یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

"صحابہ کو گالی دینے پر الله و رسول کی لعنت"




"صحابہ کو گالی دینے پر الله و رسول کی لعنت"


✍محمد ساجد مدنی

⬅️  حضرت عبدالرحمن بن سالم بن عبداللہ روایت فرماتے ہیں 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 
اللہ تعالی نے تمام انبیاء میں سے مجھے چنا اور  میرے لئے میرے ساتھی چنے اور انہیں میں سے میرے سسر اور مددگار بنائے 
جو ان کو برا کہے اس پر اللہ ،تمام فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے 
روز محشر اللہ تعالی  انکا کوئی عمل قبول  نہ کرے گا 

⬅️ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو گالی نہ دو  کیونکہ تمھاری ساری عمر کے اعمال انکی لحظہ بھر کی نیکی کے برابر نہیں ہوسکتے 

(الریاض النضرة ج١ ص ٤٤)

⬅️ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
اللہ اللہ فی اصحابی لاتتخذو ھم  غرضا من بعدی فمن احبھم فبحبی احبھم ومن ابغضھم فببغضی ابغضھم ومن آذاھم فقد آذانی

میرے صحابہ کے معاملے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو! ان کو میرے بعد (تنقید کا) نشانہ نہ بنانا کیونکہ جس نے ان سے محبت کی تو اس نے مجھ سے محبت کرنے کی وجہ سے ان سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھنے کی وجہ سے ان سے بغض رکھا اور جس نے ان کو ایذا دی تو بے شک اس نے مجھے ایذا دی۔

(مشکوٰۃ المصابیح: ج2ص554)

 ⬅️ حضرت ابن عمر سے روایت ہے
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کی لعنت ہو اس پر جو میرے صحابہ کو دشنام لگائے۔

(رواہ الخطیب فی تاریخه)

⬅️  حضرت علی المرتضی شیر خداکرم اللہ وجھہ الکریم سے مروی ہے
جو انبیاء کو گالی دے قتل کیا جائے اور جو میرے صحابہ کو گالی دے اس کو کوڑے لگائے جائیں 

✍#محمد_ساجد_مدنی