یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

طاہر طارق اللہ کے خوف سے روتے رولاتے ہیں


طاہر طارق اللہ کے خوف سے روتے رولاتے ہیں

الحدیث،ترجمہ:
مومن دل سے روتا ہے اور منافق ارادے سے روتا ہے
(جامع صغیر حدیث نمبر 9237)
الحدیث،ترجمہ:
منافق اپنی انکھوں کا مالک بن جاتا ہے وہ جب چاہے رو لیتا ہے (کنزالعمال حدیث نمبر 854)
نرم دل...خوفِ خدا...سچے آنسو جو خود بخود آجاتے ہیں عظیم نعمت ہیں...خاص کر تنہائ میں رونا عظیم تر نعمت ہے
عام طور پر جو بھی مسلمان روتا دِکھے اسے حق.سچ سمجھا جاے گا
البتہ
جس کی منافقت مکاری جھوٹ واضح ہو اس کے رونے کو بھی مذمت منافقت مکاری دھوکے بازی چال ہی سمجھا جاے گا
.
.
سچوں(کو پہچان کر ان)کا ساتھ دو(سورہ توبہ آیت119)
دین و دنیا کو بدنام تو جعلی منافق مکار کر رہےہیں....عوام و خواص سب کو سمجھنا چاہیےکہ #جعلی_مکار_منافق تو علماء پیر اینکر لیڈر سیاست دان جج وکیل استاد ڈاکٹر فوجی وغیرہ افراد و اشیاء سب میں ہوسکتےہیں،ہوتے ہیں
تو
جعلی کی وجہ سے #اصلی سےنفرت نہیں کرنی چاہیےبلکہ اصلی کی تلاش اور اسکا ساتھ دینا چاہیے
.
.
.طاہر القادری طارق جمیل کی اتنی خدمات ہین.. اتنا علم ہے... اتنی عبادات ہین ایسا عالم خدمت گذار دینی کام کرنے والا باعلم باعمل کیسے منافق مکار جھوٹا ہوسکتا ہے.....؟؟
.
جواب:
الحدیث.. ترجمہ:
اللہ تو فاجر(گمراہ. بدمذھب. منافق)سے بھی اس دین اسلام کی تائید اور کام لیتا ھے(بخاری حدیث 3062)
لیھذا دینی خدمات کو دلیل مت بنائیں... جب عقیدہ نظریہ ٹھیک ہو تب دینی خدمات کو دلیل بنائیں،
دراصل منافق ایجنٹ دین کے لیے تو خدمات نہین کرتا وہ تو ایجنٹی میں یہ سب کرتا ہے... وہ تو اپنے عیوب منافقت کو چھپانے کے لیے خدمات کرتا ہے... وہ تو لوگوں کو گمراہ بنانے دھوکہ دینے کے لیے خدمات کرتا ہے... اسکی یہ سب خدمات اسی لیے مردود کہلاتی ہیں...
.
شیطان کتنا علم والا تھا... کتنا عبادت گذار تھا...اتنا عظیم تھا کہ فرشتوں کا استاد تھا مگر ایک سنگین جرم کرنے پر مردود شیطان لعنتی جہنمی قرار پایا...اس لیے فقط علم و عبادت کو مت دیکھیے پہلے عقیدہ نظریہ دیکھیے... جب عقیدے ٹھیک ہوں تب علم و عبادت کام آءیں گے...
.
خوارج بھی تو بہت علم والے تھے... بہت زیادہ قران کے قاری تھے بہت عبادت گذار تھے کلمہ پڑھتے تھے پھر بھی مردود ٹہرے صرف دو چار غلط نظریات و منافقات کی وجہ ہے...ایسے ہی طارق طاہر کے بیانات کتب سب دو چار غلط عقیدوں منافقتوں کی وجہ سے مردود و بے فائدہ.....ایک گلاس دودھ میں دو چار قطرے زہر یا پیشاب کے ملا لیے جائیں تو کیا دودھ پھر بھی قابل و اچھا کہلائے گا.....؟؟
.
لیھذا علم عبادت خدمات کے باوجود کوئی منافق مردود ایجنٹ ہوتا ہے... بلکہ منافق کی تو نشانی یہی ہے کہ ایک طرف بڑا دیندار بنا پھرتا ہے اور دوسری طرف غیرمسلموں مکاروں کا ایجنٹ ہوتا ہے.
.

غیر اللہ کی طرف ہدایت کی نسبت کرنا............؟؟
سوال:
اسلام علیکم و رحمت اللہ ۔ قبلہ مفتی صاحب ایک دیو کے بندے(دیوبندی وہابی و امثلھما) نے کہا ھے کہ ھدایت صرف اور صرف اللہ ھی دیتا ھے کوئی نبی یا رسول ھدایت نھیں دے سکتا۔ پلیز ۔ قلیل پر دلیل قرآن و حدیث کی روشنی میں کل تک جواب عطا ھوجائے تو بے حد شکریہ ھوگا ۔
.
جواب:
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ و مغفرتہ
انبیاء کرام علیھم السلام ہدایت دیتے ہیں
القرآن:
وَ جَعَلۡنٰہُمۡ اَئِمَّۃً یَّہۡدُوۡنَ
اور ہم نے ان(انبیاء کرام)کو امام بنایا جو ہدایت دیتے ہیں
(سورہ انبیاء آیت73)
.
ہمارے پیارے نبی حضرت سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہدایت کی نسبت
القرآن:
 وَ اِنَّکَ لَتَہۡدِیۡۤ  اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ
اور بےشک آپ(حضرت محمد مصطفی حبیب خدا) سیدھی راہ کی طرف ہدایت دیتے ہیں
(سورہ شوری آیت 52)
.
سیدنا موسی علیہ السلام کی طرف ہدایت کی نسبت
القرآن:
وَ  اَہۡدِیَکَ  اِلٰی  رَبِّکَ
اور میں(حضرت موسی علیہ السلام)تمھیں تمھارے رب عزوجل کی طرف ہدایت دیتا ہوں 
(سورہ النازعات آیت19)
.
سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرف ہدایت کی نسبت
القرآن:
فَاتَّبِعۡنِیۡۤ  اَہۡدِکَ صِرَاطًا سَوِیًّا
تو اپ میری پیروی کیجیے میں(حضرت ابراہیم علیہ السلام)تمھیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہوں
(سورہ مریم آیت43)
.
غیر انبیاء امت موسی کے کچھ امتی علماء وغیرہ ہدایت دیتے ہیں
القرآن:
وَ  مِنۡ قَوۡمِ مُوۡسٰۤی اُمَّۃٌ یَّہۡدُوۡنَ بِالۡحَقِّ
اور حضرت موسی علیہ السلام کی قوم میں سے ایک گروہ ہے جو حق کی طرف ہدایت دیتے ہیں
(سورہ اعراف آیت159)
.
الحدیث:
قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَعَثَنِي اللهُ هُدًى
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے مجھے ہدایت دینے والا بنا کر بھیجا
[المعجم الكبير للطبراني ,8/197حدیث7804]
.
صحابہ کرام نے فرمایا
وَأَحْسَنَ الهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
تمام ہدایتوں میں سے اچھی ہداہت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت ہے
[صحيح البخاري ,8/25روایت6098]
.
صحابہ کرام کی طرف ہدایت کی نسبت
هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت اور صحابہ کرام کی ہدایت
[سنن أبي داود ,2/319روایت2413]
.
بعض آیات و احادیث مبارکہ کے ظاہری معنی کو پڑھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ہداہت صرف اللہ ہی دیتا ہے لیکن بعض دیگر آیات و احادیث کی طرف دیکھا جاءے تو دوٹوک غیراللہ کی طرف ہدایت کی نسبت ہے،لیھذا کہنا پڑے گا کہ اصلی ذاتی ہدایت تو اللہ ہی دیتا ہے مگر اللہ کی عطاء سے اور مجازا غیراللہ صالحین بھی ہدایت دینے والے ہیں…ذاتی عطائی اصل و مجاز کا فرق ملحوظ نہ رکھا جائے تو بندہ گمراہ ہو جائے بلکہ بات کفر تک جا پہنچ سکتی ہے...اللہ کریم افراط و تفریط ، عجلت ، تعصب ضد ، مکاری تکبر ، منافقت وغیرہ تفرقہ و فساد کے اسباب سے بچائے...........!!
.
.
  ....درباری دونمبر چپکو مولوی اور اصلی مولوی....
.
یہ تحریر طارق جمیل، فضل الرحمان، اویس نورانی وغیرہ کچھ سنی حضرات و مشائخ، کٹر گستاخ نجدی دیوبندی، قادیانی، حد سے بڑھے شیعہ ذاکریں وغیرہ دونمبر نام نہاد علماء و مولوی اور دونمبر درباری مشائخ حضرات کے نام..........!!
.
وقال سعيد بن المسيب : إذا رأيتم العالم يغشى الأمراء فاحذروا منه فإنه لص وقال بعض السلف : إنك لن تصيب من دنياهم شيئا إلا أصابوا من دينك أفضل منه
(الآداب الشرعية صفحہ 477)
ترجمہ:
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب تم دیکھو کہ عالم امراء کے ساتھ چپکو ہو(گہرے تعلقات دوستی ہو) تو ایسے عالم سے بچو، بے شک ایسا عالم دراصل چور ہے
اور بزرگوں میں سے کسی کا قول ہے کہ ایسے(ناحق، نااہل دنیا پسند) امراء سے تم کچھ دنیاوی فائدہ لے لو گے تو اس کے بدلے میں وہ تم سے تمھارے دین کی بڑی چیز لے لے گا
(الآداب الشرعية صفحہ 477)
.
نواز شریف کی قادیانیت نوازی سیکیولر نوازی کرپشن  دنیاپسندی بدعملیاں بہت کچھ سامنے آ چکا ہے، وہ ہندو کی ہولی دیوالی میں جاکر انہین ٹھیک کہتا ہے شرکت کرتا ہے مبارک باد دیتا ہے، اسکی بیٹی سیاست میں اسکی مرضی سے ہے اور بے پردہ ہوکر لیڈری نبھا رہی ہے، چرچ جا کر دعائیں کرا چکی، جبکہ  اسلام میں متفقہ طور پر سب مانتے ہین کہ عورت سربراہ نہین بن سکتی، پردہ کے انکار تو کوئی مسلمان کر ہی نہین سکتا،ہندو سکھ عیسائی سب کو مبارکیں دینا سب کو ٹھیک کہنا اسلامی تعلیم نہیں..
یہ سب کالے کرتوت نواز شریف کے وہ ہیں جو ہمارے سامنے آئے مگر پرسنل محفلوں مین یہ لوگ کیا بولتے ہونگے کیا گل کھلاتے ہون گے اپ خود اندازہ کرسکتے ہیں
.
اتنا سب ہونے کے باوجود نواز شریف کی حمایت کرنے والے مولوی، چپکو مولوی، واضح حمایتی مولوی یا خاموش حمایتی مولوی......یہ سب اصل مولوی نہین چور ہیں چووووووووووووووووور......
.
اصلی مولوی برحق علماء تو عظیم نعمت ہین نعمت
.
ہاں ایسے دنیا پسند کرپٹ مکار سیکیولر قسم کے امراء سے ملنے کوئی عالم کوئی مولوی اس لیے ملنے جائے تاکہ اسے سمجھا سکے تو بے شک اچھی بات ہے... مگر اس کے پاس جاکر ہمت باندھوانا دعائیں دینا وظیفے دنیا اسکی تائید و حمایت نہین تو اور کیا ہے....؟؟
.
اگر یہ لوگ اس خوش فھمی مین ہین کہ وہ حکومت وقت سے دینی فوائد نکلواتے ہیں تو انہین اسلاف کا قول یاد کرنا چاہیے کہ دنیاپسند یہ امراء جتنا دینی فائدہ دیں گے اس سے بڑھ کر اپنے مطلب کا فائدہ لیں گے،شاید یہی وجہ ہے کہ کئ عرصے سے کچھ مولوی حکومت کے ساتھ چپکو رہے مگر کوئی خاص دینی کام نا کراسکے، انکے ہوتے ہوئے دنیاپسندی عروج پر، فحاشی عروج پر، بے حیائی عروج پر، سیکیولر نوازی قادیانی نوازی یورپ برطانیہ امریکہ نوازی عروج پر، غیرمسلم ممالک غیرمسلم حکومتوں کی غلامی ایجنٹی عروج پر، اسلام کے خلاف سازشیں عروج پر رہیں.....!!
بلکہ الٹا چپکو مولویون کو حکومت نے اپنے مفاد کے لیے خوب استعمال کیا اور کر رہی ہے... اللہ انہین ہدایت دے اور ہمیں سمجھ عطا فرمائے، کھرے کھوٹے کی پہچان کرنے کی توفیق ملے... حق کا ساتھ دینے کی ہمت و جرات ملے... آمین
.
مزید تفصیل اس لنک پے
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=680724862683848&id=100022390216317
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
facebook,whatsApp nmbr
00923468392475
03468392475