یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

*درود کی برکت سے والدین سے حسن سلوک*


 


*درود کی برکت سے والدین سے حسن سلوک*

*✍محمد ساجد مدنی*

قال علمائُنا الاجلاء :
_"بَركـَةُ مُلازمَـةِ الصَّلاةِ علَى حَضرَةِ النَّبيِّ ﷺ تلحقُ بالولَدِ ، وبِوَلدِ الوَلَد"

علماء کرام عظمھم اللہ بالرفیع الشان فرماتے ہیں 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات جلیلہ پر دورد پاک پڑھتے رہنے کی برکت 
بندے کی اولاد اور اولاد کی اولاد کو بھی ملتی ہے 

*"يتسابق الناس في الصلاة على النبي ﷺ..*

*وتتسابق الملائكة في تبليغه بكل من صلى عليه..*

*فكن من السابقين السبَّاقين عساك تنالُ شفاعته.*

*وما أجمل أن يُذكر اسمك في حضرة النبي*

ترجمہ:

لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے میں سبقت کرتے ہیں

اور ملائکہ جس نے نبی محترم  صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا بارگاہ رسالت میں پہنچانے میں ایک دوسرے پر سبقت کرتے ہیں


ایک انسان تو پہلے سبقت کرنے والوں میں سے ہوجا  امید ہے تجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت پہنچے گی

اس سے اور کیا اچھا ہوگا کہ تمھارا نام نبی مکرم رسول محتشم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا جائے

شیخ الحدیث علامہ مظفر صاحب مدرس مرکزی جامعتہ المدینہ فیصل آباد  فرماتے ہیں 
تمھارا والدین کے ساتھ سب سے زیادہ حسن سلوک یہ ہے کہ جب تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات با برکات پر درود پیش کرتے ہو تو تمھارے نام کے ساتھ تمھارے والدین کا  نام بھی پیش کیا جاتا ہے کہ تمھارے درود پڑھنے کی وجہ بارگاہ رسالت میں وہ پہچانے جاتے ہیں

استاد محترم علامہ لقمان مدنی صاحب مدرس جامعتہ المدینہ صادق آباد  فرماتے ہیں:

تم درود پاک پڑھ کر اپنے والدین پر احسان کرتے ہو کہ تمھاری وجہ سے تمھارے والدین کی  بارگاہ رسالت میں پہچان ہوتی ہے