدنی چینل 20 گھنٹے سے زیادہ live ٹرانسمشن دکھائی جاتی ہے اسکا مقصد یہ ہے
🔸دینی تعلیم کو احسن طریقے سے لوگوں تک پہنچانا
🔸بے پردگی سے اجتناب
🔸صحیح مواد کی فراہمی
🔸عقائد و اعمال کی درستگی
 *رمضان المبارک میں مدنی چینل کیا لا رہا ہے*
سحری سے ہی ٹرانسمشن شروع ہوجایا کرے گی
👈 *نور سحر* ۔۔رات 2:00 am
👈 *علم و عمل*۔۔ 30 :4 am
 👈 *مومنوں کے اعلیٰ اوصاف* 00 :5 am
👈 *سنتوں بھرا بیان* 30 :5 am
 👈 *صبحِ رمضان*  00 :6 am
 👈 *درس بخاری شریف*  00 :8 am
👈 *عشق کی باتیں* 30 :8 am
👈 *بچوں کا رمضان* 00 :12 pm
👈 *سیرت کے حسین پہلو* 00 :1 pm
👈 *انسان ایک حیرت انگیز تخلیق*  + *درس مسلم شریف* + *ہم اور آپ* 
 30 :1 مختلف دنوں میں اس ٹائم نشر ہونے والے پروگرام
👈 *دار الافتاء اہلسنت*  + *روحانی علاج* + *خوابوں کی تعبیر* + *بھلائی کی باتیں* + *احکام تجارت*
 Pm 2:00
ہفتہ کے مختلف دنوں میں اس ٹائم نشر ہونے والے پروگرام
👈 *بہار رمضان* 00 : 3 pm
👈 *قرآن کیا کہتا ہے* 00 :5 pm
👈 *اسماء الحسنٰی* + *کامیاب زندگی کے اصول* 30 :5 pm
ہفتہ کے مختلف دنوں میں اس ٹائم نشر ہونے والے پروگرام
👈 *مدنی مذاکرہ* + *دعائے افطار*  00 :6 pm
👈 *تاریخی مقامات* 00 :7 pm
👈 *ہماری عادتیں*  30 :7 pm
👈 *دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں*  30: 8 pm
👈 *زیر و زبر* 00 :9 pm
👈 *تلخ حقیقت* 00 :10 pm
👈 *مدنی مذاکرہ*  30 :10 pm
تو خدارا رمضان گزاریں مدنی چینل کے ساتھ