مرشدِ کامل کی اہمیت و بیعت کا ثبوت
📝 *مرشدِ کامل کی اہمیت و بیعت کا ثبوت*
پیری مریدی کو نہ ماننے والوں کیلئے ایک اھم اور ضروری مضمون
*✍️ غلامِ نبی انجم رضا عطاری*
🥏 _03461934584_
🔸 *ایمان ایک انمول نعمت* 🔸
*اللہ تعالیٰ* کا کروڑ احسان کہ اس نے ہمیں ایمان جیسی انمول نعمت عطا فرمائی۔ ھم اپنی قیمتی دنیاوی اشیاء کو عموماً بڑی حفاظت سے رکھتے ہیں کہ کوئی اسے چُرا نہ لے تو اس انمول نعمت یعنی ایمان کی حفاظت کی فکر تو ہمیں دنیاوی اشیاء سے کئی ذیادہ ہونی چاہیے۔ حضرت سیّدنا ابودرداء رضى اللّہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے: *"خدا کی قسم!* کوئی شخص اس بات سے مطمئن نہیں ہوسکتا کہ مرتے وقت اس کا اسلام باقی رھے گا یا نہیں!
📗 (کیمیائے سعادت ج٢ص٨٢٥)
📢 *فرمانِ امامِ اہلسنت سیدی اعلحضرت*
امامِ اہلسنت، مجددِ دین و ملت اعلحضرت *الشاہ مولانا احمد رضا خان* علیہ رحمۃ الحمٰن کا ارشاد ہے : علمائے کرام فرماتے ہیں جس کو زندگی میں سلبِ ایمان کا خوف نہیں ہوتا، نزع کے وقت اس کا ایمان سلب ہو جانے کا شدید خطرہ ہے۔
📗 (الملفوظ حصّہ٤،ص٣٩٠)
🕋 *اللّہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر*
*اے عاشقانِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم !* اللہ عزوجل بے نیاز ہے اس کی خفیہ تدبیر کو کوئی نہیں جانتا، کسی کو بھی اپنے علم یا عبادت پر ناز نہیں کرنا چاہیے۔ شیطان نے *ہزاروں سال عبادت* کی ، اپنی ریاضت و علمیت کے سبب مُعلم الملکوت یعنی فرشتوں کا استاد بن گیا تھا لیکن اس بدبخت کو تکبر لے ڈوبا اور وہ کافر ہوگیا۔
اب بندوں کو بہکانے کیلئے وہ پورا زور لگاتا ہے ، زندگی بھر تو وسوسے ڈالتا ہی رھتا ھے مگر مرتے وقت پوری طاقت صرف کردیتا ہے کہ کسی طرح بندے کا برا خاتمہ ہوجائے۔
🔥 *شیطان مکّار اور پانی کی بوتل* 🏺
ایک بار مدینے کے *تاجدار صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم* کے دربار میں شیطان مکار روپ بدل کر ھاتھ میں پانی کی بوتل لیے حاضر ہوا اور عرض کی : میں لوگوں کو نزع کے وقت یہ بوتل ایمان کے بدلے فروخت کیا کرتا ہوں۔
یہ سن کر پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم اتنا روئے کہ اہلبیت اطہار بھی رونے لگے۔
اللہ تعالیٰ نے وحی بھیجی ، *اے میرے محبوب!* آپ غم مت کیجیے! میں بحالتِ نزع اپنے بندوں کو شیطان کے مکر سے بچاتا ہوں ۔
📗 (روح البیان ج١٠ص٣١٥)
شافع اُمت نافع خَلْقَت🌹
رافع رتبے بڑھاتے یہ ہیں🌹
اس کی بخشش ان کا صدقہ🌹
دیتا وہ ہے دِلاتے یہ ہیں🌹
🤲 *ھمارا حالِ زار* 🤲
اللہ عزوجل ھمارے حالِ زار پہ کرم فرمائے ، نزع کے وقت نہ جانے ھمارا کیا بنے گا! *آہ !* ھم نے بہت گناہ کر رکھے ہیں، نیکیاں نام کو نہیں ہیں ، ھم دعاء کرتے ہیں اے *اللّہ تعالیٰ* نزع کے وقت ھمارے پاس شیاطین نہ آئیں بلکہ رحمة العالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کرم فرمائیں۔
🌷نزع کے وقت مجھے جلوۂ محبوب دیکھا
🌷تیرا کیا جائے گا میں شاد مروں گا یا ربّ
😭 *برے خاتمے سے اَمان کیسے نصیب ہو؟* 👏
حجة الاسلام حضرت سیّدنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللّٰہ الوالی کا فرمانِ عالی شان: برے خاتمے سے امن چاھتے ہو تو اپنی ساری زندگی اللّٰہ عزوجل کی اطاعت میں بسر کرو اور ہر ہر گناہ سے بچو، ضروری ہے کہ تم پر عارفین جیسا خوف غالب رھے حتیٰ کہ اس کے سبب تمھارا رونا دھونا طویل ہو جائے اور تم ہمیشہ غمگین رہو۔
آگے چل کر مزید فرماتے ہیں: تمہیں *اچھے خاتمے کی تیاری میں* مشغول رھنا چاھیے۔ ھمیشہ ذکر اللہ میں لگے رہو، دل سے دنیا کی محبت نکال دو ، گناہوں سے اپنے اعضاء بلکہ دل کی بھی حفاظت کرو ، جس قدر ممکن ہو برے لوگوں کو دیکھنے سے بھی بچو کہ اس سے بھی دل پر اثر پڑھتا ہے اور تمھارا ذھن اس طرف مائل ہو سکتا ہے۔
📗(احیاء العلوم ج٤ص٢١٩)
📢 *توجہ فرمائیں*
ایمان کی حفاظت کا مزید جزبہ حاصل کرنے کیلئے *میرے شیخِ کامل سیدی امیرِ اہلسنّت* دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے *برے خاتمے کے اسباب* کا مطالعہ فرمائیں
💕 *مرشدِ کامل ایمان کی حفاظت کا ایک اھم ترین ذریعہ* 💕
اے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! نیک اعمال پر استقامت کے ساتھ ساتھ ایمان کی حفاظت کا ایک اھم ذریعہ *" مرشدِ کامل"* سے بیعت ہو جانا بھی ہے۔
🌷 *مرشدِ کامل کیسے ایمان بچاتا ہے؟* 🌷
امام فخرالدین رازی علیہ رحمة اللّٰہ الھادی کی نزع کا جب وقت قریب آیا تو شیطان آیا اور ان کا ایمان سلب کرنے کی بھرپور کوشش کی (کیونکہ شیطان اس وقت ہر مسلمان کا ایمان برباد کرنے کی کوشش کرتا ہے)۔
اس نے پوچھا: *اے رازی!* تم نے ساری عمر مناظروں میں گزاری زرا یہ تو بتاؤ تمھارے پاس خدا کے ایک ہونے پر کیا دلیل ہے ؟
آپ نے ایک دلیل دی۔ وہ خبیث چونکہ معلم الملکوت رہ چکا تھا ۔اس نے وہ دلیل اپنے علمِ باطل کے زور ( اپنے زُعمِ فاسد میں ) سے توڑ دی۔آپ نے دوسری دلیل دی،اس نے وہ بھی توڑ دی، یہاں تک کہ آپ نے 360 دلیلیں قائم کیں اور اس نے وہ سب توڑ دیں۔ اب آپ سخت پریشان ہوئے۔ شیطان نے کہا، *اب بول خدا کو کیسے مانتا ہے؟*
آپ کے پیر *حضرت نجم الدین کبریٰ* رحمۃ اللّٰہ علیہ وھاں سے میلوں دور کسی مقام پر وضو فرماتے ہوئے چشمِ باطن سے یہ مناظرہ ملاحَظہ فرما رھے تھے۔ آپ نے وہی سے آواز دی : *رازی!* کہہ کیوں نہیں دیتے کہ میں نے خدا کو بغیر دلیل کے ایک مانا ۔ امام رازی نے یہ کہا اور کلمہ طیبہ پڑھ کر جان! جان آفرین کے سِپرد کردی۔ (الملفوظ حصّہ چہارم صفحہ٣٨٩)
🤍 *حکمِ الٰہی عزوجل اور بیعت کا ثبوت* 🤍
اللّہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے:
*یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْۚ*
(پ١٥،بنی اسرائیل:٧١)
ترجمہ کنزالایمان: جس دن ھم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے۔
تفسیر *نور العرفان* میں حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللّٰہ الغنی اس آیت مبارکہ کے تحت لکھتے ہیں:
اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنا لینا چاہیئے *شریعت* میں *تقلید* کر کے ، اور *طریقت* میں *بیعت* کر کے، تاکہ حشر اچھوں کے ساتھ ہو۔ اگر صالح امام نہ ہوگا تو اس کا امام شیطان ہوگا ۔ *اس آیت میں تقلید ، بیعت اور مریدی سب کا ثبوت ہے*
⭕ *بیعت کی 4 شرائط* ⭕
اے عاشقانِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم :
یاد رکھیے کہ کسی کو اپنا پیر بنانے کے لئے *4 شرائط کا لحاظ انتہائی ضروری ہے*
چنانچہ *امامِ اہلسنت، مجددین و ملت الشاہ مولانا احمد رضا خان* علیہ رحمۃ الرحمٰن فتاویٰ رضویہ جلد 21 صفحہ 603 پر *پیر کی شرائط* کچھ یوں تحریر فرماتے ہیں:
(١) *صحیح العقیدہ* سنّی ہو۔
(٢) اتنا علم رکھتا ہو کے اپنی *ضروریات کے مسائل* کتابوں سے نکال سکے۔
(٣) *فاسق معلن* نہ ہو (ایک بار گناہ کبیرہ کرنے والا یا گناہ صغیرہ پر اصرار کرنے والا فاسق ہوتا ہے اور اگر علی الاعلان کرے تو فاسق معلن ہے۔)
(٤) اس کا *سلسلۂ بیعت نبی کریم صلی اللّہ علیہ وسلم تک متصل ہو* یعنی ملا ہوا ہو۔
📢 *توجہ فرمائیں*
بیعت و طریقت پر مفصّل معلومات حاصل کرنے کیلئے *المدینة العلمیہ* کی کتاب *آدابِ مرشدِ کامل* کا مطالعہ فرمائیں