یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

بخاری وجامع ترمذی کی فضیلت




*بخاری وجامع ترمذی کی فضیلت*

بہت سارے  محدثین و بزرگان دین نے  بارہا تجربہ کیا ہے کہ امام بخاری کی کتاب  صحیح بخاری جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کتاب کہا ہے  کا ختم پڑھنا دشمنوں کے خوف، مرضی کی زیادتی اور دوسری بلاوں میں  تریاق کا  کام دیتا ہے

⭐:جب تاتاری قوم نے دیار شام میں  حملے  کیے تو اس وقت کے سلطان نے علماء کرام کو ختم بخاری کا حکم دیا تھا  جسکی وجہ سے تاتاریوں کو شکست ہوئی تھی

⭐:امام ترمذی فرماتے ہیں:
  جس گھر میں یہ کتاب  مستطاب یعنی جامع ترمذی ہو گویا کہ اس گھر میں خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں جو  کلام فرما رہے ہیں

(رجال الحدیث ص ٧٥،٧٩)

*✍محمد ساجد مدنی*