یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

*🌹آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مہینہ🌹*





*🌹آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیۡہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مہینہ🌹*

اُمُّ المومِنین حضرت سیدتنا عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ارشاد فرماتے ہیں: 
*شَعْبَانُ شَھْرِیۡ وَ رَمَضَانُ شَھْرُ اللّٰہ*
 یعنی شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کا مہینہ ہے۔

 (📗الجامع الصغیر، للسیوطی، الحدیث ۴۸۸۹، ص۳۰۱)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  رحمت عالم ، نور مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے شعبان کو اس لئے اپنا مہینہ فرمایا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس مہینے میں   روزے رکھا کرتے تھے حالانکہ یہ روزے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر واجب نہیں تھے۔اور رمضان کو اس لئے اللّٰہ تعالیٰ کا مہینہ فرمایا کہ اس نے اس مہینے کے روزے مسلمانوں پر فرض کئے ہیں ۔

 (📗فیض القدیر، تحت الحدیث۴۸۸۹، ج۴، ص۲۱۳)

*🔹شعبان کی تجلیات وبرکات🔹*

امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ اپنے رسالے آقا کا مہینہ کے صفحہ 4 پر لکھتے ہیں: لفظ شعبان میں  پانچ حروف ہیں ، ش، ع، ب، ا، ن۔ سیِّدنا غوث اعظم ، محبوب سبحانی ، قندیل نورانی ، شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ الربانی نقل فرماتے ہیں  ’’ ش ‘‘  سے مراد شرف یعنی بزرگی،  ’’ ع ‘‘  سے مرادعلوّ یعنی بلندی، ’ب‘ سے مراد بِرّ یعنی بھلائی واحسان ،  ’’ ا  ‘‘  سے مراد الفت اور  ’’ ن ‘‘  سے مراد نور ہے تو یہ تمام چیزیں اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اس مہینے میں عطا فرماتا ہ ، یہ وہ مہینہ ہے جس میں نیکیوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ، برکات کا نزول ہوتا ہے، خطائیں ترک کر دی جاتی ہیں اور گناہوں کا کفارہ ادا کیا جاتا ہے ، اور خَیۡرُ الْبَرِیَّہ سَیِّدُ الْوَریٰ جناب محمد مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر درود پاک کی کثرت کی جاتی ہے ، اور یہ نبی مختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر درود بھیجنے کا مہینہ ہے۔ 

(📗غنیۃ الطالبین ، ج۱، ص۲۴۶)

پیشکش 🎖️
www.abdullahmadni1991.blogspot.com

✍️ مرتّب: *🥀غلام نبی انجم رضا عطاری🥀*
_📲0346193458