دوستی کا رشتہ
*🤝 دوستی کا رشتہ 🤝*
*✍ ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری*
👈 ایک بچہ اسکول سے فارغ ہونے کے بعد نوکری کرنے کیلئے جا رہا تھا جاتے جاتے ابو سے کہا کہ ابو مجھے کوئ سی نصیحت فرما دیں۔ باپ نے کہا کہ بیٹا جہاں پہ آپ نوکری کرنے جا رہے ہو وہاں پہ آپ کا ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوا کرے گا۔
👈 دیکھیں انسان کی زندگی میں دوست ایک اہم ترین چیز شمار کی جاتی ہے۔
👈 نئے دوست کا مل جانا اچھی بات ہے کیونکہ زندگی کا سفر دوستوں کے ساتھ ہی اچھا گزرتا ہے۔
👈 لیکن آج کل کیا ہوتا ہے چلتے پھرتے دوست بنا دیتے ہیں۔ اسطرح کے دوست بسا اوقات نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
👈 جی ہاں بالکل اسی طرح ہے کہ کہی بار دوست نے دوست کو قتل کر ڈالا پتہ نہیں کیا سے کیا دوست ، دوست کے ساتھ کھیل کھیلتا ہے۔
👈 لہذا جب بھی دوست بنائیں تو پہلے اس بات کو دیکھیں کہ میں کس سے دوستی کر رہا ہوں۔
👈 جب آپ نے کسی سے دوستی کر لی تو اس کے بعد ان *"2"* باتوں پہ عمل کریں *ان شاء اللہ عزوجل* آپ کی دوستی ہمیشہ رہے گی۔
نوٹ: اس سے پہلے ایک بات یاد رکھنا کہ دوستی پیدا کرنے میں جلدی مت کرنا ، لیکن جب پیدا ہو جائے تو اس پر استقلال سے قائم رہنے کی کوشش کرنا۔
1️⃣ جب کسی کو دوست بنا لو تو اپنے دوست پہ اپنی آنکھیں بند کر لیں۔ کیونکہ انسان کو اسکی برائیوں سمیت قبول کرنے والا ہی اس کا سچا دوست ہوتا ہے۔ کیونکہ خوبیاں تو دشمن کو بھی متأثر کرتی ہیں۔
2️⃣ اپنے دل کو قبرستان بنا دو اپنے دوست کیلئے۔ کیونکہ وہ بھی انسان ہے بتقاضائے بشریت اگر اس سے کوئ بھی بری بات ثابت ہوجائے تو اس بات کو قبرستان میں دفن کر دو۔
👈یاد رکھنا!! بے عیب دوست تلاش کرو گے ، تو تنہا رہ جائو گے۔
👈 دوستی کرنے میں رفتار دھیمی رکھنا۔ مگر جب ایک بار دوستی ہوجائے تو اسے توازن سے جاری رکھنا۔
👈 کیونکہ دوستی کا تحفہ ہر کسی کو نہیں ملتا۔ یہ وہ پھول ہے جو ہر باغ میں نہیں کِھلتا۔
👈 اصل دوست وہی ہے جس کو دیکھ کر آپ کو اچھے کاموں کی ترغیب ملے ، برے کاموں سے بچنے کا ذہن ملے۔
👈 اچھا دوست وہ ہے جو آپ کو آپ کے وقت کا احساس دلائے۔
👈 سچا دوست وہ ہے جو آپ کا ساتھ اس وقت دے جب ساری دنیا آپ کا ساتھ چھوڑ چکی ہو۔
👈 ایک بات کان کھول کہ سُن لیں کہ نئے دوست جتنے مرضی بن جائیں مگر پرانے دوستوں کی قدر اور اہمیت کبھی کم نہیں ہوتی۔
👈 جو دوست آپ کا وقت ضائع کرے ، جس دوست کی بناء پر آپ سے برائیاں صادر ہو رہی ہوں ، وہ آپ کا دوست نہیں ، بلکہ آپ کا دشمن ہے۔ بلا تاخیر اس سے آپ کنارہ کش ہو جائیں تو یہ آپ کیلئے بہتر ہے۔