یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

*شخصیت کو نکھارنے والی چند خصوصیات*




*شخصیت کو نکھارنے والی چند خصوصیات*


بیان: نگران شوری حاجی محمد عمران عطاری زید مجدہ



1: لوگوں سے نفسیات کے مطابق بات کریں 

 لوگوں سے بہت کم توقع رکھیں  بہت خوش رہیں گے
 لوگ بات بتانے میں بہت تفصیل سے بات کرتے ہیں اسکی وجہ ذہن میں اپنی بات کو مرتب نہیں کرتے کہ کیسے بات کرنی ہے 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جوامع الکلم تھے کہ مختصر بات میں مطلب سمجھا دیتے تھے 
ہر ایک کو مختصر بات کرنی نہیں آتی  بات مختصر کریں مگر مکمل کریں 

 2: لوگوں کو اہمیت دینا

لوگوں کو انکے نام سے پکارئیے اور انکے نام کو یاد رکھیئے اور اسکا طریقہ یہ ہے اسکے کے نام کو کسی نسبت کی مناسبت سے یاد رکھیں 
انسان کو عزت کا بھوکا نہیں ہونا چاہئے عزت مانگنے سے نہیں کردار سے ملتی ہے
  اراکین شوری کا مدنی مشورہ ہوتا ہے تو ہر ایک کا یہی ذہن ہوتا ہے کہ کوئی بھی آ جائے اسے عزت دینی ہے اور اس کیلئے کھڑے ہوجانا ہے
 آپ لوگوں کو اہمیت دیں اور انکے اچھے کاموں کی تعریف کریں اس سے شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے 
 
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ ایسی تھی کہ آپ ہر ایک کو عزت دیتے تھے 
حضرت سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں   میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ مسکراتے ہوئے دیکھا حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دائم الفکر تھے
 
ایک صحابی حاضر خدمت ہوئے تو بیٹھنے کیلئے جگہ نہیں تھی  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر آگے بڑھا دی  آقا علیہ السلام اپنے غلاموں کو اہمیت دیتے تھے 

ہمیں اپنے بڑوں کو عزت دینی چاہیے اس سے عزت بڑھے گی 
امیر اھلسنت کے پاس اگر ذمہ دار آتا ہے آپ کھڑے ہوجاتے ہیں اگر کھڑے نہیں ہو سکتے تو ایسا محسوس کراتے ہیں کہ  آپ نے اسکو عزت دی ہے

3: جس سے بات کر رہے ہو اسکی عمر  ،مقام و مرتبہ کو پیش نظر رکھیں 

4: جس کام سے تعلق نہیں اس میں مت پڑیں 

دنیا کے کامیاب ترین لوگوں میں سے جس کو دیکھ لیں وہ جس کام سے تعلق نہیں اس میں نہیں پڑتا ہوگا اور  اپنا وقت ضائع کرنے والا نہیں ہوتا ہوگا  

حدیث شریف میں ہے من حسن المرء ترک مالا یعنیہ 
بندہ کے اسلام کے حسن میں سے ہے کہ وہ غیر ضروری کاموں کو چھوڑ دے 
یہ حدیث شریف اصول اسلام میں سے ہے 
 قرآنی آیت کلوا واشربوا ولاتسرفوا 
یہ طب کے اصول میں سے بہترین اصول ہے 
اپنا ٹائم ٹیبل ایسا بناو کہ فضول وقت داخل ہی نہ ہو 

5: اگر آپ غلطی پر ہیں تو مان لیں

دو مدنی پھول ایسے ہیں کہ بندے کی زندگی بنادیں 
1:غلطی ہوتو مان لیں 
2:غلط فہمی ہو تو دور کردیں  
اپنے دل کو دوسروں کے معاملات سے صاف رکھیں اور دوسروں کو اپنے معاملات سے صاف رکھیں 

حدیث شریف میں آیا ہے 
اياك و   مايسؤ الاذن 
اپنے کانوں کو برا سننے سے دور رکھیں 
اياك و ما يعتذر منه 
ایسے کاموں سے بچو کہ معذرت کرنی پڑے 
اگر معاشرہ میں کام کرنا چاہتے ہیں تو لوگوں کو اپنے معاملے میں صاف رکھیں
 
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ منبر پر خطبہ فرماتے ہوئے فرمایا 
لوگو میری اطاعت کرو تو ایک شخص کھڑا ہوا اور کہا  یا امیر المؤمنین   آپ نے جو لباس پہنا ہوا ہے اسکی وضاحت دیں کہ کہاں سے لیا ہے اور کہاں سے سلوایا ہے  
جب آپ نے وضاحت دے دی تو  اس شخص نے کہا  اب ہم اطاعت کریں گے 

 روشنی ساتھ ہو تو راستے سمٹتے نہیں  
لیکن راستے صاف ضرور ہوجاتے ہیں 

اپنے جذبات قابو میں رکھیں 
اور فورا جو آپ کا ردعمل کیا ہے اس پہ غور کرلیں
 
آپ کے ساتھ  ناخوشگوار واقعہ  ہوا  اس پر جو آپ کی طرف سے  رد عمل آیا اس پہ غور کریں کہ آپ کی شخصیت میں نکھار پیدا کرے گا  یا بگاڑ پیدا ہوگا 
آقا صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لاتے  اور کھانے کا پوچھتے تو عرض کی جاتی  یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کھانا تو نہیں  تو آپ فرماتے 
میں روزہ سے ہوں 

اسی طرح آقا علیہ السلام  کھانے کا پوچھتے تو عرض کی جاتی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سرکہ ہے 
آپ فرماتے 
 نعم الادام الخل 
سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے 

آپ لوگوں کی ان خوبیوں کا ضرور جائزہ لیں جنھوں نے آپ کو متأثر کیا 

اپنے ارادوں کو پہاڑ جیسا مضبوط رکھیں کہ ہوائیں ریت کے ذروں کو اڑاتی ہیں  پہاڑوں کو نہیں 

6: برائی کا بدلہ بھلائی سے دینے کی عادت بنالیں 
7:درگزر کو اپنی عادت بنائیے 
8:اہل علم اپنے کردار میں کوئی ایسی گنجائش نہیں چھوڑیں کہ جس کی وجہ سے کوئی شکوک و شبہات پیدا ہوں 

*✍محمدساجدمدنی*

25-9-2019