یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

اعلی حضرت کی علامہ عینی سے محبت کی وجہ۔۔!!




🌺اعلی حضرت کی علامہ عینی سے محبت کی وجہ۔۔!!🌺


عشق کا تقاضہ یہی ہے کہ جس سے محبت کی جائے اس سے نسبت رکھنے والوں سے بھی  محبت کی جائے اعلی حضرت کا عشق مثالی تھا
آپ ایسے عاشق رسول  صلی اللہ علیہ وسلم تھے  جو بھی سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا  محب ہوتا وہی  اعلی حضرت کا محبوب ہوتا 

⭐ : ملفوظات اعلی حضرت میں ہے 

علامہ ابن حجر عسقلانی  علیہ الرحمہ (شارح بخاری ) کی عظمت میرے دل میں  علامہ بدرالدین عینی علیہ الرحمہ سے  زیادہ تھی  
لیکن جب  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے  فضلات مبارکہ کی طہارت کی  بحث ان دونوں حضرات نے کی 
علامہ ابن حجر عسقلانی علیہ الرحمہ نے محدثانہ بحث لکھی اور علامہ بدرالدین عینی علیہ الرحمہ نے بھی بہت تفصیل سے گفتگو فرمائی اور آخر میں فرمایا:

یہ سب ابحاث ہیں جو شخص طہارت کا قائل ہے اسے  مانتا ہوں  اور  جو اسکے  خلاف پر ہے  میرے کام اس کیلئے  بہرے ہیں ،میں نہیں سنتا 
اعلی حضرت فرماتے ہیں:
 یہ الفاظ انکی کمال محبت پر دلالت کرتے ہیں اور میرے دل میں ایسے  اثر کر گئے کہ  علامہ بدرالدین عینی علیہ الرحمہ کی عظمت  میرے دل میں بڑھ گئی ۔

جیسےاستادزمن ، شہنشاہ سخن، برادر اعلی حضرت ،  حسان الھند مولانا حسن رضا خان فرماتے ہیں 

*ہم کو ہے وہ عزیز جسے تو عزیز ہو*
*ہم کو ہے وہ پسند جسے آۓ تو پسند*

⭐ : شارح بخاری علامہ قسطلانی علیہ الرحمہ نے علامہ ابن عربی ایک قول  نقل فرماتے ہوئے  صیغہ درود *"صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم "* کا اضافہ کر دیا 
جس پر  امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ نے  بے ساختہ دعائیہ کلمات کہے 

*اللہ تعالی آپ پر رحمت کرے اور آپ کی حفاظت فرمائے اور ان کے صدقے ہماری بھی  حفاظت فرمائے  کیونکہ آپ نے  بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا ادب ملحوظ خاطر رکھا۔*

جیسے مجاہد تحریک آزادی  مولانا کفایت اللہ کافی نے فرمایا:

*جو پڑھے گا صاحب لولاک کے اوپر درود*
*آگ سے محفوظ اس کا تن بدن رہ جاۓ گا*

(فیضان اعلی حضرت ص ٢٩١)

*✍محمد ساجد مدنی*

*03013823742*