یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

ایک سوچ


ایک سوچ:

اتنی سی بات یعنی صرف مباحثہ کرانےپےاحتجاج ختم…شہداء کی قربانیاں…؟؟
زخمیوں کےدرد…؟؟
عوام کی اذیت…؟؟
سفیر کی ملک بدری…؟؟
فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ…؟؟
لبیک کالعدم…؟؟
سعد بھائی پےپابندی و کیس جاری…؟؟ 
لیھذا لبیک اور اسکی شوری ناکام...........!!
.
جواب:
حکومت نےقرار داد پیش نہیں کی بلکہ بحث کرنےایک دوسرےپےمذمت،تنقید کرنےکا موضوع پرائیوٹ ممبر نےپیش کیا…حکومت اور اکثر مروجہ جمہوری لیڈرز،سیاستدان،وزراء یا تو جھوٹ منافقت مکاری کےماہر ہیں یا پھر عالمی دباو میں شدید مجبور…سیدھی سی قرار داد پیش کی جاتی کہ پاک اسمبلی مطالبہ کرتی ہےکہ فرانس معافی مانگےورنہ ہم سفیر ملک بدر کریں گےبائیکاٹ کریں گے…سینیٹرز تائید و دستخط کرتے
.
قائدِ لبیک نےفرمایا کہ مفھوم:
ناموس رسالت کےلیے دھرنا احتجاج ہے اس سےفائدہ اٹھاتے ہوئےمیں اپنی ریہائی کا مطالبہ نہیں کرونگا بلکہ قانونی جنگ لڑ کر مقدمات سےنجات پاؤں گا(ary news) اگر یہ سچ ہے تو
تبصرہ:
اگرچےانہیں ناموس رسالت پےڈٹ جانےکی وجہ سے گرفتار کیا گیا،ذاتی وجہ سےگرفتار نہیں کیا گیا پھر بھی اعلیٰ ظرفی…واہ قائد واہ…قربان لبیک کے قائدین و شوری پے قربان…ہمیں یقین ہے وہ عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا بےجا استعمال نہیں کریں گےاور نہ کبھی کیا..
.
الحدیث:
البرکۃ مع اکابرکم
ترجمہ:
(عمر میں چھوٹےہوں یا بڑےمگر علم عمل تجربہ سمجھداری)کےلحاظ سے جو اکابر ہیں انکا(ظنیات میں)ساتھ(دینے،انکی پیروی کرنے)میں برکت ہے
(صحیح ابن حبان حدیث559)
پوچھنا مشورہ دینا اگرچےچھوٹوں کاحق ہے،اکابر انکی بات مشورے پے عمل کرے یا تسلی بخش جواب دے(دیکھیے شرح مسلم للنووی1/581بحوالہ تبیان القرآن تحت تفسیر سورہ الشوری آیت10)
مگر
بعض مصلحت قابل بیان نہیں ہوتیں…لیھذا اکابرین و شوری کے(ظنیات میں)حکم پےلبیک،ضرور کوئی مصلحت ہوگی…ہاں شرع شریف کی کھلی خلاف ورزی پے کسی کی اطاعت نہیں…باادب طریقے سے مشورہ دینا برحق،پوچھنا برحق…
بابا جی علیہ الرحمۃ کا فرمان ہے کہ مفھوم:
صحن میں بیٹھے شخص کو وہ نظر نہیں آتا جو بلندی پے بیٹھے شخص کو نظر آتا ہے
.
سلام شہداء کو، سلام غازیوں کو، سلام نکلنے والے آواز اٹھانے والے لیڈرز و ورکرز کو…ہمیشہ تیار رہیے اعتبار و حسن ظن رکھیے، گستاخوں مکاروں کو سمجھائیے ضدی فسادی کی مذمت کی جائے،وقتا فوقتا احتجاج کرکے آواز اٹھائی جائے، دلائل سے سمجھایا جائے، رد کیا جائے،گستاخوں کے خلاف حتی المقدور چھوٹے موٹے اقدام کیے جائیں،اپنے طور پر گستاخوں کا بائیکاٹ کیا جائےگستاخوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے…
.
اسلامی علوم،طب فوج ٹیکنالوجی معیشت وغیرہ فنون میں مہارت و ترقی کی جائے،ملک کو قرضوں بیرونی غلامی سے نکالا جائے،منافق ایجنٹ بزدل کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ نہ دیا جائے…سچے اچھے لیڈرز کو ووٹ دیکر حکومت میں لایا جائے
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
facebook nmbr
03062524574
whatsApp,bip nmbr
00923468392475
03468392475