یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

ارے لوگو تمھارا کیا...ارے ملّا تمھارا کیا میں جانوں میرا خدا جانے…اپنا فرقہ چھوڑو مت کسی اور فرقے کو چھیڑو مت...؟؟ .


ایک نعرہ،نظریہ،سوچ:

ارے لوگو تمھارا کیا...ارے ملّا  تمھارا کیا میں جانوں میرا خدا جانے…اپنا فرقہ چھوڑو مت کسی اور فرقے کو چھیڑو مت...؟؟

.
جواب:
اُسی رب تعالیٰ کے کلام مجید میں جگہ جگہ حکم ہے کہ:ترجمہ:
نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو..(مثلا دیکھیے سورہ لقمان آیت18)
کیا اب بھی کہو گے کہ تمھارا کیا................؟؟
.
اُسی رب تعالیٰ کے کلام پاک میں کہ،ترجمہ:
حق سے باطل کو نا ملاؤ اور جان بوجھ کر حق مت چھپاؤ
(دیکھیے سورہ بقرہ آیت42)
کیا اب بھی کہو گے کہ تمھارا کیا..............؟؟
.
اسی رب تعالیٰ کا فرمان ہے،ترجمہ:
رب کے راستے کی طرف سب کو بلاؤ حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ(سورہ نخل ایت125)
کیا اب بھی کہو گے کہ تمھارا کیا................؟؟
.
اسی رب تعالیٰ کا فرمان ہے،ترجمہ:
منافقوں کافروں سے جہاد کرو اور سختی کرو
(سورہ توبہ آیت73)
کیا اب بھی کہو گے کہ تمھارا کیا................؟؟
.
اسی رب تعالیٰ کےحبیبﷺنے فرمایا:
الحدیث:من كتم غالا فإنه مثله
ترجمہ:
جو(زندہ یا مردہ) غل کرنے والے(خیانت کرنے والے، چھپکے سے کمی بیشی کرنے والے، کھوٹ کرنے والے) کی پردہ پوشی کرے تو وہ بھی اسی کی طرح(خیانت کرنے والا، کھوٹا، دھوکے باز مجرم) ہے(ابو داؤد حدیث2716)
کیا اب بھی کہو گے کہ تمھارا کیا................؟؟
.
اسی رب تعالیٰ کےحبیبﷺنے فرمایا:
الحدیث:
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أترعون عن ذكر الفاجر؟، اذكروه بما فيه يعرفه الناس
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کیا تم(زندہ یا مردہ)فاجر(فاسق معلن منافق , خائن، دھوکے باز مکار گمراہ بدمذہب) کو واضح کرنے سے ہچکچاتے ہو...؟
(جیسا وہ ہے ویسا کہنے سے گھبراتے ہو...؟؟)
اسے ان چیزوں(ان کرتوتوں، عیبوں اعلانیہ گناہوں ، خیانتوں، منافقتوں دھوکے بازیوں) کے ساتھ واضح کرو جو اس میں ہوں تاکہ لوگ اسے پہچان لیں(اور اسکی گمراہی خیانت منافقت بدعملی دھوکے بازی مکاری سے بچ سکیں)
(طبرانی کبیر حدیث1010)
یہ حدیث پاک  کتبِ حدیث و تفاسیر اور فقہ و تصوف کی کئی کتب میں موجود ہے... مثلا جامع صغیر، شعب الایمان، احیاء العلوم، جامع الاحادیث، کنزالعمال، کشف الخفاء ردالمحتار ، عنایہ شرح ہدایہ، فتاوی رضویہ، تفسیر ثعالبی، تفسیر درمنثور وغیرہ کتب میں موجود ہے
کیا اب بھی کہو گے کہ تمھارا کیا................؟؟
.
اسی طرح گمراہ بدمذہب فرقے کے کرتوت منافقتیں گمراہیاں مکاریاں واضح کرنا لازم حق نہ چھپانا لازم…یہ فرقہ واریت نہیں حق بیانی ہے…ہر کوءی خود کو حق کہتا ہے کیا چور کبھی خود کو چور خائن کہے گا...؟؟ نہیں ناں.....تو پھر چوری مکاری بدمذہبی گمراہی پکڑنی پڑتی ہے، پکڑ کر بیان کرنا پڑتی ہے یہ فرقہ واریت نہیں.....حق سچ کی تلاش تحقیق کیجیے حق کا ساتھ دیجیے…القرآن ترجمہ:سچوں(کو پہچان کر ان)کا ساتھ دو(سورہ توبہ آیت119)
دین و دنیا کو بدنام تو جعلی منافق مکار کر رہےہیں....عوام و خواص سب کو سمجھنا چاہیےکہ #جعلی_مکار_منافق تو علماء پیر اینکر لیڈر سیاست دان جج وکیل استاد ڈاکٹر فوجی وغیرہ افراد و اشیاء سب میں ہوسکتےہیں،ہوتے ہیں
تو
جعلی کی وجہ سے #اصلی سےنفرت نہیں کرنی چاہیےبلکہ اصلی کی تلاش اور اسکا ساتھ دینا چاہیے
.
البتہ فروعیات ظنیات میں اختلاف پردلیل باسلیقہ ہو تو برداشت لازم.....ایسا اختلاف اہلسنت میں بھی آپ کو ملے گا 
.
ہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اُسی رب کریم نے فرمایا ہے کہ،ترجمہ:
لوگوں کو نیکی،بھلائی کا کہتے ہو اور خود کو بھول جاتے ہو.؟(دیکھیے سورہ بقرۃ آیت44)
.
عقلی دلیل:
دوسروں کے سامنے یا سرعام برائی کرو گے تو دوسروں کی حق تلفی ہوگی.. لیھذا معاشرے کو بھی حق پہنچتا ہے کہ وہ.برائی ظلم وبائی نقصان سے روکے..
ہاں وہ معاملہ.. وہ بات.. وہ عمل جو کسی کے سامنے نا ہو.. تنہاہی میں ہو تو اگرچے وہ بھی گناہ ہے..دنیا و آخرت کی بربادی کا کام ہے... اللہ.اس سے بچنے کا بھی حکم فرماتا ہے مگر
اس صورت میں کسی کے سامنے نہیں.. کسی کی.حق تلفی نہیں.. معاشرتی حق تلفی نہیں.. فقط اپنی بربادی ہے.. مگر اللہ تو جانتا ہے.. ہم نہیں جانتے ..تو ایسے معاملے میں تو جانے تیرا خدا جانے... شعر کا یہ معنی لیا جائے تو ٹھیک مگر اُسے ایسے مشھور کر دیا گیا کہ جو چاہو کرو... لوگو تمھارا کیا.. ملا تمھارا کیا..
.
یہ بھی یاد رہے کہ کوئی شخص یا گھر یا محلہ یا پورا علاقہ نیک ہو جائے تب بھی ایک دوسرے کو یاد دہانی اور حق بیانی اور نصیحتیں کرتے رہنے کا حکم ہے..
.
کلام سے باطل معنی لیے جاتے ہیں تو سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وہ فرمان یاد آتا ہے جو آپ نے خوارج کے نعرے "صرف اللہ حاکم" کے جواب میں آپ نے فرمایا تھا کہ:
کلمۃ الحق ارید بھا الباطل.. یعنی بات تو حق ہے مگر اسکا معنی و مقصود باطل ہے..(مسلم روایت نمبر1066)
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
whatsApp,bip nmbr
00923468392475
03468392475