یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

*🌹شکریہ دعوت اسلامی🌹*




*🌹شکریہ دعوت اسلامی🌹*


فرمان باری تعالی ہے

*لئن شكرتم لأزيدنكم*
اگر تم شکر کرو گے تو میں تمھیں زیادہ دوں گا 
اور حدیث شریف میں ہے 
*من لم يشكر الناس لم يشكرالله*
جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالی کا شکر ادا نہیں کرتا 

الحمد للہ آج دعوت اسلامی کو معرض وجود میں آئے 40 سال ہوچکے ہیں 
ان چالیس سالوں میں دعوت اسلامی نے اہلسنت میں ایک روح پھونک دی 
اور عوام اہلسنت کو ایک  ایسا پلیٹ فارم دیا  جس نے علمی و عملی میدان میں سب کو یکجا کردیا ۔

اس پر فتن ، فحاشی و عریانی ، بد عملی اور بے دینی کے دور میں دعوت اسلامی نے نہ صرف بند باندھا بلکہ میدان عمل میں بھی اتار دیا اور دعوت اسلامی نے  حفاظت ایمان،    اور خیر خواہی امت مسلمہ کا ذہن دیا 

حکم ربانی اور فرمان مصطفی  پر عمل کرتے ہوئے  ہم دعوت اسلامی کے بیحد مشکور و ممنون ہیں جس نے لاکھوں افراد کو دنیا بھر کےمختلف کونوں سے اٹھا کر  چمکتا ستارہ بنادیا ۔

ہم بالخصوص بانی دعوت اسلامی شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ ،
مجلس شوری، اراکین مجلس ، ذمہ داران
 اور ہر اس شخص کے جس نے دعوت اسلامی کے ساتھ وقت، مال ،اخلاقی، سماجی  طور پر تعاون کیا سب کے ممنون ہیں 

خاص کر ان کے جنھوں نے اپنی جانیں قربان کردیں  اور اپنے خون سے باغ عطار کو پروان چڑھایا اور  جنکی عظیم قربانیوں کی وجہ سے   آج  گلشن عطار  لہلہا رہا ہے 

اللہ کریم دعوت اسلامی کو دن دگنی اور رات  چوگنی ترقی عطا فرمائے 

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں۔۔!!
اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو۔۔!! 

عطار بادشاہ نے دنیا بدل کے رکھ دی

*✍محمد ساجد مدنی*