سیکھنے کی کتاب کبھی بند نہ کریں
* سیکھنے کی کتاب کبھی بند نہ کریں *
*✍ ابو المتبسِّم ایازاحمد عطاری*
*نکتہ نمبر"1"*:
تحریرات میں آپ کمال اس وقت رکھیں گیے جب آپ قوانین سے بھی آشنا ہونگے۔
*نکتہ نمبر"2"*:
ایک بات یاد رکھیں کہ لکھنا ، لکھنے سے آتا ہے۔ اگر آپ کی یہ تمنا ہے کہ میں ایک اچھا محرّر بنو تو ابھی اسی وقت سے لکھنا شروع کریں۔ جب تک آپ لکھنا شروع نہیں کریں گیے تب تک آپ کچھ لکھنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔ کسی نے کیا خوب کہا کہ
♤ جو لکھے گا وہ غلطی کرے گا ، جو غلطی کرے گا وہ درست لکھنے میں کامیاب ہوگا ؛
اور جو نہیں لکھے گا وہ غلطی نہیں کرے گا ،
جو غلطی نہیں کرے گا وہ صحیح نہیں لکھ سکیں گا۔
*نکتہ نمبر"3"*:
اگر آپ کو ایک اچھی تحریر لکھنی ہے تو آپ مختلف کتب کا مطالعہ کرتے رہیں۔ وہاں سے کلمات اور جملوں کو منتخب کریں۔ اور مطالعہ کرتے وقت اس بات کا خصوصی دھیان رکھیے گا کہ صاحب کتاب نے کس جملے کو کس انداز سے بیان کیا ہے۔
*نکتہ نمبر"4"*:
اے محرِّر! آپ کی یہ کوشش ہوکہ آپ کی ہر آنے والی تحریر پچھلی تحریر سے بہتر اور دل کش ہو۔
*نکتہ نمبر"5":*
صاحب تحریر اس وصف کے ساتھ بھی مزین ہوکہ جو آپ کی رہنمائ کرے ، آپ کی غلطی بتائے تو خندہ پیشانی کے ساتھ آپ اسے قبول کریں ، اس کا شکریہ ادا کریں
*نکتہ نمبر"6":*
آپ کو استاذ صاحب چند منٹوں میں وہ علم اور تجربات بتادے گا جو آپ شاید کئ سالوں میں حاصل کرتے۔
*نکتہ نمبر "7":*
مجھے یہ لکھنے دیں کہ جب آپ نیا نہیں سوچ سکتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔
*نکتہ نمبر "8":*
جس کے اندر اپنی روشنی نہیں ہے وہ باہر کی روشنیوں سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
*نکتہ نمبر "9":*
اے محرّر! لوگوں کو یہ نہیں بتائو کہ میں کیا کررہا ہوں بلکہ لوگوں کو کچھ کرکے دیکھائو۔
*نکتہ نمبر "10":*
اے محرر! آپ کے اندر بھی لکھنے کی صلاحیت ہے آپ بھی دوسروں سے ایک اچھا لکھ سکتے ہیں لہذا آگے بڑھو کچھ لکھو۔
*نکتہ نمبر "11":*
جب آپ کسی کی تحریر پڑھیں تو تنقید برائے اصلاح کی نیت سے پڑھیں۔
*نکتہ نمبر "12":*
کامیاب محرر وہی ہے جو اپنا علم و مافی الضمیر بیان کرتا ہو اور کسی کی نقل نہ کرتا ہو
*نکتہ نمبر"13":*
اے محرر! اپنے حوصلوں کو پست نہ ہونے دو ہمیشہ ہر حال میں اپنے حوصلوں کو بلند رکھو۔