یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

سبق آموز باتیں


📃 *سبق آموز باتیں* 📃


از قلم: ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی
23/4/2021
03163627911

 
✒️ ہر کامیاب شخص کی سیرت کو آپ دیکھیں گے تو اسمیں سب سے نمایاں بات یہ ہوگی کہ وہ لایعنی (بے فائدہ) چیزوں میں نہیں پڑتے ہوں گے

✒️ غلطی ہو تو مان لیں اور غلط فہمی ہو تو اسے دور کر دیں

✒️ اپنے ارادوں کو پہاڑوں جیسا مضبوط رکھو کیونکہ ہوائیں ریت کو اڑاتی ہیں پہاڑوں کو نہیں

✒️ لکھنے میں دیر لگتی ہے سوچنے میں نہیں

✒️ مختصر بات کرنے والی شخصیت ہمیشہ نکھر جاتی ہے 

✒️ مختصر بات ضرور کریں مگر بات  مکمل ہونی چاہیے

✒️ عقل مند وہ ہے جس کام کا جو وقت ہے اسی میں وہ کام کر لے

✒️ آپ کا ڈر آپکی بیڑیاں ثابت ہو سکتا ہے اسلیے ڈر کو دور کر کہ کوئی کام کریں آپ کامیاب ہوں گے

✒️ مضبوط لوگ کبھی محنت نہیں چھوڑتے اگرچے کبھی ٹوٹ جاتے ہیں لیکن ٹوٹے رہتے نہیں بلکہ جڑ جاتے ہیں اور میدان میں اتر آتے ہیں

✒️دلیری سے کام کرنے میں جادو ہوتا ہے جو کامیاب کروا دیتا ہے

✒️کامیابی کی پہلی سیڑھی کوشش ہے

✒️حال میں جینا سیکھیں، ماضی بھول جائیں، مستقبل کی سوچ میں غرق نہ رہیں
✏️ مطالعہ موڈ پر مت چھوڑیں، ورنہ کبھی ہو نہیں سکتا مطالعہ ہمیشہ پلینگ کے ذریعے کیا جائے تو ہی وافر مطالعہ کر پائیں گے

✏️قلم چلانے کے لیے چھوٹے چھوٹے مضمون لکھنے چاہیے

✏️ تصنیف مصنف بننے کے لیے نہ لکھی جائے 

✏️کسی موضوع پر کتاب اس علم میں رسوخ ہوجانےکےبعد ہی لکھی جائے

✏️کسی موضوع پر مطالعہ کے بعد اسکا خلاصہ ضرور نوٹ کر لیا کریں

✏️جس فن میں دلچسپی ہو تو اسکے مقدمات کو پڑھنا ضروری ہوتا ہے
📖درس نظامی کا مقصد چار چیزیں ہوتی ہیں
1قرآن
2حدیث
3فقہ
4تصوف

📖 زندگی گزارنے کے چار اصول پر کاربند ہوجائیں تو زندگی سکون سے گزرے گی

1سادگی
2سچائی
3سنجیدگی
4سمجھداری

📖 ماں کے پیٹ سے بندہ بھوک اور رونا ساتھ لاتا ہے باقی وہ سب کچھ سیکھ کر ہی کرتا ہے
 
📖 گفتگو بھی ایک سیکھنے کا عمل ہے کیونکہ بولنا، بولنے سے ہی آتا ہے

📖 اچھا بولنے والا وہی بنتا ہے جو پہلے اچھا سننے والا ہوتا ہے

📖 بڑا آدمی لوگوں سے ملکر ہی بنتا ہے حجروں میں رہ کر نہیں