May 06, 2021 Abdullah Hashim Madni
سیدنا علی کا اصلی محب و پیروکار کون.......؟؟
.
سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم و رضی اللہ عنہ فداہ روحی فرماتے ہیں:
هلك في رجلان: محب غال، ومبغض
ترجمہ:
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فداہ روحی نے فرمایا کہ میرے متعلق دو قسم کے لوگ ہلاکت میں ہیں ایک وہ جو مجھ سے حد سے زیادہ محبت کرے دوسرا وہ جو مجھ سے بغض رکھے(شیعہ کی معتبر ترین کتاب نھج البلاغہ4/108)
.
اےعلی تجھ سے(سچی معتدل)محبت مومن ہی رکھےگا اور تجھ سے بغض منافق ہی رکھےگا(ترمذی حدیث3736)
.
①جو سیدنا معاویہ وغیرہ کی مذمت لعن طعن و تبراء کرے وہ اصلی محب و پیروکار ہے یا وہ اصلی محب و پیروکار ہے جو یہ سب نہ کرے بلکہ تعریف کرے وہ اصلی محب و پیروکار ہے....؟؟
.
②وہ اصلی محب و پیروکار ہے جو کہے کہ معاویہ گستاخ مردود منافق کافر اور علی کا دشمن تھا یا وہ جوکہے کہ اختلاف تھا مگر نفرت.و.دشمنی نہ تھی،معاویہ بھی مومن تھے......؟؟
.
③وہ اصلی محب و پیروکار ہے جو سیدنا سفیان و معاویہ کے قبل از اسلام کرتوت بتاتا پھرے یا وہ جو کہے کہ اللہ و رسول نے معاف کردیا تو ہم کیوں دھرائیں.....؟؟
.
④وہ اصلی محب و ہیروکار ہے جو خلفاء راشدین صحابہ کے بغض میں انکا نام تک نہ لے اپنے بچوں کے نام صحابہ کے نام پے نہ رکھے یا وہ اصلی محب و پیروکار ہے جو صحابہ اہلبیت دونوں کے ناموں پے نام رکھے.....؟؟
.
⑤وہ اصلی محب و پیروکار ہے جو کہے کہ معاویہ اور انکا گروہ منافق جہنمی طالب دنیا و حکومت تھا یا وہ جو کہے کہ مجتہد باغی مگر جنتی اور طالب قصاص تھا.......؟؟
.
.
جواب:
سیدنا علی سیدنا معاویہ وغیرہ صحابہ اہلبیت کا اختلاف ہوا مگر انکی آپس مین نفرت و حقیقی دشمنی نہ تھی........!!
سیدنا معاویہ سیدنا علی کی تعریف کرتے تھے افضل سمجھتے تھے سیدنا علی کی وفات پے سیدنا معاویہ روئے.....بدایہ نہایہ میں ہے کہ:
فقال: والله إني لأعلم أنه خير مني وأفضل، وأحق بالأمر مني، ولكن ألستم تعلمون أن عثمان قتل مظلوما، وأنا ابن عمه، وأنا أطلب بدمه.........لما جاء خبر قتل علي إلى معاوية جعل يبكي، إنك لا تدرين ما فقد الناس من الفضل والفقه والعلم،
ترجمہ:
حضرت معاویہ نے فرمایا اللہ کی قسم بے شک میں جانتا ہوں مانتا ہوں کہ سیدنا علی مجھ سے بہتر و افضل ہیں اور خلافت کے ذیادہ حقدار ہیں مگر کیا تم نہیں جانتے کہ سیدنا عثمان ظلما شہید کیے گئے میں اسکے چچا کا بیٹا ہوں اس لیے اس کے خون کا بدلہ چاہتا ہوں بس میرا یہی اختلاف ہے......جب حضرت علی کی شہادت کی خبر سیدنا معاویہ کو پہنچی تو رونے لگے کہنے لگے تمھیں نہیں پتہ آج لوگ بڑے علم و فضل والے فقیہ بہت بڑے عالم سے محروم ہوگئے
(البدایہ و النہایہ8/129,130ملتقتا)
.
شیعوں کی معتبر ترین کتاب نہج البلاغۃ میں سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا حکم موجود ہے کہ:
ومن كلام له عليه السلام وقد سمع قوما من أصحابه يسبون أهل الشام أيام حربهم بصفين إني أكره لكم أن تكونوا سبابين، ولكنكم لو وصفتم أعمالهم وذكرتم حالهم كان أصوب في القول
ترجمہ:
جنگ صفین کے موقعے پر اصحابِ علی میں سے ایک قوم اہل الشام (سیدنا معاویہ سیدہ عائشہ وغیرھما رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین) کو برا کہہ رہے تھے، لعن طعن کر رہے تھے
تو
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے فرمایا:
تمہارا (اہل شام، معاویہ ، عائشہ صحابہ وغیرہ کو) برا کہنا لعن طعن کرنا مجھے سخت ناپسند ہے ، درست یہ ہے تم ان کے اعمال کی صفت بیان کرو...(نہج البلاغہ ص238)
.
①ثابت ہوا سیدنا معاویہ سیدہ عائشہ وغیرہ صحابہ کرام کی تعریف و توصیف کی جائے، شان بیان کی جائے....یہی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو پسند ہے..
.
②ثابت ہوا کہ سیدنا معاویہ سیدہ عائشہ وغیرہھما صحابہ کرام پر لعن طعن گالی و مذمت کرنے والے شیعہ ذاکرین ماکرین رافضی نیم راضی محبانِ اہلِ بیت نہیں بلکہ نافرمان و مردود ہیں،انکےکردار کرتوت حضرت علی کو ناپسند ہیں..سخت ناپسند
.
سوال:
سیدنا معاویہ کے خاندان نے جو دشمنی کی، جو اسلام و مسلمین کو اذیت و نقصانات پہنچائے، ان سب کو بھلا کر کیسے تعریف کی جائے......؟؟
جواب:
جی بالکل مسلمان ہونے سے پہلے جو اذیتیں مشکلات نقصانات اسلام کو پہنچائے،جو مظالم و گناہ کییے ان سب کو مسلمان ہوجانے کے بعد بھلا دینا واجب ہے.....مسلمان ہونے کے بعد ان کرتوت،مظالم و گناہ کو بنیاد بنا کر مذمت کرنا جرم ہے....
الحدیث:
أَنَّ الْإِسْلَامَ يَهْدِمُمَا كَانَ قَبْلَهُ
ترجمہ:
اسلام لانے سےپہلے جو گناہ و مظالم اس نے کیے اسلام لانے کے بعد اسلام ان گناہ و مظالم کو مٹا دیتا ہے
(اہلسنت کتاب مسلم حدیث192)
(شیعہ کتاب میزان الحکمۃ2/134)
.
الحدیث،ترجمہ:
میں(محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ابوسفیان سےراضی ہوگیا،اللہ اسکی دشمنیوں کو معاف فرمائے(مستدرک حدیث5108)
نبی پاک راضی،اللہ پاک راضی
جل بھن جائےرافضی،نیم رافضی
.
ہاں اسلام لانے کے بعد مظالم و گناہ کیے تو مذمت بائیکاٹ روک تھام برحق و لازم ہے...سیدنا معاویہ و ابوسفیان علیھم الرضوان نے اسلام لانے کے بعد کوئی مظالم و گناہ نہیں کییے.....بس شہادت عثمان پر قصاص کا مطالبہ سیدنا علی کے ساتھ تنازع کا باعث بنا.......اس تنازعے کو بنیاد بنا کر کچھ لوگ سیدنا معاویہ وغیرہ کی مذمت کر رہے تھے تو سیدنا علی نے انکو مذمت سے روکا جیسا کہ اوپر ہم بیان کر آئے، کیونکہ یہ تنازعہ ظلم و گناہ نہ تھا بلکہ اجتہادی خطاء تھا جس پر مذمت نہیں بنتی
البتہ
یزید پلید اور اس کے بعد دیگر حکمران عہدے داران نے جو مظالم و گناہ کییے اس پر مذمت برحق ہے
.
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم اپنے مخالفین مثل سیدنا معاویہ و عائشہ وغیرہ کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ:
كان يقول لأهل حربه: إنا لم نقاتلهم على التكفير لهم ولم نقاتلهم على التكفير لنا ولكنا رأينا أنا على حق ورأوا أنهم على حق.
298 - قرب الإسناد: بالاسناد قال: إن عليا لم يكن ينسب أحدا من أهل حربه إلى الشرك ولا إلى النفاق ولكنه كان يقول: هم إخواننا بغوا علينا
یہ(سیدنا معاویہ سیدہ عائشہ سیدنا طلحہ و زبیر وغیرہ)سب مشرک و کافر نہیں، یہ منافق نہیں،ان سے ہماری جنگ کفر و منافقت کی بنیاد پر نہیں ، یہ تو ہمارے بھائی ہین جنہوں نے اجتہادی بغاوت کی ہے(اجتہادی بغاوت گناہ و ظلم نہیں) یہ لوگ اپنے اپ کو حق پر سمجھتے ہیں اور ہم اپنے اپ کو حق پر سمجھتے ہین اس لیے ان سے جنگ ہوئی یا ہو رہی ہے..(بحار الانور32/324ملخصا)
.
حضرت علی نے اپنے مخالفین اصحاب جمل کے متعلق فرمایا:
.إِِخْوَانُنَا بَغَوْا عَلَيْنَا
ترجمہ:
وہ ہمارے دینی بھائی ہی ہیں اگرچہ انہوں نے بغاوت کی ہے
(شیعہ کتاب:
قرب الاسناد جلد6 ص11, وسائل الشیعہ قبیل روایت نمبر20032)
اہل سنت کتاب:
امام بخاری کے استاد کی کتاب المصنف روایت نمبر38918
سنن کبری بیھقی8/300
.
دیکھا آپ نے سیدنا علی نے مذکورہ مخالفین کو بھائی کہا....دشمن و کافر منافق کو بھلا کوئی بھائی کہتا ہے.....؟؟ ہرگز نہیں....!!
.
حضرت علی فرمایا کرتے تھے کہ:
انا لا نقاتلھم علی التکفیر لھم و لم نقاتلھم علی التکفیر لنا، ولکن رأینا انا علی حق و رأوا انھم علی حق
ترجمہ:
ہم ان سے جنگ اس لیے نہین کرتے کہ وہ کافر ہیں اور نا ہی وہ ہمیں کافر سمجھ کر جنگ کرتے ہیں...لیکن ہم نے خود کو حق پر سمجھا اور انہوں نے خود کو حق پر سمجھا
(شیعہ کتاب:
قرب الاسناد روایت نمبر313 بحار الانوار32/324)
اس سے واضح ہوتا ہے کہ سیدنا معاویہ نے بغض،حسد، لالچ نفسانی خواہشات وغیرہ طلب دنیا طلب حکومت کی لالچ کی بنیاد پر جنگ نہیں کی تھی بلکہ یہ ایک اجتہادی معاملہ تھا جس میں فریقین نے خود کو حق پر سمجھا مگر کسی نے دوسرے کو کافر نہیں کہا...ثابت ہوا کہ حضرت علی کے مطابق سیدنا معاویہ وغیرہ کافر منافق نہیں تھے بلکہ مسلمان ہی تھے اور مسلمان جنتی ہوتا ہے
.
بھلا دشمن و ظالم کو سیدنا علی اپنا بھائی کہہ سکتے ہیں....؟،ہرگز نہیں......یہی وجہ ہے کہ سیدنا علی نے سیدنامعاویہ وغیرہ کو اپنا مسلمان بھائی کہا،انکی مذمت سے روکا.........سیدناعلی کی ہدایات کے باوجود جو شیعے رافضی نیم رافضی سیدنا معاویہ وغیرہ کی مذمت کرتے ہیں وہ اہلبیت کے نافرمان مجرم فسادی ہیں.....جنہیں سمجھایا جائے گا، سمجھ گئے تو اچھی بات ورنہ انکی مذمت و سزا و مٹانا برحق بلکہ لازم، بہت بڑے فتنے کا خطرہ ہو تو سمجھانے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے بائیکاٹ،قید و پابندیاں لازم..........!!
.
صحابہ اہلبیت کی باہمی محبت کا ثبوت ایک یہ بھی ہے کہ ان کی آپس میں رشتہ داریاں تھیں ، رہیں اور جانبین نے ایک دوسرے کے ناموں پے اپنی اولاد کے نام رکھے....رشتے داریوں اور نام رکھنے پے کئ کتب لکھی جاچکی ہیں ہم یہاں دو تین نام بطور مثال پیش کر رہے ہیں
.
وہ شیعہ رافضی نیم رافضی سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ و دیگر اہلبیت کے محب کیسے ہوسکتے ہیں ،اہلِ حق کیسے ہوسکتے ہیں جو سیدنا صدیق اکبر ، سیدنا عمر ، سیدنا عثمان ، سیدنا معاویہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین
کے
نام پر نام رکھنا بلکہ انکا نام لینا تک گوارہ نہ کریں....؟؟
کتنا بغض بھرا ہوگا ایسوں کے سینے میں........؟؟
جبکہ
①سیدنا علی نے اپنے بیٹوں کے نام صدیق و عمر و عثمان رکھے..(ثبوت شیعوں کی معتمد کتاب:بحار الأنوار 42/74)
.
②سیدنا امام موسی کاظم نے اپنی اکلوتی بیٹی کا نام عائشہ رکھا..(ثبوت شیعوں کی معتمد کتاب:الفصول المھمہ فی معرفۃ الائمۃ2/1275)
.
③سیدنا عبداللہ بن جعفر نے اپنے بیٹے کا نام معاویہ رکھا..اور انہی عبداللہ کے بیٹے عبداللہ کی کنیت ابو معاویہ تھی
(ثبوت شیعوں کی معتمد کتاب:مقاتل الطالبییین ص111)
.
ہم نے تو چند حوالے پیش کیے ہین حقیقت مین اس کے علاوہ بھی صحابہ کرام کے بہت نام اہلِ بیت نے اپنائے اور اہلِ بیت کے نام صحابہ کرام نے اپنائے.. اہلِ انصاف کے لیے تو ایک سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا عمل ہی کافی ہے..
.
سوچیے سیدنا علی اور دیگر اہل بیت یہ نام دن رات مین کتنی دفعہ لیتے ہونگے............؟؟
کتنی دفعہ جلے ہوئے کے دل جلاتے ہونگے........؟؟
کتنی دفعہ حق اپنانے،صحابہ کرام سے محبت کرنے کا عملی درس دیتے ہونگے........؟؟
.
اسی طرح صحابہ کرام اور صحابہ کی اولاد و تابعین نے اہلبیت کے ناموں پر نام رکھے اور ناصبیوں کے دل جلائے اور صحابہ اہلبیت کےمابین محبت کا عملی درس دیا.....مثلا
①صحابی سیدنا ابن عمر بن خطاب نے اپنے بیٹے کا نام اہلبیت کے نام پے حمزہ رکھا....(دیکھیے الکامل فی ضعفاء الرجال6/35)
.
صحابی سیدنا عمر بن خطاب نے اپنی بیٹیوں کا نام اہلبیت کے نام پے فاطمہ و زینب رکھا...(دیکھیے فیضان فاروق اعظم1/92)
.
②صحابی زبیر بن عوام نے اپنے بیٹوں کے نام اہلبیت کے ناموں پے حمزہ و جعفر نام رکھے..(دیکھیےکتاب الطبقات الكبري3/74)
.
نام اور رشتے داریوں پے کئ کتب لکھی جاچکی ہے کچھ کے نام درج زیل ہیں ان کتب کا مطالعہ کریں
1.کتب علامہ محمد علی نقشبندی
2.صحابہ و اہلبیت کرام کے درمیان یگانگت اور محبتیں pdf
.
3.اہل بیت اور صحا بہ کرام کے تعلقات( اسماء اور قرابت داری کی روشنی میں)pdf
.
4.marfat dat com py ja kr risht lik kr search kren...rishty dari py katab aa jai ge
.
5.الأسماء والمصاهرات بين أهل البيت والصحابةpdf
.
ثابت ہوا سیدنا معاویہ ، سیدنا زبیر، سیدہ عائشہ، سیدناعلی رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمین کا اختلاف تھا مگر نفرت دشمنی نہ تھی ایک دوسرےکی تعریف کرتے سمجھاتے تھے،جوجنگ جمل و صفین ہوئی وہ بھی بیچ کے فسادیوں نے اچانک برپا کردی تھی یا اجتہادی تھیں جس پر ان میں سے کوئ گمراہ کافر منافق فاسق قرار نہیں پاتا،ان میں سے کسی کی مذمت جائز نہیں....ان جنگوں کے مقتولین کو حضرت علی نے شہداء جنتی فرمایا
.
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا
قتلاي وقتلى معاوية في الجنة»
ترجمہ:
حضرت علی فرماتے ہیں کہ میرے مقتولین اور حضرت معاویہ کے مقتولین دونوں ہی جنتی ہیں
(طبرانی کبیر روایت نمبر688)
.
الحمد للہ اہلسنت ہی برحق ہیں اصلی محب و پیروکار ہیں جو صحابہ اہلبیت دونوں سے محبت کرتے ہیں انکے ناموں پے اپنی اولاد کے نام رکھتے ہیں....ناصبی رافضی نیم رافضی دونوں باطل جعلی محب منافق و دشمنان اسلام ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے اگر ہدایت کے قابل نہیں تو نیست و نابود فرمائے ہمیں انکے شر و برے عقائد و نظریات سے بچائے
.
.
اکیس رمضان سیدنا علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شہادت کا دن ہے ایصال ثواب کیجے معتبر کتب و تقاریر سے سیرت پڑہیے…انبیاء کرام صحابہ و اہلبیت اولیاء اسلاف تمام معززینِ اسلام سے محبت کا اظہار کیجیے،حق سچ پھیلائے اور صحابہ کرام و اہلبیت عظام کی تعلیمات و نظریات پے زندگی ڈھالیے وہ تعلیمات وہ نظریات جو اہلسنت نے بتائے کیونکہ شیعہ رافضی نیم رافضی ناصبی خارجی غیر معتبر جعلی و جھوٹے ہیں...
.
①کیا فدک وغیرہ سیدہ فاطمہ کا حق تھا؟کیا فدک میں سے کچھ بھی خرچہ اہلبیت کا نہ ملتا تھا؟کیا سیدہ فاطمہ کا جنازہ سیدناابوبکر کو بتائے بغیر پڑہا گیا،کیا سیدہ فاطمہ سیدنا ابوبکر سے ناراض رہیں.....؟؟
تفصیل اس فیس بک لنک پے
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=633370834085918&id=100022390216317
.
②قاتلان حسین کون تھے....تفصیل اس فیس بک لنک پے
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=804279280328405&id=100022390216317
.
③کیا ماتم نوحے غم حسین،غم علی منانا جائز ہے....تفصیل اس فیس بک لنک پے
https://m.facebook.com/groups/Islam.Real.Pk/permalink/1549635305223963/
.
④کٹر شیعوں کےکفر کی ایک جھلک
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=570815867643840&id=100041462949245
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
whatsApp nmbr
00923468392475
03468392475
آپ میرا نام و نمبر مٹا کر بلا نام آگے فارورڈ کرسکتے ہیں،کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں،شئیر کرسکتے ہیں،ویب سائیٹ پے لگاسکتے ہیں، بہت بہت نوازش و شکریہ...نمبر اس لیے لکھتاہوں تاکہ تحقیق و رد کرنے والے یا مزید سمجھنے والے،بحث مباحثہ کرنے والے اپ سے الجھنے کے بجائے ڈائریکٹ مجھ سے کال یا وتس اپ پے رابطہ کرسکیں
.
بہتر تو یہ ہے کہ آپ تحریرات اپنے فیس بک اور وتس اپ گروپ پے کاپی پیٹ کیا کریں،شیئر کریں
اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں اپنی تحریرات اپ کے وتس اپ گروپ یا فیس گروپ پےبھیجا کروں تو آپ مجھے ایڈ کردیں
.
بعض گروپس کےرولز ہوتے ہیں کہ جس تحریر پے نمبر لکھا ہوتا ہے اسے اپروو نہیں کرتے فارورڈ نہیں کرتے....ان سے گذارش ہے کہ اچھے مقصد و مجبوری ہے ہمارے معاملے میں نرمی فرمائیں یا تکلیف فرما کر ہماری تحریر سے نمبر کاٹ پر شئیر کر دیں یا مجھے ان باکس کردیں کہ نمبر کاٹ کر دوبارہ بھیجو
شکریہ،جزاکم اللہ خیرا