یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

*کتاب سے حوالہ نکالنے کا انوکھا طریقہ*


*کتاب سے حوالہ نکالنے کا انوکھا طریقہ*


حدیث مبارکہ میں ہے 
تمام نبیوں کے سرور، ہم  غریبوں کے یاور،  سلطان بحر و بر صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے 

*إذا نسيتم شيئاً فصلّوا علىّ تذكروه ان شاء الله*

جب تم کسی چیز کو  بھول جاؤ تو مجھ پر درود پڑھو  ان شاء اللہ یاد آ جائے گی 

اس حدیث کو ذکر کرنے کے بعد مفتی محمد  امین فیصل آبادی  علیہ الرحمہ فرماتے ہیں 

باوثوق ذرائع سےفقیر تک یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت خواجہ قاضی محمد سلطان عالم  میر پوری رحمہ اللہ کی خدمت بابرکت میں علمائے کرام آتے اور مسائل علمی پر گفتگو ہوتی آپ فرماتے مولوی صاحب اس کتاب سے یہ مسئلہ تلاش کرو ،جب بسیار ورق گردانی کے باوجود وہ مسئلہ نہ ملتا تو آپ کتاب کو اپنے دست مبارک میں لیتے اور کتاب بند کرکے درود پاک پڑھتے پھر کتاب کھول کر علمائے کرام کے سامنے رکھ دیتے  وہی مسئلہ نکلتا جس کی تلاش ہوئی تھی ۔

(آب کوثر ص46)

✍محمد ساجد مدنی