مدینے کی مٹی کی خوشبو
مدینے کی مٹی کی خوشبو
حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمہ اللہ اپنی کتاب مستطاب جذب القلوب الی دیار الحبیب میں فرماتے ہیں:
اس خطہ(مدینہ منورہ )کے رہنے والے اس کی مٹی اور در دیوار سے ایسی عمدہ خوشبو پاتے ہیں جس کی مثال میں دنیا کی کسی خوشبو پیش نہیں کرسکتے۔
یہاں کے رہنے والوں کے علاوہ سچے عاشقان کو اس کی خوشبو پہنچتی ہے جیسے ابو عبداللہ عطار رحمہ اللہ کے اشعار:
بطيب رسول الله طيب نسميها
فما للمسك والكافور والصندل الرطب
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو اس کی فضا معطر ہوگئی سو ایسی خوشبو مشک اور کافور صندل رطب میں نہیں ہے ۔
اورفرماتے ہیں حضرت شیخ شبلی رحمہ اللہ ایک روشن ضمیر اور اہل دل علماء میں سے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ مدینے پاک کی مٹی میں ایک ایسی خوشبو ہے جو مشک و عنبر میں بھی نہیں پائی جاتی اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے ،اس لئے کہ جہاں پر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی سانسوں کی ہوا پہنچی ہو وہاں مشک و عنبر کی کیا حیثیت
(جذب القلوب،ص 5)
پیشکش:
محمد ساجد مدنی