"شان امیرمعاویہ بزبان علماءواولیاء"
"شان امیرمعاویہ بزبان علماءواولیاء"
حضرت امیر معاویہ کی شان و عظمت کو بہت سارے علماء و اولیاء نے اپنے اقوال کے ذریعے ظاہر کیا ہے اور اللہ کے انعام یافتہ بندوں کے اقوال یقیناً ہمارے لئے مینارہ نور بھی ہیں اور راہ نجات بھی ہیں تو یہاں پر چند علماء و اولیاء کے اقوال پیش خدمت ہیں......
(1)امام اَعْمَش علیہ الدحمۃ کے سامنے حضرت عمر بن عبدالعزیز(علیہ الرحمۃ)کے عدل و انصاف کا ذکر ہوا تو آپ نے:کاش!آپ لوگ حضرت امیر معاویہ کا زمانہ دیکھ لیتے.“لوگوں نے عرض کیا.“کیا آپ ان کے حلم کی بات کر رہے ہیں؟آپ نے ارشاد فرمایا:نہیں!خدا کی قسم!میں ان کے عدل کی بات کر رہا ہوں.“(یعنی آپ کا حلم تو بے مثال تھا ہی آپ کا عدل انصاف بھی بے مثال تھا)
(السّنۃ للخلال,١/٤٣٧)
(2)حضرت سیّدنا مجاہد نے فرمایا:کہ اگر تم حضرت امیر معاویہ کو دیکھ لیتے تو کہتے یہی ہدایت یافتہ ہیں.
(السنۃ للخلال,١/٤٣۸)
(3)حضرت سیدنا امام ابو توبہ ربیع بن نافع(علیہ الدحمۃ)فرماتے ہیں حضرت امیر معاویہ صحابہ کرام کے درمیان پردہ ہیں جو یہ پردوہ چاک کرے گا وہ دوسرے صحابہ پر اعتراضات کرنے پر جری ہو جائے گا.
(البدایہ والنہایہ,٥/٦٤٣)
(4)حضرت ابراہیم بن مَیسرہ(علیہ الرحمۃ)فرماتے ہیں:میں نے نہیں دیکھا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اپنے دور حکومت میں حضرت امیر معاویہ کو برا کہنے والے کے علاوہ کسی کو کوڑے مارے ہوں,
(شرح اصول اعتقاد اہلسنّت,۲/۸٤)
(5)حضرت عمر بن عبد العزیز نے خود اس بندے کو تین کوڑے مارے جس نے امیر معاویہ پر سَب شَتَم کیا.
(الاستیعاب,٣/٤٧٥)
(6)حضرت سیدنا معافی بن عمران علیہ الرحمۃ کی بارگاہ میں کسی نے سوال کیا:حضرت امیر معاویہ افضل ہیں یاء حضرت عمر بن عبدالعزیز؟یہ سن کر آپ کے چہرہ پر جلال آگیا اور نہایت سختی سے فرمایا کیا تم ایک صحابی کا تابعی سے مقابلہ کرتے ہو؟حضرت امیر معاویہ تو نبی پاک کے صحابہ اور سسرالی رشتہ دار ہیں اور آپ کے کاتب وحی,اور اللہ کی طرف سے عطا کردہ وحی کے امین تھے.
(البدایہ و النہایہ,٥/٦٤٣)
(7)امام شرف الدین نووی(علیہ الرحمۃ)فرماتے ہیں:حضرت امیر معاویہ کا شمار عادل,صاحب فضیلت,اور ممتاز صفات کے حامل صحابہ میں ہوتا ہے.
(شرح مسلم لنووی,١٥/١٤۹)
(8)امامِ ربَّانی مجدد الف ثانی(علیہ الرحمۃ)کا فرمان ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حقوق اللہ و حقوق العباد کے پورا کرنے میں عادل خلیفہ ہیں.
(مکتوبات امام ربانی,١/٥۸)
(9)حضرت سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی(رضی اللہ عنہ)
فرماتے ہیں کہ حضرت علی المرتضی و حضرت امیر معاویہ کے درماین جو اختلافات ہوئے انہیں اللہ کی مَشِّیَت سمجھ کر زبان بند رکھنی چاہیے
(الغنیۃ,١/١٦١)
(10)حضرت سیّدنا داتا گنج بخش سیّد علی ہجویری(علیہ الرحمۃ)فرماتے ہیں:حضرت امیر معاویہ کو حضرت امام حسین سے ایسی محبت تھی کہ آپ کو بیش قیمت نذرانے پیش کرنے کہ باوجود ان سے معذرت فرمایا کرتے:“فی الحال میں آپ کی صحیح خدمت نہیں کر سکا آئیندہ مزید نذرانہ پیش کروں گا.
(کشف المحجوب,٧٧)
(11)استاذ العلماء علامہ عبدالعزیز پرہاروی علیہ الرحمۃ
فرماتے ہیں:حضرت امیر معاویہ جلیل القدر صحابی اور مجتہد ہیں.اور آپ کی شان میں کئی احادیث مروی ہیں-حضرت امیر معاویہ کی بدگوئی و بدزبانی پر ہمارے اکابرین انتہائی جلال کا اظہار فرمایا کرتے ہیں.
(النبراس)٥٥۰)
(12)حضرت سیّدنا محمد بن عبدالواحد علیہ الرحمۃ نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے مناقب پر احادیث کتابی صورت میں جمع کر رکھی تھیں لہذا جو طالب علم آپ کی خدمت مہں حاضر ہوتا پہلے آپ اس کو وہ احادیث کا مجموعہ پڑھاتے بعد میں اس کی مرضی کی کتب و اسباق پڑھاتے...
(تاریخ بغداد,٣/١٦۰
سبحان اللہ کیا شان ہے جناب امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی یہ بارویں کی نسبت سے بارہ اقوال تھے علماء و اولیاء کے جن سے شان امیر معاویہ رضی اللہ عنہ روز روشن کی طرح واضح ہے اختصار کے پیش نظر اتنے پر اکتفاء کیا ہے ورنہ اور بھی کئ اقوال کی آپ کی شان و عظمت میں موجود ہیں.
ہمارے علماء دین کا کتنا پیارا انداز تھا کہ پہلے مناقب امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پڑھاتے پھر بعد کچھ..........
بعض نادان لوگوں کو بھی آپ رضی اللہ عنہ کے خلاف باتیں کرتے سنا گیا ہے...لہذا آپ رضی اللہ عنہ کے فضائل احادیث و صحابہ و اہلبیت و علماء و اولیاء کے اقوال سے پڑھ اور اپنے اندر محبت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو اجاگر کریں اللہ پاک ہمیں صحابہ و اہلبیت کی پکی و سچی محبت عطا فرمائے آمین.
ہر صحابیِ نبی
جنتی جنتی
✍️علی رضا عطاری
1/9/20