یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

روزے میں قے کے سات احکام



*روزے میں قے کے سات احکام*


*✍🏻غــــلام نبی انجـم رضـــا عطاری*
*_📲03461934584_*

 {۱} روزے میں خود بخود کتنی ہی قَے *(یعنی اُلٹی۔ Vomiting) ہو جائے (خواہ بالٹی ہی کیوں نہ بھر جائے)* اِس سے روزہ نہیں ٹوٹتا*(دُرِّمُختَار ج۳ص۴۵۰)*

{۲} اگر روزہ یاد ہونے کے باوُجُود قَصْداً *(یعنی جان بُوجھ کر)* قَے کی اور اگر وہ مُنہ بھر ہے *(مُنہ بھر کی تعریف آگے آتی ہے)* تَو اب روزہ ٹوٹ جائے گا*(ایضاً ص۴۵۱)*

{۳} قَصْداً *(یعنی جان بوجھ کر)* مُنہ بھر ہونے والی قَے سے بھی اِس صورت میں روزہ ٹوٹے گا جبکہ قَے میں کھانا یا *(پانی)* یا صَفْرا *(یعنی کڑوا پانی)* یا خُون آئے 
*(عالمگیری ج۱ص۲۰۴)*

{۴} اگر *(منہ بھر)* قَے میں صرف بلغم نکلا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا*(دُرِّمُختَار ج۳ص۴۵۲)*

{۵} قصداً قَے کی مگر تھوڑی سی آئی ، مُنہ بھر نہ آئی تو اب بھی روزہ نہ ٹوٹا*(ایضاً ص۴۵۱)*

{۶} مُنہ بھر سے کم قے ہوئی اور منہ ہی سے دوبارہ لوٹ گئی یا خود ہی لَوٹا دی ، ان دونوں صورَتوں میں روزہ نہیں ٹوٹے گا *(اَیْضاً ص۴۵۰)*

{۷} مُنہ بھرقے بلا اِختیار ہو گئی تو روزہ تو نہ ٹوٹا البتہ اگر اِس میں سے ایک چنے کے برابر بھی واپس لوٹا دی تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور ایک چنے سے کم ہو تَو روزہ نہ ٹوٹا۔
*(دُرِّ مُختَارج۳ص۴۵۰)*

 *منہ بھر قے کی تعریف:*

مُنہ بھر قے کے مَعنٰی یہ ہیں : *اُسے بلا تکلف نہ روکا جا سکے*۔*(عالمگیری ج۱ص۱۱)*