"فضائل امیر معاویہ بزبان صحابہ و اہلبیت"
"فضائل امیر معاویہ بزبان صحابہ و اہلبیت"
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں صحابہ کرام و اہلبیت کرام کے فرامین آپ کے عظیم المرتبت ہونے کی ایک روشن دلیل ہیں-چناچہ صحابہ و اہلبیت کے فرامین ملاحظہ فرمائیں.
(1)امیر المؤمنین حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ(رضی اللہ عنہ)نے جنگ صِفّین سے واپسی پر فرمایا:حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی حکومت کو برا نہ سمجھو,اللہ کہ قسم!
جب وہ نہیں ہوں گے توسر کٹ کٹ کراندرائن کے پھولوں
کی طرح زمین پر گریں گے-
(دلائل النبوۃ للبیہقی,٦/٤٦٦)
(سیر اعلام النبلاء,٤/٣۰۲)
البدایہ والنہایہ,٥/٦٣٤)
تاریخ ابن عساکر,٥۹/١٥۲)
(2)حضرت عبداللہ بن عباس(رضی اللہ عنہ)نے جن الفاظ میں آپ کی مدح فرمائی ہے ان سے آپ کی عظمت کا اظہار ہوتا چناچہ ایک موقعہ پر آپ فقاہت کا اعتراف کرتے ہوئے فرماتے ہیں.“حضرت معاویہ فقیہ ہیں.
(بخاری,حدیث,٣٧٦٥)
(3)حضرت عبداللہ بن عمر(رضی اللہ عنہما)فرماتے ہیں کہ حضرت امیر معاویہ نبی پاک کے سامنے بیٹھ کر لکھا کرتے تھے
(مجمع الزوائد,۹/٥۹٦)
(4)حضرت عُمیر بن سعد فرماتے ہیں (لَاْتَذکُرُوْمُعَاوِیَۃَاِلَّابِخَیْرْ)یعنی حضرت امیر معاویہ کا ذکر صرف خیر سے ہی کرو.
(ترمذی,٥/٤٥٥)
(5)حضرت عبداللہ بن عمر(رضی اللہ عنہما)فرماتے ہیں حضرت امیر معاویہ لوگوں میں سب سے زیادہ حلیم و بردبار تھے
(السنّۃ للخلال,١/٤٤٣)
(6)فاتح مصر حضرت سعد بن ابی وقاص(رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں میں نے حضرت امیر معاویہ سے بہتر حق کے ساتھ فیصلہ کرنے والا کوئی نہیں دیکھا.
)تاریخ ابن عساکر,٥۹/١٦١)
(7)حضرت عبداللہ بن عمر(رضی اللہ عنہما)فرماتے ہیں میں نے نبی پاک کے بعد حضرت امیر معاویہ جیسا کوئی سردار نہیں دیکھا.
(معجم کبیر,حدیث١٣٤٣۲)
(8)حضرت ابو درداء(رضی اللہ عنہ)فرماتے ہیں میں نے حضرت امیر معاویہ کے علاوہ کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا کہ جس کی نماز نبی کریم کی نماز سے مشابہت رکھتا ہو.
(مجمع الزوائد,۹/٥۹٥)
یہ چند اقوال تھے جو صحابہ و اہلبیت کے تھے جن کو پڑھ کر شان حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ظاہر ہوتی ہے.........
اللہ کریم ہمیں صحابہ کی پکی اور سچی محبت عطا فرمائے!اور جنہوں نے صحابہ کی شان میں گستاخی کی بلخصوص حالیہ میں حضرت امیر معاویہ و ابو سفیان رضی اللہ عنہما کی شان میں گستاخی کی اللہ ان کو نیست و نابود فرمائے.........
✍️علی رضا عطاری
1/9/20