*یوم دعوت اسلامی سلسلے سے ماخوذ مدنی پھول*
*✍محمد ساجد مدنی*
*امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ*
*دعوت اسلامی کی ابتدا کیسے ہوئی؟؟*
میں نوری مسجد میں امامت کرتا تھا ایک دن مشہور نعت خواں الحاج یوسف میمن کے چھوٹے بھائی آئے ایک دعوت نامہ دیا اور کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی صاحب نے دعوت نامہ بھیجا ہے
اس میں لکھا تھا فلاں دن شام کو میرے گھر آنا ایک اہم اجلاس ہے
میں مقررہ وقت پر پہنچا تو وہاں علامہ ارشد القادری صاحب ، غزالی زماں سید احمد سعید کاظمی صاحب اور اکثر مشہور علماء اور عمائدین اہلسنت بھی موجود تھے
مولانا شاہ احمد نورانی اور علامہ ارشد القادری صاحب نے فرمایا کہ سنیوں کے لئے ایک ایسی تنظیم بنائی جائے جسکا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو اور خالص تبلیغ دین، اور سنت کے احیاء پر کام کرے علامہ ارشد القادری صاحب نے خطاب بھی فرمایا لیکن یہ اجلاس کچھ طے کیے بغیر اختتام پذیر ہوا
مولانا شاہ احمد نورانی صاحب اور علامہ ارشد القادری صاحب میں دین اسلام اور مسلک اہل سنت کا درد بہت تھا اور وہ ہر وقت کڑھتے رہتے تھے اور مجھے انکی اس چیز نے بہت متاثر کیا ہے
پھر دار العلوم امجدیہ میں عرس صدرالشریعہ کے موقع پر مولانا رضاء المصطفی جو ارشد القادری صاحب کے بھانجے تھے وہ ملے اور فرمایا کہ میرے ماموں مولانا ارشد القادری صاحب فرما رہے تھے میں مولانا محمد الیاس قادری کو دعوت اسلامی کا امیر بناوں گا اور آپ فلاں کمرے میں چلیں اور میں چلا گیا وہاں مجھے دعوت اسلامی کا کام سونپا گیا اور میں اپنے چند احباب کے ساتھ اس تحریک کا کام کرنے لگا ۔
محسن دعوت اسلامی مولانا شفیع اکاڑوی صاحب نے اپنی مسجد گلزار حبیب میں اس تحریک کے کام کرنے کی اجازت دی اور باقاعدہ اپنے بیٹے مولانا کوکب اکاڑوی سے فرمایا انہیں ایک تائیدی نامہ لکھ کر دیں کہ ہماری مسجد میں جیسے چاہیں کام کریں
پھر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ شفٹ ہوگئے اور الحمد للہ دنیا بھر میں 786 سے زائد فیضان مدینہ بن چکے ہیں
*🌹مدنی مزاکرہ کیسے شروع ہوا؟؟🌹*
امیر اہل سنت فرماتے ہیں کہ دعوت اسلامی بننے سے پہلے ہی مجھے شرعی مسائل سے دلچسپی تھی اور اس وقت میں بہار شریعت سے درس دیتا تھا
مفتی وقار الدین کے پاس آنا جانا لگا رہتا تھا
دعوت اسلامی قائم ہونے سے بہت پہلے سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوتا تھا
پھر دعوت اسلامی کے بعد اسے مدنی مزاکرہ کا نام دیا گیا
*سالانہ اجتماع اور مدنی قافلے کب سے شروع ہوئے؟*
سب سے پہلے سالانہ اجتماع دعوت اسلامی کے پہلے سال ہی ہوا پہلے ککری گراونڈ میں ہوتا تھا پھر کورنگی اسکے بعد جب تعداد بڑھی تو ملتان میں اجتماع شروع ہوا
مدنی قافلہ کو شروع میں وفد کہتے تھے
سب سے پہلے وفد بدین میں ہوا تھا
اور اس دن چار دن کے ہوتے تھے پھر بعد میں تین دن کا کیا گیا
مدنی قافلوں میں غریب زیادہ سفر کرتے ہیں اور دعوت اسلامی کی مقبولیت مدنی قافلوں کی وجہ سے ہوئی
مدنی چینل کی شہرت و ترقی دعوت اسلامی ہے
امیر اہل سنت فرماتے ہیں
ہماری منزل مدنی قافلوں میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو عام کرنا ہے
*کیا دعوت اسلامی سیاست میں آئے گی؟*
خلفاء راشدین والی سیاست آ گئی تو پہلا سیاستدان الیاس قادری ہوگا
میں نے مجلس شوری کو پہلے سے لکھ کر دے دیا ہے
اگر تمھیں دعوت اسلامی کو توڑنا ہے تو کچھ بھی نہیں کرنا بس سیاست کا اعلان کردینا اپنے آپ دعوت اسلامی ختم ہو جائے گی
ہماری پالیسی یہ ہے کہ دعوت اسلامی کبھی بھی سیاست میں نہیں آئے گی
کیک کاٹنے میں یہی مشورہ دیتا ہوں کہ ایسا نہ کیا کریں بلکہ اسکی جگہ محفل نعت کی جائے اور لنگر و نیاز کا اہتمام کیا جائے کیونکہ بسا اوقات اس پر حروف لکھے ہوتے ہیں جیسے ربیع الاول کے موقع پر جشن عید میلاد النبی مبارک ہو لکھا ہوتا ہے اب اسے چھری سے کانٹا مجھے اچھا نہیں لگتا لیکن
یوم دعوت اسلامی یا کسی اور موقع پر کیک کاٹنا جائز ہے
شروع میں برسوں تک شوری کا نظام نہیں تھا مل جل کر کام کرتے تھے کام بڑھا تو پھرمجلس شوری بنائی اور ایک کو مختلف کام سونپ دئیے گئے
مجلس شوری 26 افراد پر مشتمل ہے اور بڑھتی رہے گی
*2️⃣مفتی علی اصغر عطاری صاحب*
دعوت اسلامی کے قریب جو بھی آتا ہے اسے پہلا ثمرہ یہی ملتا ہے کہ دین سے محبت، گناہوں سے نفرت اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنانے میں رغبت کرنے لگتا ہے
اتنے اجتماعات کرکے دعوت اسلامی کا مقصد رعب و دبدبہ قائم کرنا مقصود نہیں ہوتا بلکہ اصل مقصد اصلاح ہوتی ہے
*3️⃣مفتی فضیل عطاری صاحب*
امیر اہل سنت نے ایسا باغ لگایا ہے جس میں طرح طرح کے پھول ہیں جو جیسی خوشبو پانا چاہتا ہے اسے وہی خوشبو ملتی ہے
دعوت اسلامی کا مدنی مقصد تصوف کی بنیادی باتوں پر مشتمل ہے
مجھے اپنی اصلاح کرنی ہے اور تصوف میں اہم اور بنیادی ترجیح اپنے باطن کی صفائی اور دل کی طہارت ہوتی ہے اور تصوف دل کی طہارت کا نام ہے
اور اس میں دو چیزیں اہم ہوتی ہیں ایمان اور اخلاص ایمان کے بغیر بندہ مسلمان نہیں ہوسکتا اور اخلاص کے بغیر کوئی عمل قبول نہیں ہوتا
قرآن مجید میں نیک اور فلاح یافتہ لوگوں کا وصف ایمان اور اعمال صالحہ کے ساتھ بیان کیا گیا ہے جیسے فرمایا *إلا الذين آمنوا و عملوا الصالحات*
*4️⃣حاجی عبدالحبیب عطاری صاحب*
گلزار حبیب مسجد میں جب پہلا ہفتہ وار اجتماع ہوا تھا اس وقت حاجی عبدالحبیب عطاری مدنی ماحول میں آئے
آپ کے پاس 22شعبے ہیں جن میں سے دو کا ذکر کرتے ہیں
*مدنی چینل*
جو ایک خالص اسلامی چینل ہے
جسے قائم ہوئے 12سال ہوچکے ہیں اب تک تین زبانوں اردو، انگلش اور بنگالی میں چل رہا ہے
4 گھنٹوں کیلئے بچوں کامدنی چینل بھی چل رہا ہے اور سوشل میڈیا پر عربی مدنی چینل بھی چل رہا ہے عنقریب یوٹیوب پر بھی عربی مدنی چینل کا افتتاح کیا جائے گا
*ویلفیئر آف دعوت اسلامی*
2005 میں جب کشمیر میں زلزلہ آیا تھا اس وقت یہ شعبہ معرض وجود میں آیا
اور کرونا وائرس کے دنوں میں 26 لاکھ افراد تک راشن و رقم پہنچانے کا ہدف تھا اب تک 20 لاکھ افراد تک پہنچا چکے ہیں
اور پھر لاک ڈاون میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے 30 ہزار سے اوپر خون کے بیگ جمع کیے
حالیہ بارشوں میں کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں 3 لاکھ افراد تک کھانا، راشن اور رقم پہنچائی گئی
حاجی اطہر صاحب کے پاس 17 شعبے ہیں
جن میں شعبہ تعلیم، شعبہ آئی ٹی، مجلس تاجران، مجلس رابط العلماء والمشائخ اور دار المدینہ سر فہرست ہیں
دار المدینہ کے 82 کیمپس ہیں اور 22400 طلباء زیر تعلیم ہیں
*5️⃣نگران پاکستان حاجی شاہد صاحب*
پاکستان کو 44 زون میں تقسیم کیا ہوا ہے
کل ڈویژن 1026 ہیں
اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار اجتماع لاک ڈاون سے پہلے تک 550 مقامات پر ہوتے تھے
اسلامی بہنوں کے 7000 ہزار مقامات پر اجتماعات ہوتے تھے
اللہ کریم دعوت اسلامی کے پاکیزہ ماحول میں مرشد کے زیر سایہ استقامت عطا فرمائے