*صرف 90 دن میں صحاح ستہ مکمل کیجیے*
*صرف 90 دن میں صحاح ستہ مکمل کیجیے*
علماءکرام فرماتے ہیں جب پہلے اگر کسی ملک پر حملہ بھی ہوتا تو اس وقت کے سلطان علماء کرام قرات حدیث کا حکم دیتے تھے ۔
اور خاص طور پر بخاری شریف کی قرات کا التزام کیا جاتا جیسے بغداد پر تاتاری قوم نے حملہ کیا تو اس وقت کے سلطان نے علماء کرام کو ختم بخاری کا حکم دیا ۔
اور فرمایا گیا ہے جس گھر میں جامع ترمذی شریف موجود ہے گویا کہ اس گھر میں خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں اور گفتگو فرما رہے ہیں
ہمارے بزرگوں کا طریقہ رہا ہے کہ وہ احادیث نبویہ کی قرات فرماتے تھے اور اس کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا تھا۔
آج بھی عرب دنیا میں اس کا رواج ہے کہ مجلس لگتی ہے شیخ صاحب بیٹھتے ہیں اور کبھی بخاری کی قرات ہورہی ہے تو کبھی مسلم کی قرات
اور یہ ایک ذوق افزا طریقہ ہے جس میں کلام رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سماعت کے دوران جو چاشنی ملتی ہے اس کے کیا کہنے اسے بندہ صرف محسوس کر سکتا ہے بیان نہیں کرسکتا
مگر ہمارے علماء و طلباء کرام کسی ایک کتاب کی قرات کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مکمل صحاح ستہ کی قرات کریں مگر نہیں کر پاتے
ان کیلئے بہترین طریقہ یہی ہے کہ وہ *جامع الاصول*
کتاب کی قرات کریں کیونکہ اس کتاب میں علامہ ابن اثیر الجزری علیہ الرحمہ نے صحاح ستہ اور موطا امام مالک کی احادیث لائے ہیں اور وہ بھی بغیر تکرار کے یعنی جو حدیث بخاری میں آئی ہے تو بقیہ کتب میں اگر آئی ہے تو علامہ صاحب نے اسے درج نہیں کیا
ان احادیث کی تعداد 9523 ہے
اور یہ 11 جلدوں پر مشتمل ہے اور اس کتاب کی12،13 جلد میں اس کتاب میں مذکور راویوں کے احوال بیان کیے گئے ہیں
اور احادیث میں آنے والے مشکل الفاظ کے معانی بھی بیان کیے گئے ہیں
*مفتی محمد قاسم عطاری زید مجدہ*
فرماتے ہیں کہ اپنے وقت کے ٹکڑوں کو کار آمد بنائیں اس طرح اس کم وقت میں آپ بہت بڑا کام کرسکتے ہیں
جیسے یہی جامع الاصول کتاب اگر ہم 100 صفحات روزانہ قرات کریں تو بآسانی تقریبا 90 دن میں مکمل ہوسکتی ہے اور ہم پوری صحاح ستہ اور موطا امام مالک کی قرات کرلیں گے
روزانہ کے ان 100 صفحات کو پڑھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد صرف 20 صفحات کی قرات کریں جس کیلئے کم از کم 15 منٹ سے کم لگتے ہیں
اس طرح آپ کو باقاعدہ وقت نکالے بغیر اپنے وقت کے ان قیمتی لمحوں کو کار آمد بنائیں گے اور ان شاء اللہ بہت بڑا ذخیرہ احادیث کی قرات کرلیں گے
زہے نصیب سونے سے پہلے کچھ مدنی مدنی سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پڑھ کر سوئیں
میرے لئے خصوصی دعا فرمائیے گا
اللہ کریم مجھے حرمین طیبین کی بار بار حاضری نصیب فرمائے
*✍محمد ساجد مدنی*