یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

قلندر کس کو کہتے ہیں..؟؟


سوال:

قلندر کس کو کہتے ہیں..؟؟
کیا قلندری سلسلہ صحیح ہے......؟؟
کیا دنیا میں فقط اڈھائی قلندر ہیں....؟؟
لعل شہباز قلندر سنی تھےیا شیعہ یا نجدی....؟؟

.
جواب:
*#①قلندر کون:القرآن..ترجمہ:*
اللہ کے اولیاء وہ ہیں جو تقوی والے پرہیزگار ہوں..(سورہ انفال آیت34)
اولیاء کرام اللہ کے نیک بندے ہوتے ہیں.. چرسی موالی بے نمازی نافرمان اور گستاخ لوگ ولی اللہ نہیں ہوتے..کبھی نہیں..!!
.
حدیث قدسی میں اللہ کا فرمان ہے کہ...ترجمہ:
جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی،اس سے میرا اعلان جنگ ہے..(بخاری حدیث نمبر6502)
.
اولیاء کرام کی صفات و خصوصیات کے حساب سے کافی اقسام.ہیں مثلا قطب ابدال اوتاد غوث قلندر مجذوب وغیرہ کافی اقسام ہیں.. قلندر کی صفات احادیث سے اخذ کی گئ ہیں.. مثلا حدیث پاک میں ہے کہ
ترجمہ:
اللہ محبوب رکھتا ہے انکو جو ابرار.و.اتقیاء(بہت نیک، بہت تقوی والے، بہت پرہیزگار)ہوتے ہیں، ایسے پوشیدہ(غیرمشھور)ہوتے ہیں کہ جب غائب ہوں تو انکو تلاش نہیں کیا جاتا، اگر کہیں موجود ہوں تو بلائے نہین جاتے، وہ غیر معروف ہوتے ہیں، انکے دل ہدایت کی کنجیاں ہوتے ہیں
(ابن ماجہ حدیث نمبر3989)
.
*#قلندر* ان اولیاء کرام کو کہا جاتا ہے جو پاکیزہ دل درویش ہوں، دنیا کے تارک ہوں اور دنیا سے بے فکر و بے پرواہ فقیر جو فرائض و لوازمات کے تو پابند ہوتے ہیں مگر اس کے علاوہ نوافل ظاہری عبادات.و.معاملات میں بہت کم مشغول رہتے ہیں مگر
 روحانی اور قلبی زھد.و.ریاضت مراقبہ وغیرہ میں مگن رہتے ہیں..(ماخذ فتاوی حدیثیہ جلد1 صفحہ234 دائرہ معارف اردو جلد16 صفحہ386)
.
②اڈھائی قلندر........؟؟
دنیا میں فقط اڈھائی قلندر نہیں بلکہ بہت سے قلندر گزرے ہیں.. بو علی قلندر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا فرمان ہے کہ:
ہند(برصغیر پاک و ہند)میں تین سو قلندر موجود ہیں
(تحفۃ الکرام ص429)
.
*#③قلندری سلسلہ:*
قلندری سلسلے کو حضرت امام جعفر صادق اور امام ابو حنیفہ سے ملایا جاتا ہے، درحقیقت یہ کوئی مستقل الگ سلسلہ نہیں بلکہ قادری اور سہروردی سلسلے کی ایک شاخ ہے،اکثر کتب میں لکھا ہے کہ لعل شہباز قلندر قادری سلسلے سے تعلق رکھتے تھے..اور قادری سلسلے میں بیعت کرتے تھے، کچھ کتب میں ہے کہ سہروردی سلسلے سے تھے اور اسی میں بیعت کرتے تھے
(دیکھیےشان قلندر ص271،خزینۃ الاصفیاء4/80)
.
قلندری گروہ شروع میں برحق تھا، شریعت و طریقت کا پابند تھا...پھر بعد میں اس ذیلی سلسلے میں نااہل "خلیفے" اور بے عمل بدعمل عوام آتے گئے اور قلندری سلسلے کی تعلیمات کو عملا بدل کر رکھ دیا... منشیات چرس بھنگ موج مستی ناچ گانے ہونے لگے، نماز روزہ فرائض واجبات سے قلندرویوں نے استثناء سمجھنا شروع کر دیا، داڑھی مونچھ مونڈھنا یا عورتوں کی طرح لمبے بال اور سرخ لباس اس سلسلے میں رواج پاگیا،
الغرض
یہ سلسلہ شریعت و طریقت سے ہٹتا گیا تو صوفیاء کرام علماء کرام نے اس سلسلے سے سخت منع کر دیا، اور اس سلسلے کے خلیفوں کو جعلی صوفی قرار دیا، ان کے اعمال و کرتوتوں کی شدید مذمت فرمائی حتی کہ انہیں بے دین اور زندیق تک لکھا
(دیکھیے مرقاۃ شرح مشکاۃ، عوارف المعارف، روح البیان تفسیر سورہ مائدہ آیت103 و تفسیر سورہ لقمان آیت34)
.
*#④لعل شہباز قلندر سنی تھےیا شیعہ یا نجدی....؟؟*
لعل شہباز قلندر علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:
مىرا سب سے  بڑا سہارا تو اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کى ذات بابرکات ہے ، مىرے  ساتھى اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب  حضور سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم، آپ کےصحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ہىں ۔ جنکے بارے  میں مىرے  آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرماىا : ”أصحابي كالنجوم فبأيهم اقتديتم اهتديتم“یعنی  مىرے  صحابہ ستاروں کى مانند ہىں تم ان میں سے  کسى کى بھی پىروى کرو گے  توہداىت پا جاؤ گے ۔ اور خاص طور پر وہ چار صحابۂ کرام خلفائے  راشدین عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان جو حضور نبىٔ کرىم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے  بعد آپ کے جانشىن ہوئے “
(فیضان عثمان ص35... شان قلندر ص322)
.
اکثر کتب میں لکھا ہے کہ لعل شہباز قلندر قادری سلسلے سے تعلق رکھتے تھے..اور قادری سلسلے میں بیعت کرتے تھے، کچھ کتب میں ہے کہ سہروردی سلسلے سے تھے اور اسی میں بیعت کرتے تھے
(دیکھیےشان قلندر ص271، سیرت حضرت لعل شہباز قلندر ص31,32خزینۃ الاصفیاء4/80)
ان حوالہ جات سے روز روشن کی عیاں ہوتا ہے کہ سیدنا لعل شہباز قلندر علیہ الرحمۃ شیعہ نجدی دیوبندی غیرمقلد وہابی وغیرہ نہ تھے بلکہ اہلسنت قادری سہروردی تھے ، انہی سلسلوں میں بیعت کرتے تھے،تمام صحابہ کرام کے شان کو مانتے تھے ذریعہ نجات سمجھتے تھے جبکہ شیعہ صحابہ کرام علیھم الرضوان کو نہیں مانتے اور نجدی دیوبندی غیرمقلد وہابی وغیرہ بیعت نہین کرتے،بیعت نہیں ہوتے اور خاص کر قادری تو بالکل نہیں ہوتے
.
*#کرامات:*
سیدنا لعل شہباز قلندر علیہ الرحمۃ کی بہت سی کرامات مشھور و مسطور ہیں مگر سب سے بڑی کرامت یہ ہے کہ آپ نے تبلیغی روحانی دورے کیے وعظ و تبلیغ کی،  مدرسہ چلایا، کتابیں لکھیں، ہدایت پھیلائی، وعظ تبلیغ و حسن اخلاق و کرامات سے لوگوں کو اسلام کے قریب کیا،مسلمان کیا اور مسلم بےعملوں بدعملوں کو آپ کے وسیلہ سے ہدایت و نصیحت ملی، یہی سچی دینی خدمات و استقامت اور دین پے سچا عامل و عابد ہونا ہی بڑی کرامت ہے
(دیکھیےفیضان عثمان ص15,27وماقبلہ و بعدہ وغیرہ)
.
*#نوٹ:*
کچھ لوگ فرقے دین پے بڑے عامل تبلیغی مقرر واعظ کئ کتب کے مصنف ہوتے ہیں مگر دو چار غلط نظریات و عقائد و منافقت ایجنٹی رکھتے ہیں جیسے طاہر و طارق اور شیعہ نجدی گروپ.....تو ایسے لوگ اور فرقے برحق نہیں، شیطان بھی بڑا عالم عبادت گذار تھا بس ایک غلط عقیدہ کی وجہ سے مردود ٹہرا....پروفیسر طاہر نام نہاد قادری اور طارق جمیل کے متعلق تفصیل ان فیس بک لنکس پے پڑہیے
search facebook id Allama inayatullah haseer 
.
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=518925319499562&id=100041462949245
.
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=680724862683848&id=100022390216317

الحدیث.. ترجمہ:
اللہ تو فاجر(گمراہ. بدمذھب. منافق)سے بھی اس دین اسلام کی تائید اور کام لیتا ھے(بخاری حدیث 3062)
لیھذا دینی خدمات کو دلیل مت بنائیں... جب عقیدہ نظریہ ٹھیک ہو تب دینی خدمات کو دلیل بنائیں، دراصل منافق ایجنٹ دین کے لیے تو خدمات نہین کرتا وہ تو ایجنٹی میں یہ سب کرتا ہے... وہ تو اپنے عیوب منافقت کو چھپانے کے لیے خدمات کرتا ہے... وہ تو لوگوں کو گمراہ بنانے دھوکہ دینے کے لیے خدمات کرتا ہے...وہ تو اپنے نام و شہرت دولت واہ واہ عیاشی مراعات کے لیے سب کچھ کرتا ہے، اسکی یہ سب خدمات اسی لیے مردود کہلاتی ہیں.......!!
.
شیطان کتنا علم والا تھا... کتنا عبادت گذار تھا...اتنا عظیم تھا کہ فرشتوں کا استاد تھا مگر ایک سنگین جرم کرنے پر مردود شیطان لعنتی جہنمی قرار پایا...اس لیے فقط علم و عبادت کو مت دیکھیے پہلے عقیدہ نظریہ دیکھیے... جب عقیدے ٹھیک ہوں تب علم و عبادت کام آءیں گے...
.
خوارج بھی تو بہت علم والے تھے... بہت زیادہ قران کے قاری تھے بہت عبادت گذار تھے کلمہ پڑھتے تھے پھر بھی مردود ٹہرے صرف دو چار غلط نظریات و منافقات کی وجہ ہے...ایسے ہی طارق طاہر کے بیانات کتب سب دو چار غلط عقیدوں منافقتوں کی وجہ سے مردود و بے فائدہ.....ایک گلاس دودھ میں دو چار قطرے زہر یا پیشاب کے ملا لیے جائیں تو کیا دودھ پھر بھی قابل و اچھا کہلائے گا.....؟؟ ہرگز نہیں
.
*#القرآن،ترجمہ:*
سچوں(کو پہچان کر ان)کا ساتھ دو(سورہ توبہ آیت119)
دین و دنیا کو بدنام تو جعلی منافق مکار کر رہےہیں....عوام و خواص سب کو سمجھنا چاہیےکہ #جعلی_مکار_منافق تو علماء پیر اینکر لیڈر سیاست دان جج وکیل استاد ڈاکٹر فوجی وغیرہ افراد و اشیاء سب میں ہوسکتےہیں،ہوتے ہیں
تو
جعلی کی وجہ سے #اصلی سےنفرت نہیں کرنی چاہیےبلکہ اصلی کی تلاش اور اسکا ساتھ دینا چاہیے
.
نوٹ:
صحابہ کرام مسلمان کہلانے کے ساتھ ساتھ مہاجر انصار اہل السنۃ و الجماعۃ کہلائے لیھذا حنفی شافعی مالکی حنبلی شاذلی قادری عطاری لبیکی رضوی وغیرہ کہلانا کوئی تفرقہ نہیں...فروعی اختلاف ظنیات کا اختلاف نبی پاک کے سامنے صحابہ کرام میں ہوا نبی پاک نے کسی کو برا نہ کہا(دیکھیے بخاری حدیث946)لیھذا ایسا فروعی ظنیات کا اختلاف اہلسنت میں بھی آپ کو ملے گا اس سے دل چھوٹا مت کیجیے اسے تفرقہ و فساد و نفرت مت سمجھیے، بڑا دل رکھیے، وسعت قلبی رکھیے....البتہ منافقانہ ایجنٹانہ مکارانہ اختلاف کی مذمت حدیث پاک میں ہے تو سمجھانا اور ضدی فسادی مکار منافق کی مذمت برحق ہے بلکہ لازم ہے، حق واضح کرنا لازم، معلن منافق مکار کے کرتوت واضح کرنا لازم،یہ اسلام کا حکم و اسلام سے نمک حلالی ہے..........!!
.
*#وفات:*
سیدنا لعل شہباز قلندر علیہ الرحمۃ کی وفات21شعبان673ھجری میں ہوئی
(شان قلندر ص322)
.
آج مغرب کے بعد 21شعبان تاریخ ہوجائے گی،اور کل 21شعبان کا دن ہوگا
تو
بہتر ہے کہ آج مغرب کے بعد یا کل مغرب سے پہلے فاتحہ نوافل عبادات صدقہ خیرات کرکے علم پرھ کے عمل کرکے ایصالِ ثواب کیجیے...
شرک بدعت ، شرک بدعت کے فتوے لگانے والوں سے دور رہیے اور مخلوط غیر شرعی قوالی ناچ گانے بدعت جہالت و خرافات سے بھی اجتناب کیجیے.... غیرمخلوط مشروط اچھی قوالی دھمال جائز ہے مگر آجکل ایسی قوالی اور باعمل قوال و سامع نہیں رہے، اس لیے موجودہ قلندری دھمال و قوالی سے دور رہنا لازم ہے..
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
facebook,whatsApp nmbr
00923468392475
03468392475