مطالعہ کرنے کے طرق
*🌹 مطالعہ کرنے کے طرق 🌹*
*✍ ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری*
👈 بندہ محنت اگر اپنی سمت پر کرے گا تو اس کا اس کو فائدہ بھی ملے گا۔ اگر محنت بے سمت پر کی تو اس کو اس کا کچھ فائدہ نہیں ملے گا۔
👈 جتنا آپ کا مطالعہ وسیع سے وسیع تر ہوگا اسی قدر آپ کا ذہن وسیع سے وسیع تر ہوتا جائے گا۔
👈 ابتداءً مطالعہ ہر شخص نہیں کر پاتا۔ اور جو لوگ مطالعہ کرتے ہیں: ان میں بھی *"2"* طبقے کے لوگ پائے جاتے ہیں:
1۔ فقط ٹائم پاس کیلئے قصے ، کہانیاں ، پڑھتے ہیں۔
2۔ اپنے اندر صلاحیت پیدا کرنے اور امت مسلمہ کی اصلاح کرنے کیلئے مطالعہ کرتے ہیں۔ ان میں سے دوسری قسم کے لوگ صحیح سمت پر محنت کررہے ہیں۔
👈 اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کن طریقوں سے ہم بھی مطالعہ کریں تاکہ ہمارے اندر بھی صلاحیت پیدا ہو ؟
👈 مطالعہ کرنے کے *"5"* طریقے عرض کرتا ہوں ان ہی طرق کو اپناتے ہوئے آپ مطالعہ کریں:
1️⃣ سب سے پہلے جن علوم کا سیکھنا آپ پر فرض ہے ان علوم کا مطالعہ کرنا شروع کریں۔
2️⃣ فی زمانے میں جن موضوعات پہ مطالعہ کرنے کی حاجت ہے انہی کتب کے مطالعہ کو ترجیح دی.
3️⃣ ایسی کتاب کا مطالعہ کریں جو کتاب آپ کو دیگر کتب سے بے نیاز کر دے.
4️⃣ علم سے بھرپور کتاب کا مطالعہ کریں ، ایسی کتاب کے مطالعے سے اجتناب کریں جو جھوٹی کہانیوں پر مشتمل ہو.
5️⃣ معتبر اور مستند علماء کرام کی کتب کا مطالعہ کریں.