تعارف مفتی سرفراز اختر صاحب
تعارف مفتی سرفراز اختر صاحب
*نام و نسب*
آپ کانام محمد سرفراز اختر بن ڈاکٹر محمد اختر جاوید ہے ، کنیت ابو محمد
*ابتدائی حالات:*
آپ نے حفظ قرآن مجید اپنے آبائی قصبہ نواں کوٹ میں قائم مدرسہ عربیہ قادریہ فیض المعروف سےکیا (یہ گاؤں ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے شمال جانب تقریبا 12 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے )
آپ کی دنیوی تعلیم میٹرک ہے
آپ کےدو بھائی ہیں اور یہ بھی عالم دین ہیں
علامہ شہباز مدنی(مدرس جامعتہ المدینہ خان پور)
علامہ اعجاز مدنی(جو اس سال فراغت حاصل کی )
ایسی خوش نصیبی قسمت والوں کو ملتی ہے
آپ کے والد صاحب اپنی برادری کی باعزت شخصیات میں سے ہیں اور خاص طور پر طب میں کافی دسترس رکھتے ہیں
آپ 2015کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اللہ تعالی نے ایک بیٹا عطا فرمایا ہے جن کا نام محمد معاذ رضا ہے
*تعلیمی سفر:*
دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد باقاعدہ درس نظامی کا آغاز جامعتہ المدینہ صادق آباد سے کیا اور ابتدائی تین درجات وہیں پڑھے اس کے بعد 12 ماہ مدنی قافلے میں نیکی کی دعوت کے جذبے کے تحت سفر کیا درجہ رابعہ مرکز الاولیاء ملتان شریف اشاعت الاسلام میں پڑھا،
پھر اسکے بعد مزید تحصیل علم کیلئے دیار مرشد کراچی کا رخ کیا اور وہاں گلستان جوہر میں واقع جامعتہ المدینہ جامعہ عثمان غنی میں ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی درجہ خامسہ و سادسہ کے مراحل طے کیے اور درس نظامی کا موقوف علیہ درجہ سابعہ ، دورہ حدیث شریف ، دو سالہ تخصص فی الفقہ در مرشد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پڑھے اور درس نظامی کی تکمیل کے بعد سیدی امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھوں دستار فضیلت کا شرف پایا۔
2013 میں دار الافتاء اہلسنت آفندی ٹاون حیدر آباد چلے گئے اور تربیت افتاء لیتے رہے اس تربیتی سفر میں خاص طور پر مفتی محمد فضیل عطاری صاحب زید مجدہ کے زیر تحت رہے اورمحنت و لگن سے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہے ،
2015 میں متخصص کے درجے پر آئے اور دسمبر 2020 میں سینئر متخصص کےعہدے پر فائز ہوئے، آپ نے دار الافتاء کے ساتھ منصب تدریس سے بھی تعلق رکھا اور اس 8 سالہ عرصے میں تدریس بھی کرتے رہے
*اساتذہ کرام*
اساتذہ کرام کی کثرت علم و فضل پر دلالت کرتی ہے اور ہمارے اسلاف کا یہی وطیرہ رہا علم کے چھلکتے جام پینے کیلئے میلوں سفر طے کرکے ماہر اساتذہ کی بارگاہ میں حاضر ہوتے تھے
مفتی صاحب نے بھی ماہر اساتذہ کرام سے علم کی سیرابی چاہی جن میں چند کے نام یہ ہیں
مفتی اہل سنت مفتی محمد قاسم صاحب
مفتی محمد فضیل عطاری صاحب
مفتی محمد حسان عطاری صاحب
مفتی محمد سجاد عطاری صاحب
مفتی محمد جمیل عطاری صاحب
علامہ احمد رضا شامی صاحب (کراچی)
امام النحو علامہ عبدالواحد صاحب (کراچی)
جامع المعقول علامہ کامران صاحب (کراچی)
علامہ احمد رضا پاکستانی صاحب(کراچی)
علامہ فہیم مدنی صاحب (کراچی)
علامہ ازہار مدنی صاحب(کراچی)
علامہ تصدق صاحب (صادق آباد )
علامہ ظریف القادری صاحب (صادق آباد )
علامہ فیاض سعیدی صاحب (صادق آباد )
علامہ عمران مدنی صاحب (رحیم یار خان )
علامہ ایاز مدنی صاحب ( ملتان )
سید جنید شاہ صاحب (ملتان)
کثّرھم اللہ فی علومھم
*آپ کے ہم عصر علماء :*
علامہ خضر حیات ملتانی صاحب
علامہ احمد رضا صاحب (صادق آباد)
علامہ فاروق عامر صاحب (صادق آباد)
علامہ بلال مدنی صاحب (ظاہر پیر، خان پور)
علامہ عبدالسلام مدنی صاحب (چولستان)
سلمان بٹ مدنی صاحب ( مدنی چینل)
عدنان چشتی مدنی (مدنی چینل، المدینۃ العلمیہ)
علامہ غلام مکی صاحب(خان پور )
ملتان شریف میں نیا دار الافتاء اہلسنت قائم ہوا آپ کو بطور اعزازی وہاں بلایا گیا ہے اور اب ملتان شریف میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے
اللہ جلّ مجدہ سے دعا ہے کہ آپ کے علم وعمل میں مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔۔آمین
تحریر:
*محمد ساجد مدنی*
4اپریل 2021 ،بروز اتوار
WhatsApp
+923013823742