یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

کتاب فیضان رمضان کا تعارف اور مطالعہ کا طریقہ


 *کتاب فیضان رمضان کا تعارف اور مطالعہ کا طریقہ* 

از قلم:ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی
11/4/2021
03163627911
https://www.facebook.com/abuamjad1163/
📝 *اس کتاب کے مصنف* 📝

اس کتاب کے مصنف کسی تعارف کے محتاج نہیں
یہ کتاب میرے پیر و مرشد 
 *حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس قادری ضیائی صاحب* کے خون جگر سے سینچا ہوا ایک نگینہ ہے جو  جو اپنے موضوع پر ایک بے مثال خزانہ ہے

 📒 *اس کتاب میں موجود موضوعات* 📒

*رمضان المبارک کے فضائل*

 اس باب میں رمضان المبارک کے شب و روز کے فضائل 
رمضان المبارک کے نام 
احترام رمضان المبارک کے متعلق مدنی پھول 

 *احکام روزہ*

اس باب میں روزے کے احکامات
روزے کے متعلق فضائل پر مشتمل احادیث
روزے کے درجات 
روزہ توڑنے والی 14 چیزیں 
الٹی میں روزے کے احکام 
روزہ ٹوٹنے کے 21 احکام  
مکروہات روزہ 
کفارے کے متعلق 11 احکام

 *فیضان تراویح* 
اس باب میں تراویح کے فضائل 
تراویح کی اجرت کا شرعی حیلہ
تراویح کے35 مدنی پھول

 *فیضان لیلۃ القدر* 
لیلۃ القدر کو لیلۃ القدر کیوں کہتے ہیں 
لیلۃ القدر میں عبادت کی فضیلت
علامات شب قدر
شب قدر کو پوشیدہ رکھنے کی حکمت
شب قدر کے نوافل 

 *الوداع ماہ رمضان*
 الوداع ماہ رمضان کی شرعی حیثیت
الوداع ماہ رمضان کے متعلق 12نیتیں

 *فیضان اعتکاف* 
اعتکاف کی تعریف 
اعتکاف کی اقسام
اعتکاف کی نیتیں
اعتکاف کے فضائل

 *فیضان عید الفطر*
اسراف کی 11 تعریفات
عید کس کے لیے ہے
صدقہ فطر کے احکام
نماز عید کا طریقہ

 *نفل روزوں کے فضائل*
 نفل روزوں کے فضائل پر احادیث

 *روزہ داروں کی حکایات*

🌹 *اسلوب کتاب*🌹
سیدی و سندی امیر اہلسنت  کا اسلوب انتہائی آسان، عام فہم سلیس اردو وہ بھی حتیٰ الامکان ایسی کے ہر ایک باآسانی سمجھ سکے 
امیر اہلسنّت  عمومی غلطیوں پر تنبیہہ فرماتے اور اس موضوع سے متعلق موجود مسائل کا حل بھی ارشاد فرماتے ہیں 

📚 *مطالعہ کا طریقہ* 📚

یہ کتاب 450 صفحات پر مشتمل ہے 
 اگر ہم روزانہ صرف 15 صفحات پڑھیں تو ایک ماہ میں کتاب مکمل ہو سکتی ہے 
اگر 30 صفحات پڑھیں تو 15دنوں میں کتاب مکمل ہو جائے گی 

الله عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین